data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں مقررہ وقت میں کم اوورز کروائے جانے پر آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ اسکواڈ پر بھاری جرمانہ عائد کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی میں ہونے والے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے سخت مقابلے کے بعد 6 رنز سے فتح تو حاصل کرلی مگر اوور ریٹ کی خلاف ورزی ٹیم کے لیے مہنگی ثابت ہوئی۔

میچ ریفری علی نقوی جو آئی سی سی پینل آف میچ ریفریز کے رکن ہیں، نے تفصیلی جائزے کے بعد یہ قرار دیا کہ پاکستان ٹیم مقررہ وقت میں اپنے اوور مکمل نہیں کر سکی اور 4 اوورز کی کمی واضح طور پر سلو اوور ریٹ کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتی ہے۔

آئی سی سی ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.

22 کے مطابق ہر کم اوور پر کھلاڑیوں کی میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے اور 4 اوورز کی کمی کے باعث مجموعی طور پر 20 فیصد کٹوتی کا حکم نافذ کیا گیا۔

اس معاملے پر شاہین شاہ آفریدی نے فوراً اپنا موقف پیش کرتے ہوئے جرمانے کو قبول کرنے کا اعلان کیا، جس کے بعد باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔ آئی سی سی قوانین کے مطابق جب کپتان جرمانے کو تسلیم کر لے تو کارروائی فوری طور پر مکمل تصور کی جاتی ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سعودی طبی ماہرین  کا ایک اور کارنامہ، جسمانی طور پر جڑی ہوئی بچیوں کو علیحدہ کردیا

سعودی دارالحکومت ریاض میں طبی وجراحی ماہرین نے جسمانی طور پر جڑی ہوئی جمائیکا کی سیامی بچیوں (ازاریا) اور (ازورا) کو کامیابی سے علیحدہ کردیا۔

سعودی ’الاخباریہ‘ چینل کے مطابق ابتدائی جراحی کی تکمیل کے بعد ٹیم نے دونوں بچیوں کو الگ کر کے علیحدہ بستروں پر منتقل کیا۔

یہ بھی پڑھیے سعودی عرب میں شامی جڑواں بچیوں کی کامیاب علیحدگی، انسانیت اور میڈیکل سائنس کی نئی مثال

ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ، طبی وجراحی ٹیم کے سربراہ اور دیوانِ شاہی کے مشیر کے مطابق دونوں بچیاں 28 جولائی کو مملکت پہنچی تھیں۔ اسپتال میں داخلے کے اُن کے تفصیلی معائنے کیے گئے اور مختلف کمیٹیوں نے انہیں آپریشن کے لیے موزوں قرار دیا۔

طبی رپورٹ کے مطابق بچیاں سینے کے نچلے حصے، پیٹ اور جگر کے مقام پر جڑی ہوئی تھیں، جبکہ آنتوں اور دل کی جھلی میں بھی اشتراک کا امکان تھا۔

یہ بھی پڑھیے ریاض: جُڑی ہوئی سعودی جڑواں بچیوں یارا اور لارا کی کامیاب علیحدگی، مجموعی تعداد 65 ہو گئی

مزید یہ کہ ایک بچی میں شدید پیدائشی نقص موجود تھا، جس کے باعث دل کی پمپنگ صرف 20 فیصد تک محدود تھی، جس نے آپریشن کے خطرات کو 40 فیصد تک بڑھا دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

سعودی طبی ماہرین

متعلقہ مضامین

  • وزارت قانون نے وفاقی آئینی عدالت کے ججز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
  • امریکا‘ غیرملکی ہنر مندوں کیلیے نئی ویزا پالیسی
  • سلواوورریٹ ،پاکستان کرکٹ ٹیم پر میچ کا 20فیصد جرمانہ عائد
  • پاکستان کرکٹ ٹیم ایک اور مشکل میں پھنس گئی، جرمانہ عائد
  • پاک سری لنکا پہلا ون ڈے: سلو اوور ریٹ پر قومی کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد
  • سعودی طبی ماہرین  کا ایک اور کارنامہ، جسمانی طور پر جڑی ہوئی بچیوں کو علیحدہ کردیا
  • پنجاب : ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد
  • فیصل آباد ،اونٹ گاڑی پر بھاری سامان لادا ہوا ہے جو کسی بھی حادثے کاباعث بن سکتاہے
  • امریکا نے ایران پر نئی اقتصادی پابندیاں لگادیں