ڈیزل کی قلت! پیٹرول پمپ ڈیلر ایسوسی ایشن کااوگرا کو خط
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
ڈیزل کی قلت پر پیٹرول پمپ ڈیلر ایسوسی ایشن کی جانب سے اوگرا کو خط لکھ دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پٹرول پمپوں پر ایک ہفتے سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قلت کا سامنا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ کوٹے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل فراہم نہیں کیا جا رہا، فراہم کردہ ڈیزل کے تحت مطلوبہ ہدف مکمل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ خط میں بتایا کیا ہے کہ گاڑیوں کو ہائی اسپیڈ ڈیزل لینے کے لیے کئی گھنٹوں تک انتظار کرنا پڑتا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
تجاوزات کے نام پر بیروزگاری آپریشن بند کیاجائے، محبوب اعظم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (پ ر) آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے مرکزی جنرل سیکرٹری محبوب اعظم نے کراچی میں تجاوزات کے نام پر بیروزگاری آپریشن کی پرزور مذمت کی ہے اور اسے تاجروں کا معاشی قتل عام قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھی تجاوزات کے حق میں نہیں مگر تجاوزات کے نام پر تاجروں کو بیروزگار نہیں ہونے دیں گے۔ محبوب اعظم اسمال ٹریڈرز کے دفتر میں تاجروں کے رہنماؤں سے خطاب کر رہے تھے۔اجلاس سے اسمال ٹریڈرز کراچی کے صدر محمود حامد، سینیئر نائب صدر سید لیاقت علی، پاکستان کنفیکشنری ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید حاجی، الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن ایم اے جناح روڈ کے صدر سید نوید احمد، کراچی اسپورٹس مارکیٹ کے صدر سلیم ملک، انجمن تاجران قائد آباد کے رہنما شوکت ربانی، واٹر پمپ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے رہنما عارف اسماعیل، لیاقت آباد ٹریڈرز الائنس کے رہنما محمد اکرم قریشی، گلشن اقبال ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر جاوید اختر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔محبوب اعظم نے کمشنر کراچی سے اپیل کی کہ وہ اس آپریشن کو بند کریں اور تاجروں کو بے روزگار ہونے سے بچائیں۔ انہوں نے کہا کہ کمشنر کراچی چھوٹے تاجروں اور کراچی چیمبر کو آن بورڈ لیں تاکہ اتفاق رائے سے تجاوزات کا خاتمہ ہو سکے، جس میں تاجر بھی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں گے۔اسمال ٹریڈرز کراچی کے صدر محمود حامد نے کہا کہ قومی خزانے کو 70 فیصد ریونیو دینے والے شہر کے تاجر اس وقت معاشی طور پر تباہی کا شکار ہیں۔ عوام کی قوت خرید ختم ہو چکی ہے اور غیر یقینی حالات کی وجہ سے بعض تاجروں کی بسم اللہ بھی نہیں ہوتی۔