Daily Mumtaz:
2025-11-14@15:57:14 GMT

دوسرا ون ڈے: سری لنکا کا پاکستان کو 289 رنز کا ہدف

اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT

دوسرا ون ڈے: سری لنکا کا پاکستان کو 289 رنز کا ہدف

روالپنڈی (نیوز ڈیسک)سری لنکا نے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو 289 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں مہمان ٹیم سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ پر 288 رنز اسکور کیے ہیں۔

سری لنکا کی طرف سے واحد نصف سنچری لنتھ لیاناگے نے اسکور کی، وہ 54 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔

دیگر کھیلاڑیوں کمنڈو مینڈس 44، سدیرا سمارا وکرما 42، کامل مشرا 27، پتھم نسانکا 24، کوشل مینڈس 20، چیریتھ اسالنکا 6 اور دشمانتا چمیرا صفر پر آؤٹ ہوئے۔

گزشتہ میچ کے نصف سنچری میکر ونندو ہسارنگا نے اس بار 37 اور پرامود مدوشن نے 11 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور سری لنکا کو ایک اچھے ٹوٹل تک پہنچایا۔

گرین شرٹس کی طرف سے ابرار احمد اور حارث رؤف نے 3، 3 جبکہ محمد وسیم نے 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان نے دوسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں، کپتان شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف کی جگہ ابرار احمد اور وسیم جونیئر کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

میچ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کر رہے ہیں، جنہوں نے بتایا کہ شاہین آفریدی کی طبعیت ٹھیک نہیں، آج میچ میں کپتانی میں کروں گا، شاہین آفریدی آج کا میچ نہیں کھیل رہے۔

سیکیورٹی کے سخت انتظامات

پولیس کے حکام کا کہنا ہے کہ راولپنڈی اسٹیڈیم کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں، ٹیموں کی آمد اور روانگی کے وقت بھی نفری تعینات رہے گی۔

پولیس حکام کے مطابق حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد جامع تلاشی مزید سخت ہوگی، راولپنڈی اسٹیڈیم کے اطراف عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات رہیں گے، وی آئی پی پارکنگ میں اسٹیکرز والی گاڑیاں ہی جاسکیں گی۔حکام کے مطابق شائقین کرکٹ کو اپنی شناختی دستاویزات پاس رکھنے اور تمام افسران کو میچ کے دوران کڑی نگرانی اور فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پولیس کے حکام کے مطابق تمام افسران و اہلکاروں کو مشکوک افراد اور سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سری لنکا میچ میں

پڑھیں:

پاکستان سے کوئی حملہ ہوا تو فوری جوابی کارروائی ہوگی: افغان حکام کی دھمکی

کابل: (نیوزڈیسک) افغان نیوز ایجنسی نے طالبان حکام کی جانب سے پاکستان پر کارروائی کا عندیہ دے دیا۔

نیوز ایجنسی کے مطابق افغان حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان سے کوئی حملہ ہوا تو فوری جوابی کارروائی ہوگی، اگر افغانستان پر حملہ ہوا تو اسلام آباد کو براہِ راست نشانہ بنایا جائے گا۔

افغان حکام کے مطابق جوابی حملے کی پالیسی اب افغانستان حکومت واضح کر گئی، نیوز ایجنسی کے مطابق افغان فریق مذاکرات کے لیے سنجیدہ اور پرعزم ہے۔

افغان حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی وفد نے مذاکرات میں غیر سنجیدہ رویہ دکھایا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں افغانستان میں پولیس اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران اشتعال انگیز ترانے پڑھے گئے، ترانوں میں پاکستان کے خلاف انتہائی اشتعال انگیز زبان استعمال کی گئی۔

اسلام آباد کو آگ لگانے اور لاہور میں جھنڈے گارنے کے اشعار بھی پڑھے گئے، طالبان وزیر نور اللہ نوری نے بھی 7 نومبر کو سندھ اور پنجاب کو دھمکی دی تھی۔

طالبان انٹیلی جنس سے منسلک ڈیجیٹل میڈیا نے متعدد بار اسلام آباد پر حملوں کی دھمکی دی۔

متعلقہ مضامین

  • دوسرا ون ڈے میچ: شاہین آفریدی کی طبیعت ناساز ، ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کے پاس
  • دوسرا ون ڈے، پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا سری لنکا کیخلاف بولنگ کا فیصلہ
  • پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج ہوگا
  • پاکستان اور سری لنکا کے مابین راولپنڈی میں دوسرا ایک روزہ آج، تیاریاں مکمل اور شائقین پرجوش
  • شاہین آفریدی نے شائقین کرکٹ سے بڑا مطالبہ کردیا
  • شاہین خان نے کم عمری میں طلاق کی دردناک کہانی سنادی
  • پاکستان سے حملہ ہوا تو فوری جوابی کارروائی ہوگی،افغان حکام کی دھمکی
  • پاکستان سے کوئی حملہ ہوا تو فوری جوابی کارروائی ہوگی: افغان حکام کی دھمکی