وکلاء کی فلاح و بہبود وحقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے، ایڈووکیٹ جی ایم لغاری
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251115-08-2
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے حوالے سے نائب صدر کے عہدے کے امیدوار ایڈووکیٹ جی ایم لغاری نے اپنی انتخابی مہم کے دوران حیدرآباد لیگل کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور ترقی کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی۔ ایڈووکیٹ جی ایم لغاری نے کہا کہ حیدرآباد کے وکلاء نہ صرف عدالتی نظام کا اہم حصہ ہیں بلکہ انصاف کی فراہمی میں بھی مرکزی کردار ادا کرتے ہیں اس لیے ان کی فلاح و بہبود، عزت اور سہولیات کا تحفظ ان کی اولین ترجیح ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ انتخابات میں کامیابی کے بعد وہ قانونی برادری کے لیے عملی بنیادوں پر بہت سی نئی سہولیات متعارف کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء کے کام کے لیے جدید سہولیات کی فراہمی، بار میں علمی و قانونی سرگرمیوں میں معاونت، جونیئر وکلاء کی تربیت کے لیے سیمینارز اور ورکشاپس کا سلسلہ شروع کرنا اور بیمار یا مالی مشکلات کا شکار وکلاء کے لیے فلاحی فنڈ کا قیام میرے اہم اہداف ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
حیدرآباد:ہائی وے پیٹرولنگ پولیس نے 3مسروقہ کاریں برآمدکرلیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251115-08-1
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ہائی وے پیٹرولنگ پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 3مسروقہ کاریں برآمدکرکے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کی ٹنڈو جام ٹول پلازہ پر کارروائی کرکے انچارج ہیڈ کانسٹیبل شوکت علی نے اپلائیڈ مسروقہ کار تحویل میں لے کر ملزم کلیم اللہ ولد شاہ زمان سکنہ ضلع باجوڑ کو حراست میں لے لیا بعد ازاں مذکورہ گاڑی اور ملزمان کو پولیس اسٹیشن اے سیکشن جامشورو منتقل کردیا گیا جبکہ دوسری کارروائی میں ٹنڈو جام ٹول پلازہ پر ہی ویگو گاڑی کو روک اس میں سوار ملزم محمد وسیم ولد محمد سلیم کو گرفتارکرکے ملزم کومسروقہ گاڑی سمیت تھانہ راہوکی پولیس کے حوالے کردیاگیا ۔دوسری جانب ہائی وے پیٹرولنگ سندھ پولیس نے تیسری کارروائی میں این فائیو ٹول پلازہ پرکارروائی کرکے ایک کار کو اپنی تحویل میں لیکر اس میں سوار ملزم مہر اللہ کو گرفتار کرتے ہوئے ملزم کو کار سمیت تھانہ بی سیکشن جامشورو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔