Jasarat News:
2025-11-14@23:04:45 GMT

جاوداں فہیم نے 27ویں ترمیم کو سنگین خطرہ قرار دیدیا

اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251115-08-10

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی کی ناظمہ جاوداں فہیم نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کو پاکستان کے آئین، عدلیہ اور جمہوری نظام کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے سخت احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ ترمیم محض قانونی تبدیلی نہیں بلکہ ایک کھلم کھلا سیاسی مداخلت ہے جس نے آئین پاکستان کی روح، عدلیہ کی خودمختاری اور پارلیمنٹ کے وقار تینوں کو بری طرح مجروح کیا ہے۔اس ترمیم سے ملک میں قانون کی حکمرانی کے بجائے شخصیات کی حکمرانی کو تقویت ملی ہے۔ 27ویں ترمیم کے ذریعے طاقتور طبقوں کو مزید استثنا اور عدلیہ کے احتسابی کردار کو محدود کر دیا گیا ہے۔ یہ ترمیم دراصل چند مخصوص طبقات کو آئین و قانون سے ماورا کرنے کی کوشش ہے، جو ریاستی انصاف کے توازن کو تباہ و برباد کر دے گی۔ جاوداں فہیم نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کے مقابل متوازی’’آئینی عدالتوں‘‘ کا قیام دراصل عدلیہ کی ریڑھ کی ہڈی توڑنے کے مترادف ہے، جس سے انصاف کا پورا نظام کمزور ہو جائے گا۔ یہ طرزِ عمل اس حقیقت کو آشکار کرتا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت نہیں بلکہ طاقت و مفاد کی سیاست غالب آ چکی ہے، جس انداز سے ترمیم کو عجلت میں منظور کیا گیا، اس سے ظاہر ہے کہ اصل فیصلہ عوامی نمائندوں نے نہیں بلکہ پس پردہ قوتوں نے کیا اور پارلیمنٹ کو ایک’’ ربڑ اسٹمپ‘‘ کے طور پر استعمال کیا گیا، جو جمہوری اقدار کی تضحیک وتوہین بھی ہے۔ یہ طرزِ عمل ریاستی اداروں کے توازن کو بگاڑنا اور عدلیہ کے وقار کو پامال کرنا ہے۔جاوداں فہیم نے کہا کہ جماعت اسلامی خواتین، آئین کی اسلامی و عوامی بنیادوں کے تحفظ کے لیے اس ترمیم کی پرزور مخالفت کرتی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس ترمیم کو واپس لیا جائے اور پارلیمنٹ میں آزادانہ و شفاف بحث کے بعد عوامی رائے کو شامل کیا جائے۔ ساتھ ہی عدلیہ سے اپیل کی کہ وہ آئین کی اصل روح،قرآن و سنت کی بالادستی، عدل و مساوات اور ادارہ جاتی خودمختاری کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جاوداں فہیم نے

پڑھیں:

’دہشتگردی واقعات  پر کیا افغانستان کے اندرکارروائی کی جائے گی‘وزیر داخلہ محسن نقوی نے صحافی کے سوال کا جواب دیدیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ وانا کیڈٹ کالج اور اسلام آباد دھماکے کے حملہ آور افغان شہری تھے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صحافی کے سوال’کیا افغانستان کے اندرکارروائی کی جائے گی‘کے جواب میں محسن نقوی نے کہاکہ اس پر اب حکومتی سطح پر فیصلہ کریں گے،یہ نہیں ہوسکتا کہ وہ ہم پر حملے کریں اور ہم چپ بیٹھ جائیں۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • 27ویں آئینی ترمیم عدلیہ پر سنگین حملہ ہے‘باقر عباس
  • 27ویں آئینی ترمیم عدلیہ پر سنگین حملہ ہے، علامہ باقر زیدی
  • 27ویں ترمیم کی منظوری پر سپریم کورٹ کے رکن لاء اینڈ جسٹس کمیشن مخدوم علی خان مستعفی
  • 27ویں آئینی ترمیم؛جسٹس صلاح الدین پنہور کا چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط، فل کورٹ بلانے کا مطالبہ 
  • ’دہشتگردی واقعات  پر کیا افغانستان کے اندرکارروائی کی جائے گی‘وزیر داخلہ محسن نقوی نے صحافی کے سوال کا جواب دیدیا
  • عوامی طاقت سے27ویں آئینی ترمیم ختم کردینگے،بیرسٹر گوہر
  • اعلیٰ عدلیہ کے ردعمل کے بعد مجوزہ 27ویں ترامیم میں تبدیلی زیرِ غور، کیا بل واپس سینیٹ جائے گا؟
  • 27 ویں ترمیم عدالتوں پر تالا لگانے کے مترادف ہے،عوامی تحریک
  • پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کا سنگین خطرہ درپیش، عالمی تعاون ناگزیر: اسحاق ڈار