Jasarat News:
2025-11-14@23:41:35 GMT

صحافیوں کے تحفظ کے لیے 12رکنی کمیشن تشکیل

اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251115-01-14

 

اسلام آباد/کراچی (نمائندہ جسارت+ اسٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت نے صحافیوں کے تحفظ کے لیے کمیشن فار دی پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز تشکیل دے دیا ہے۔کمیشن کا قیام پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز ایکٹ 2021ء کے تحت عمل میں آیا ہے، وزارت اطلاعات و نشریات نے کمیشن کے قیام کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔کمیشن کے 12 ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، پرنسپل انفارمیشن آفیسر وزارت اطلاعات کمیشن کے بلحاظ عہدہ رکن ہوں گے، ڈی جی وزارت انسانی حقوق بھی کمیشن کے رکن نامزد ہوگئے۔سیکرٹری پی آر اے، نوید اکبر، غلام نبی یوسفزئی بھی کمیشن کا حصہ ہیں، نیشنل پریس کلب سمیت پی ایف یوجے دھڑوں کی بھی نمائندگی شامل کی گئی ہے۔حسن عباس، طاہر حسن خان، تمثیلہ چشتی، نادیہ صبوحی، خلیل احمد کمیشن کے ارکان ہوں گے، قومی و صوبائی پریس یونینز کے نمائندے بھی کمیشن میں شامل کیے گئے ہیں۔کمیشن صحافیوں کے حقوق اور سیکورٹی اقدامات کی نگرانی کرے گا، کمیشن جلد اپنی ذمے داریاں سنبھالے گا۔علاوہ ازیں ترجمان وفاقی حکومت برائے سندھ بیرسٹر راجا خلیق الزماں انصاری نے اپنے بیان میں صحافیوں کے تحفظ کے لیے قائم کمیشن کو خوش کن قراردیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ صحافتی تنظیمیں طویل عرصے سے اس کا مطالبہ کر رہی تھیں، صحافی برادری کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،صحافیوں کے لیے صحت بیمہ کے نظام کو بھی مزید وسیع اور مؤثر بنایا گیا ہے ۔

 

نمائندہ جسارت.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: صحافیوں کے کمیشن کے کے لیے

پڑھیں:

عراق : انتخابات میں وزیراعظم کے اتحاد نے میدان مار لیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراق کے انتخابی کمیشن نے پارلیمانی انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا،جس کے تحت وزیر اعظم محمد شیاع السودانی کی زیر قیادت اتحاد نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں۔ کمیشن کے مطابق السودانی کے اتحاد نے منگل کے دن ہونے والے انتخابات میں 13.17 لاکھ ووٹ حاصل کیے۔ انتخابی کمیشن کے اہلکاروں نے بتایا کہ شیاع السودانی نے انتخابات میں پہلے نمبر پر جگہ بنائی ہے۔ یہ السودانی کا دوسرا دور حکومت ہوگا۔ تاہم بہت سے نوجوان ووٹرز ان انتخابات کو بس ایک ایسا موقع سمجھتے ہیں جس میں موجودہ سیاسی جماعتیں عراق کے تیل کی رقم آپس میں تقسیم کرنے کے لیے میدان میں ہیں۔اپنے بیان میں السودانی نے خود کو ایسے رہنما کے طور پر پیش کیا جو کئی سالوں کی سیاسی غیر یقینی صورتحال کے بعد عراق کو کامیابی کی راہ پر لے جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ روایتی پارٹیوں کے اثر سے آگے بڑھ چکے ہیں۔عراق کی 329 رکنی پارلیمان میں کوئی بھی جماعت اکیلے حکومت بنانے کے لیے اکثریت حاصل نہیں کر سکی، اس لیے حکومت بنانے کے لیے جماعتیں دوسرے گروپوں کے ساتھ اتحاد کرتی ہیں، جو اکثر کئی مہینوں کا پیچیدہ عمل ہوتا ہے۔انتخابی کمیشن نے بتایا کہ انتخابات میں کل ووٹر ٹرن آؤٹ 56.11 فیصد رہا، جو سیاسی نظام پر عوام کے اعتماد کی بحالی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ابتدائی نتائج کے اعلان کے بعد السودانی نے ٹیلی وژن خطاب میں کہاکہ ووٹرز کی یہ شرکت ایک اور کامیابی کا ثبوت ہے، جس سے سیاسی نظام میں اعتماد کی بحالی ظاہر ہوتی ہے۔ماہرین کے مطابق اس الیکشن کے نتائج عراق میں سیاسی اتحاد اور حکومت سازی کے عمل کو اہم چیلنجز کا سامنا دیں گے۔

 

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • وفاقی حکومت نے صحافیوں کیلئے  کمیشن فار دی پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز  قائم کردیا
  • وفاقی حکومت کا صحافیوں کے تحفظ کے لیے خودمختار کمیشن قائم
  • حکومت نے صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ کیلئے ایک خودمختار کمیشن قائم کر دیا
  • عراق : انتخابات میں وزیراعظم کے اتحاد نے میدان مار لیا
  • حالیہ الیکشن کے بعد عراق کے دو ممکنہ سیاسی منظرنامے
  • کوئٹہ میں بلدیاتی الیکشن کیلئے بلوچستان حکومت کو فول پروف سیکورٹی انتظامات کا حکم
  • پاک سعودی اقتصادی تعاون کیلئے پنجاب حکومت کی اہم پیشرفت، اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل
  • حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیمی بل میں مزید ترامیم شامل کرنے کی تیاری
  • صحافیوں کامتحد ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے، راؤ حامد گوہر