Jasarat News:
2025-11-14@23:01:03 GMT

سکھر،انتظامیہ کی غفلت، قبرستانوں کی ابترصورتحال

اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر کے قبرستانوں کی ابتر صورتحال؛ انتظامیہ کی غفلت، گندگی کے ڈھیر اور قبروں کی بے حرمتی پر شہری برہم، قبرستان کمیٹی، میونسپل کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ کی مسلسل غفلت کے باعث شہر کے بیشتر قبرستانوں کی حالت نہایت ابتر ہوچکی ہے، جہاں گندگی کے ڈھیر، نکاسی آب کی تباہ حالی اور قبروں کے دھنس جانے کے واقعات میں اضافہ شہریوں کے لئے شدید تشویش کا باعث بن گیا ہے۔ شہری حلقوں نے انتظامیہ کی خاموشی کو مجرمانہ غفلت قرار دیتے ہوئے کمشنر سکھر اور دیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سکھر کے قدیمی قبرستانوںبابن شاہ کالونی پرانا سکھر، پیر مراد شاہ قبرستان، آدم شاہ ٹکری کے علاوہ یوسی 10 اور 11 میں قائم بڑے قبرستان نیو گوٹھ کی صفائی کی صورتحال نہایت دگرگوں ہوچکی ہے۔ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جبکہ نکاسی آب کا نظام مکمل مفلوج ہونے کے باعث کئی قبریں دھنس گئی ہیں۔ متعدد مقامات پر قبروں کی مٹی بہہ جانے سے ہڈیاں ظاہر ہونے کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں، جس پر شہریوں نے شدید افسوس اور غصے کا اظہار کیا ہے۔مزید یہ کہ قبرستانوں میں کچہرہ کنڈیوں کی بھرمار اور منشیات کے عادی افراد کی آمد و رفت نے صورتحال مزید خراب کردی ہے۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انتظامیہ کی

پڑھیں:

ٹنڈوجام،عدالتی حکم نظرانداز ٹول پلازہ لگنے سے عوام پریشان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251112-2-17
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)سیشن کورٹ کے فیصلے کے باوجود ڈوک جی کمپنی نے دوبار ٹول پلازہ لنک روڑ پر لگا دیا عوام پریشان جب سے ٹنڈوجام میں ٹول پلازہ لگا ہے عوام کی زندگی اجیرن بن کر رہ گئی ہے تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میرپورخاص ہائے پر ٹنڈوجام ڈیتھا کے مقام پر جب سے ٹول پلازہ لگا ہے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ٹول انتظامیہ کی جانب کرنا پڑ رہا ہے اور عوام کو ان کی ناجائز حرکتوں کے خلاف کورٹ سے رجوع کرنا پڑتا ہے ٹول انتظامیہ نے جب اچانک ٹنڈوجام میرکالونی پر اپنا ٹول پلازہ لگا یا تو عوام کو اس کے خلاف سیشن کورٹ سے رجوع کرنا پڑا اور اس کے خلاف فیصلہ آنے کے بعد اسے بند کیا گیا اب پھر اس نے ٹول پلازہ سے بھی پہلے ہوسڑی شاخ پر پھر اپنا ناجائز ٹول پلازہ لنک روڑ پر قائم کرکے یہاں سے مال برادر گاڑیوں سے ٹیکس لینے کی کوشش کی جارہی ہے ٹرک ڈرائیور حمزہ خان نے بتایا کہ ہم صرف ایک منٹ سے بھی کم وقت میں حیدرآباد آباد میرپورخاص ہائے کو کراس کرتے ہیں اس کراس کرنے لیے پانچ ہزار روپے ٹیکس مانگ رہے مجبور اًہمیں حیدرآباد کا راستہ اختیار کرکے ٹنڈوحیدر اور ہوسڑی کی جانب جانا پڑتا حاکم کھوسو نے بتایا ہوسڑی شاخ والا روڑ ڈوک جی کمپنی کا بنایا ہوا ہی نہیں یہ ایک لنک روڑ ہے اور ٹول پلازہ کی حد سے بھی باہر تو اس پر ٹول کس طرح بنتا ہے انھوں نے کہا ضلع انتظامیہ کو اس چیز کا نوٹس لینا چاہیے لیکن وہ بھی ان کے سامنے بے بس نظر آتے ہیں اسی وجہ سے بار بار عوام کو ٹول انتظامیہ کی ذیادتیوں کے خلاف کورٹ جانا پڑتا ہے جب کہ اس پورے روڑ پر جو ٹول انتظامیہ کو عوام کو سہولت ٹیکس کے حساب سے دینی ابھی تک نہیں دی گئی ہے جب کہ یہ پاکستان کا سب مہنگا ٹول پلازہ ہے جو صرف 65کلومیٹر ہے اور ٹیکس اس پر موٹروے کے حساب سے لگائے گئے ہیں ڈرائیوروں اور عوام نے علاقے کے ایم این اے اور ایم پی اے سے مطالبہ کیا کہ وہ اس کا نوٹس لے کر عوام کو ان کے ظلم وستم سے نجات دلائیں۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین