گورنر سندھ کی لعل شہباز قلندر کے مزار پر حاضری دی، لنگر بھی تقسیم کیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251202-1-2
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ کامران ٹیسوری سہون پہنچے، لعل شہباز قلندر کی مزار پر حاضری دی، زائرین میں لنگر بھی تقسیم کیا۔سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری نے پیرکے روز سہون شریف پہنچ کر سندھ دہرتی کے عظیم بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کی مزار پر حاضری دیکرپھول چڑھائے اور ملکی سلامتی و خوشحالی کیلیے خصوصی دعائیں مانگی، گورنر سندھ کے ہمراہ انکی فیملی بھی موجود تھی، گورنر سندھ نے قلندر لعل شہباز کی مزار پر زائرین میں لنگر بھی تقسیم کیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرنے سے معذرت کرلی۔ اس سے قبل گورنر سندھ نے سہون میں وزیراعلی سندھ کے سینئر پرائیوٹ سیکرٹری محمد سلیم باجاری کی رہائشگاہ پر پہنچ کر صبح کا ناشتہ کیا جس کے بعد انہوں نے قلندر لعل شہباز کی مزار پر حاضری دی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جامشورو بابر خان نظامانی، اسسٹنٹ کمشنر سیہون محمد وقاص ملوک، ڈی ایس پی سیہون فراز علی میتلو سمیت دیگر ضلعی افسران بھی موجود تھے، گورنر سندھ کی آمد کے باعث سہون میں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گورنر سندھ کی مزار پر
پڑھیں:
گورنر کی تبدیلی میں سندھ کے وزیراعلیٰ کا کردار نہیں، ہم سے نہیں پوچھا جاتا، مراد علی شاہ
کرافٹ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہمارے سندھ کے کام کو فروغ دیا جائے، نئے صوبوں کے حوالے سے بات ایک کان سے سنو اور دوسرے سے نکال دیں، اللہ کے علاوہ کسی میں طاقت نہیں ہے کہ سندھ کو تقسیم کرے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گورنر کی تبدیلی میں سندھ کے وزیراعلی یا کسی اور کا کوئی کردار نہیں ہے اور اس حوالے سے ہم سے نہیں پوچھا جاتا ہے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کرافٹ فیسٹیول کا افتتاح کیا اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں آج تین روزہ فیسٹیول میں آیا ہوں، یہاں صرف سندھ نہیں بلکہ پنجاب اور دیگر صوبوں سے بھی لوگوں نے اسٹال لگائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خواتین کے کڑھائی کام اور دیگر ہنر آپ دیکھ سکتے ہیں، ایک ملاح برادری کی خاتون کو دیکھ بھی بہت خوشی ہوئی، کلچر ڈپارٹمنٹ کو بھی مبارک باد دیتا ہوں، یہاں جس جس کو دکان بنانا چاہتے ہیں، حکومت سندھ ان کی مدد کرے گی، یہاں تین روز تک کرافٹ مین بھی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہمارے سندھ کے کام کو فروغ دیا جائے، نئے صوبوں کے حوالے سے بات ایک کان سے سنو اور دوسرے سے نکال دیں، اللہ کے علاوہ کسی میں طاقت نہیں ہے کہ سندھ کو تقسیم کرے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے 18 ویں ترمیم اور این ایف سی کی کمی کو مسترد کردیا ہے، 27 ویں ترمیم میں ان چیزوں کو مسترد کردیا، ہم خواب کو حقیقت میں بدلنا جانتے ہیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ گورنر کی تبدیلی میں سندھ کے وزیر اعلی یا کسی اور کا کوئی کردار نہیں ہے، گورنر لگانے کے لیے ہم سے پوچھا نہیں جاتا ہے۔ گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ میں خود ایک وکیل کا بیٹا ہوں، میں بہت اچھے وکلا کی صحبت میں رہا ہوں، دلائل دینے کے لیے ان کے پاس کورٹ ہے لیکن کورٹ کے بغیر وہ وکیل بن جاتے ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ 50 سے 150 آدمی شہر کے لوگوں کو یرغمال بنا لیتے ہیں، اس میں پھر حکومت تو کچھ کرے گی، کبھی کوئی روڈ بلاک کردیتا ہے اور کبھی کوئی روڈ بلاک کرتا ہے۔