data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ کامران ٹیسوری سہون پہنچے، لعل شہباز قلندر کی مزار پر حاضری دی، زائرین میں لنگر بھی تقسیم کیا۔سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری نے پیرکے روز سہون شریف پہنچ کر سندھ دہرتی کے عظیم بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کی مزار پر حاضری دیکرپھول چڑھائے اور ملکی سلامتی و خوشحالی کیلیے خصوصی دعائیں مانگی، گورنر سندھ کے ہمراہ انکی فیملی بھی موجود تھی، گورنر سندھ نے قلندر لعل شہباز کی مزار پر زائرین میں لنگر بھی تقسیم کیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرنے سے معذرت کرلی۔ اس سے قبل گورنر سندھ نے سہون میں وزیراعلی سندھ کے سینئر پرائیوٹ سیکرٹری محمد سلیم باجاری کی رہائشگاہ پر پہنچ کر صبح کا ناشتہ کیا جس کے بعد انہوں نے قلندر لعل شہباز کی مزار پر حاضری دی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جامشورو بابر خان نظامانی، اسسٹنٹ کمشنر سیہون محمد وقاص ملوک، ڈی ایس پی سیہون فراز علی میتلو سمیت دیگر ضلعی افسران بھی موجود تھے، گورنر سندھ کی آمد کے باعث سہون میں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: گورنر سندھ کی مزار پر

پڑھیں:

نئے  صوبوں  کے قیام  سندھ  کی تقسیم  سے متولق  افاہوں  پر پر یشان  ہونا چھوڑدیں : مراد علی شاہ 

اسلام آباد+کراچی (نمائندہ خصوصی +سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبے کی تقسیم کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام اور سندھ کی تقسیم کے متعلق افواہوں پر پریشان ہونا چھوڑ دیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے چیف شمن رہپوٹو سے ان کے بھتیجے‘ سینئر صحافی آدم مینگل سے انکی بہن کے انتقال پر تعزیت کی۔ بھان سعید آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کے قیام اور سندھ کی تقسیم کے متعلق افواہوں پر پریشان ہونا چھوڑ دیں۔ نئے صوبوں کی بات ایک کان سے سنو اور اسی سے نکال دو۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے سمجھ میں نہیں آتا کے اس ایشو پر آپ لوگوں کو پریشانی کیا ہے، ہم میں سے کوئی ایک بھی اس پر راضی نہیں، پاکستان اور سندھ کے مفاد کے خلاف کچھ بھی پیپلز پارٹی قبول نہیں کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گورنر کی تقرری کا صوابدید اختیار وزیراعظم اور صدر کا ہے، صوبائی حکومت کا اس معاملے میں کوئی کردار ہے، گورنروں کی تقرری میں ہم سے مشورہ نہیں کیا جاتا۔ اس سے قبل کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کے علاوہ کسی میں طاقت نہیں کہ سندھ کو پاکستان سے الگ کرسکے۔

متعلقہ مضامین

  • بین الاقوامی مقابلہ حسنِ قرآت کے وفد کا دورہ لاہور، بادشاہی مسجد اور مزار اقبال پر حاضری
  • ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ کی تقسیم کا مطالبہ کردیا
  • حکومت کے پاس دکھانے کو کچھ نہیں صرف کہتے ہیں کریں گے، محمد زبیر
  • سندھ کی تقسیم کی افواہوں پر پریشان ہونا چھوڑ دیں،مراد علی شاہ
  • نئے  صوبوں  کے قیام  سندھ  کی تقسیم  سے متولق  افاہوں  پر پر یشان  ہونا چھوڑدیں : مراد علی شاہ 
  • اللہ کے علاوہ کسی میں طاقت نہیں کہ سندھ کو پاکستان سے الگ کرسکے، وزیراعلیٰ سندھ
  • سندھ میں آئندہ ہفتے سے نوکریاں دینے کا اعلان
  • سندھ کی تقسیم کی افواہوں پر پریشان ہونا چھوڑ دیں، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ
  • مراد علی شاہ: سندھ کی تقسیم کی افواہوں پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں