سی ڈی اے کی طرف سے مختلف صنعتی یونٹس پر چھاپے افسوس ناک ہیں، عاطف اکرام شیخ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز

وفاقی دارالحکومت میں بزنس کمیونٹی کی تذلیل جیسے اقدامات ملکی کاروباری ماحول کو متاثر کر سکتے ہیں،صدر ایف پی سی سی آئی

بزنس کمیونٹی معاشی بحالی کی پالیسیوں کی حمایت کرتی ہے تاہم ایسے اقدامات تسلسل کو خراب کرنے کے مترادف ہیں، بیان

اسلام آباد (سب نیوز)صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے اسلام آباد کی صنعتی و کاروباری برادری کودرپیش مشکلات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کی طرف سے مختلف صنعتی یونٹس پر چھاپے افسوس ناک ہیں ،وفاقی دارالحکومت میں بزنس کمیونٹی کی تذلیل جیسے اقدامات ملکی کاروباری ماحول کو متاثر کر سکتے ہیں، فیڈ ریشن ،متعلقہ چیمبر کو اعتماد میں لیے بغیر اٹھائے گئے اقدمات سے انڈسٹری کو نقصان کا اندیشہ ہے ۔

عاطف اکرام شیح نے کہا کہ ایسے اقدمات اسلام آباد سے صنعتی یونٹس کی منتقلی کا سبب بن سکتے ہیں جو شہر کی کاروباری ترقی کو متاثر کریگا،ایف پی سی سی آئی صنعتی یونٹس پر چھاپوں کے خلاف اسلام آباد کی بزنس کمیونٹی کے ساتھ کھڑی ہے،ایسے اقدامات کی روک تھام کیلئے سی ڈی اے کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں ،بزنس کمیونٹی معاشی بحالی کی پالیسیوں کی حمایت کرتی ہے تاہم ایسے اقدامات تسلسل کو خراب کرنے کے مترادف ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد ہائی کورٹ نے سائلین کی شکایات کے ازالے کیلئے آن لائن سسٹم متعارف کرا دیا اگلی خبرسعودی عرب کا بڑا اعلان: فلسطین کے لیے 90 ملین ڈالر کی نئی گرانٹ سعودی عرب کا بڑا اعلان: فلسطین کے لیے 90 ملین ڈالر کی نئی گرانٹ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائلین کی شکایات کے ازالے کیلئے آن لائن سسٹم متعارف کرا دیا ہم کسی سے نہیں ڈرتے، ہمت ہے تو صوبے میں گورنر راج لگا کر دکھائیں: سہیل آفریدی کا چیلنج معین علی بھی آئی پی ایل چھوڑ کر ایچ بی ایل پی ایس ایل کھیلنے کے لیے تیار سہیل آفریدی کیخلاف ضابطہ اخلاق کیس، الیکشن کمیشن نے دائرہ اختیار پرتحریری جواب طلب کرلیا پی ٹی آئی کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی خبروں کی شدید مذمت TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: صنعتی یونٹس پر عاطف اکرام سی ڈی اے

پڑھیں:

پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج: خیبرپختونخوا پولیس کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رہنے کی ہدایت

خیبر پختونخوا میں پولیس افسران کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ اپنی قانونی اور جغرافیائی حدود کے اندر رہ کر فرائض انجام دیں اور کسی قسم کی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہ لیں۔

سیکیورٹی ڈویژن کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) شاکر حسین داوڑ نے صوبے کے تمام سینیئر افسران کو بھیجے گئے سرکاری سرکلر میں یاد دہانی کرائی کہ پولیس فورس کا ہر رکن غیرجانبدار رہنے کا پابند ہے اور کسی جماعت کے ساتھ سیاسی طور پر نہ جڑ سکتا ہے اور نہ ہی کوئی جلوس یا ریلی جوائن کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پولیس سمیت سینکڑوں سرکاری گاڑیوں کے خلاف کارروائی

ہدایات میں موجودہ قوانین کا اعادہ کیا گیا ہے جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو کسی بھی سیاسی جانبداری سے منع کرتے ہیں۔ یہ ہدایات اُس وقت سامنے آئی ہیں جب وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت کی جانب سے ریاستی مشینری کے سیاسی مقاصد کے لیے مبینہ استعمال پر تشویش ظاہر کی ہے۔

یہ اقدامات ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب وفاقی سطح پر یہ خدشات بڑھ رہے ہیں کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اپنے ممکنہ احتجاج کے دوران صوبائی پولیس کو سیاسی استعمال میں لانے کی کوشش کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی احتجاج کے دوران فیک نیوز کی بھرمار، عالمی ادارے کی رپورٹ میں انکشاف

واضح رہے کہ  پی ٹی آئی 2 دسمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر احتجاج کرنے کا اعلان کر چکی ہے جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے اعلان کردہ احتجاج کے پیش نظر جڑواں شہروں میں دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پولیس پی ٹی آئی احتجاج دفعہ 144

متعلقہ مضامین

  • جسٹس طارق جہانگیری ڈگری تنازع کیس میں بڑی پیش رفت
  • اسلام آباد: گاڑی کی اسکوٹی کو ٹکر، 2 خواتین جاں بحق
  • اسلام آباد ہائی کورٹ نے آن لائن شکایات ازالہ نظام متعارف کرادیا
  • پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج: خیبرپختونخوا پولیس کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رہنے کی ہدایت
  • GSP پلس نے پاکستان کی یورپی یونین کو برآمدت میں اضافہ کیا ، عاطف اکرام شیخ
  • ایف پی سی سی آئی کے دونوں بڑے گروپ ایک منشور پرمتحد
  • اسحاق ڈار، چینی سفیر ملاقات، تاجکستان ہلاکتوں پر اظہار افسوس
  • معروف بزنس مین اور ایمان گروپ آف کمپنیز کے مالک کی گاڑی پر فائرنگ ،سیکیورٹی گارڑ شدید زخمی،نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج
  • اسلام آباد میں نامعلوم شخص کا حملہ، خنجر کے وار سے اے ایس آئی شہید