سپریم کورٹ میں مستقل جج کی تعیناتی، جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس آج ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
سپریم کورٹ میں مستقل جج کی تعیناتی، جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس آج ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: (آئی پی ایس) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس آج ہوگا جس میں سپریم کورٹ کے مستقل جج کی تعیناتی کے علاوہ دیگر امور پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان و چیئرمین جوڈیشل کمیشن جسٹس یحییٰ آفریدی کی صدارت میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس آج ہو گا جس میں سپریم کورٹ میں مستقل جج کی تعیناتی کے معاملے کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ کا مستقل جج بنانے پر غور ہو گا، اجلاس میں چیف جسٹس سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹس کے لیے ناموں کی منظوری بھی دی جائے گی۔
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں بلوچستان اور سندھ ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹس لگانے کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا، بلوچستان اور سندھ ہائیکورٹس کے پہلے تین سینئر ججز سے مستقل چیف جسٹس کا انتخاب ہو گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسعودی عرب کا بڑا اعلان: فلسطین کے لیے 90 ملین ڈالر کی نئی گرانٹ سعودی عرب کا بڑا اعلان: فلسطین کے لیے 90 ملین ڈالر کی نئی گرانٹ سی ڈی اے کی طرف سے مختلف صنعتی یونٹس پر چھاپے افسوس ناک ہیں، عاطف اکرام شیخ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائلین کی شکایات کے ازالے کیلئے آن لائن سسٹم متعارف کرا دیا ہم کسی سے نہیں ڈرتے، ہمت ہے تو صوبے میں گورنر راج لگا کر دکھائیں: سہیل آفریدی کا چیلنج معین علی بھی آئی پی ایل چھوڑ کر ایچ بی ایل پی ایس ایل کھیلنے کے لیے تیار سہیل آفریدی کیخلاف ضابطہ اخلاق کیس، الیکشن کمیشن نے دائرہ اختیار پرتحریری جواب طلب کرلیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جوڈیشل کمیشن ا ف پاکستان کا مستقل جج کی تعیناتی سپریم کورٹ اجلاس ا ج چیف جسٹس کے لیے
پڑھیں:
سپریم کورٹ کے 19 افسران و ملازمین کی خدمات وفاقی آئینی عدالت کے سپرد
سپریم کورٹ آف پاکستان کے 19 افسران اور ملازمین کی خدمات باضابطہ طور پر وفاقی آئینی عدالت کے سپرد کردی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کے اجلاس 2 دسمبر کو سپریم کورٹ میں ہوں گے
سپریم کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے رجسٹرار آئینی عدالت کو ایک خط ارسال کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی رجسٹرار عباس زیدی کی خدمات آئینی عدالت کے حوالے کر دی گئی ہیں۔
خط کے مطابق اسسٹنٹ رجسٹرار ارشاد حسین، شاہد حبیب انصاری اور غلام رضا کی خدمات بھی آئینی عدالت کے سپرد کر دی گئی ہیں۔
مزید برآں کورٹ ایسوسی ایٹ کاشف ضیا کو بھی آئینی عدالت میں تعینات کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیے: سپریم کورٹ نے مقدمات کی تفصیلات گھر بیٹھے حاصل کرنے کے لیے آن لائن پورٹل کا اجرا کردیا
خط میں بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے تین جوڈیشل اسسٹنٹ افسران اور پروٹوکول آفیسر فیصل ندیم کی خدمات بھی فوری طور پر آئینی عدالت کے حوالے کر دی گئی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئینی عدالت آئینی عدالت کو افسران کی خدمات پیش سپریم کورٹ