کراچی میں لاپتا سب انسپکٹر لال بخش منظر عام پر آگیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: گزشتہ روز سے لاپتا رہنے والے بن قاسم تھانے کے سب انسپکٹر لال بخش منظر عام پر آ گئے ہیں۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ شب ایس ایچ او بن قاسم نے انہیں کمرے میں بلایا اور کہا کہ زیر حراست ملزم کو مقابلے میں ہلاک کریں، انکار پر ایس ایچ او نے ان پر تشدد کیا۔
لال بخش کے مطابق ایس ایچ او نے ان سے سرکاری پستول اور موبائل فون بھی لے لیا۔ تھانے سے نکلتے ہوئے انہیں چار افراد نے اغوا کر لیا۔ سب انسپکٹر نے بتایا کہ مسلح افراد انہیں دور ویرانے میں چھوڑ کر فرار ہوگئے، جس کے بعد انہوں نے راہ گیر سے لفٹ لی اور اس کے فون سے 15 پر کال کی۔
پولیس حکام کے مطابق ایس ایس پی ملیر سب انسپکٹر سے متعلق واقعے کی انکوائری کر رہے ہیں تاکہ واقعے کی تمام تفصیلات سامنے آ سکیں اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سب انسپکٹر
پڑھیں:
لاپتا شہری کی بازیابی سے متعلق محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی و دیگر کو نوٹس
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251202-08-8
کراچی (اسٹاف ر پورٹر)سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا شہری محمد بلال اور دیگر کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت، عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ اور دیگر نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 18 دسمبر کو جواب طلب کرلیا۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل کا کہناتھا کہ محمد بلال سپر ہائی وے کے قریب انٹرویو لینے گئے تھے، فون نمبر بند ہوگئے اور واپس نہیں آئے، عدالت نے استفسار کیا کہ بلال کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرایا؟ درخواست گزار کاکہنا تھا کہ مقدمہ متعلقہ تھانے میں درج کرلیا گیا ہے مگر سراغ نہیں ملا۔