برفانی چھٹیوں میں سنکیانگ: برفانی جشن اور استحکام و خوشحالی کی حقیقی تصویر WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز

بیجنگ : جب دسمبر کی سرد ہوائیں تیان شان پہاڑی سلسلے سے گزرتی ہیں، تو چین کے خود اختیار علاقے سنکیانگ کے پرائمری اور مڈل اسکول کے طلباء ایک منفرد “سردیوں کا تحفہ” وصول کرتے ہیں ، یعنی برفانی چھٹیاں، جو نو دن تک طویل ہو سکتی ہیں ۔ بھاری بھرکم ہوم ورک کے بجائے، انہیں اسکی ریزورٹس پر تیزی سے سرکتی ہوئی پھسلن، غیرمادی ثقافتی ورثے سے فیض یاب ہونے اور برفانی تہوار کی رونقیں میسر آتی ہیں۔

یہ انسانی گرم جوشی سے لبریز پالیسی نہ صرف چین کی نوجوان نسل کی کھیلوں میں گہری دلچسپی کا مظہر ہے، بلکہ سنکیانگ میں دیرپا امن و استحکام اور عوامی خوشحالی کی حقیقی تصویر بھی پیش کرتی ہے۔چین نے ہمیشہ نوجوانوں کی صحت مند نشوونما کو تعلیم کے مرکز میں رکھا ہے، اور سنکیانگ کی برفانی چھٹیوں کی پالیسی اسی فلسفے کی عملی تصویر ہے۔صوبہ جیلن اور دیگر علاقوں میں برفانی چھٹیوں سے ہم آہنگ، سنکیانگ کے التائی، ارومچی وغیرہ جیسے علاقوں نے واضح طور پر دسمبر کے پہلے ہفتے کو برفانی چھٹیوں کے طور پر مقرر کیا ہے، تاکہ بچوں کو کلاس روم سے برفانی میدانوں تک لے جایا جا سکے، اور وہ برفانی کھیلوں کے ذریعے اپنے جسم مضبوط بنا سکیں اور اپنی قوت ارادی کو پختہ کر سکیں۔

“چھٹیوں کو بچوں کے لیے وقف کرنے اور کھیلوں کو زندگی میں ضم کرنے” کی اس تعلیمی طرز کے پیچھے مربوط پالیسی سپورٹ اور وسائل کی ضمانت کارفرما ہے: پورے سنکیانگ کے 6 بڑے اسکی ریزورٹس پر پرائمری اور سیکنڈری اسکول کے طلبہ کے لیے اسکی ٹکٹ مفت ہیں، شاہراہ ریشم ماؤنٹین ریزورٹ مفت عوامی اسکی تربیت، اسکی کا سامان کرائے پر دینے پر ہیلمٹ مفت جیسی سہولیات فراہم کرتا ہے، وائٹ کلاؤڈ اسکی ریزورٹ سمیت 5 اسکی ریزورٹس اپنے سازوسامان کے کرائے پر 50 فیصد رعایت دے رہے ہیں، جبکہ التائی نے رعایت کو کھانے پینے، رہائش اور نقل و حمل تک وسیع کر دیا ہے، جس سے “اسکی کی آزادی” ہر بچے کی پہنچ میں ایک خوشی بن گئی ہے۔چوبیس نومبر تک، 2025-2026 برفانی موسم میں سنکیانگ برفانی سیاحت کے کنزیومر واؤچرز کی پہلی کھیپ میں 5,000 سے زیادہ واؤچرز جاری کیے جا چکے ہیں، دوہری سبسڈی پالیسی کے تحت سیاح ” “100 یوآن پر 40 یوآن کی رعایت” سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

یہ اعداد و شمار سنکیانگ میں برفانی کھیلوں کی مقبولیت کی تصدیق کرتے ہیں اور مقامی سطح پر نوجوانوں کی جسمانی تعلیم میں بھاری سرمایہ کاری کو بھی ظاہر کرتے ہیں۔سنکیانگ میں برفانی چھٹیوں کی کامیاب تعمیل، علاقے میں طویل مدتی استحکام اور پرامن معاشرتی ماحول کے بغیر ممکن نہ ہوتی۔ آج کا سنکیانگ، جہاں معاشرہ مسلسل مستحکم اور ترقی پذیر ہے، عوام پُرامن اور خوشحال زندگی بسر کر رہے ہیں، یہ سب خصوصی چھٹیوں کے نفاذ کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہیں۔ارومچی میں، 23واں شاہراہ ریشم برفانی تہوار، برفانی کھیلوں کے مقابلے اور غیرمادی ثقافتی ورثے کے تجرباتی پروگرامز بیک وقت جاری ہیں، جہاں بچے نہ صرف برفانی میدانوں میں کھیل کر اپنی توانائی صرف کر سکتے ہیں بلکہ پتھروں پر کندہ کاری جیسی روایتی ثقافتی سرگرمیوں سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ التائی میں، چار اسکی ریزورٹس ثقافتی مقامات اور ہوٹلوں کے ساتھ مل کر “ون سٹاپ” رعایتی پیکیج پیش کر رہے ہیں، اور طلباء مختلف قسم کی تھیم پر مبنی پروگرامز میں حصہ لینے کے لیے مفت بسیں استعمال کر سکتے ہیں، جس سے “برف + ثقافت + عوامی بہبود” کا ہم آہنگ منظر نامہ بتدریج سامنے آرہا ہے۔

یہ پرامن اور منظم معاشرتی فضا والدین کو تفریح کی غرض سے اپنے بچوں کو گھر سے باہر بھیجنے پر مطمئن کر رہی ہے، اور سنکیانگ کے برفانی وسائل کو نوجوانوں کی نشوونما کے لیے مفید قیمتی اثاثوں میں بدل رہی ہے۔ یہ سنکیانگ کی حقیقی تصویر کی بھرپور عکاسی ہے ، بیرونی دنیا کی بے بنیاد افواہوں میں بیان کردہ انتشار نہیں، بلکہ ایک متحرک، پرامن اور خوشحال گھر۔غیرملکی دوستوں کے لیے، سنکیانگ کی برفانی چھٹیاں اس خطے کی منفرد دلکشی کا براہ راست تجربہ کرنے کا بہترین موقع ہیں۔ یہاں دل موہ لینے والے قدرتی مناظر ہیں، لذیذ مقامی پکوان جیسے کہ گرم گرم گوشت اور خوشبودار سموسے دستیاب ہیں ، اور اس سے بھی بڑھ کر پرجوش اور سادہ لوح رسم و رواج، قازق قومیت کی دُمبَرا دھنیں، ویغور قومیت کے روایتی رقص، جو آپ کو برفانی سفر کے دوران متنوع ثقافتوں کی ہم آہنگی کا احساس دلاتے ہیں۔ اگر آپ خالص برفانی تفریح کا تجربہ کرنا چاہتے ہیں، تو سنکیانگ کے اسکی ریزورٹس آپ کو پیشہ ورانہ سہولیات اور پرخلوص خدمات فراہم کریں گے؛

اگر آپ حقیقی سنکیانگ کو دریافت کرنا چاہتے ہیں، تو یہاں کا پرامن ماحول، خوشحال عوامی زندگی، اور منفرد ثقافت آپ کے پہلے سے موجود تصورات کو یکسر بدل دیں گے۔برفانی چھٹیوں میں گونجتی خوشی کی آوازیں سنکیانگ میں دیرپا امن و استحکام کی بہترین گواہ ہیں۔برف پر تیز رفتار سرکتے ہوئے قدموں کے نشان چینی نوجوانوں کی جسمانی تعلیم کی عملی تصویر ہیں۔ سنکیانگ کی خوبصورتی شاندار مناظر میں ہے، گہرے ثقافتی رچاؤ میں ہے، اور اس سے بھی بڑھ کر ایک پرسکون اور خوشحال معاشرتی صورت حال میں ہے۔ امید ہے کہ غیرملکی دوست دریا اور پہاڑ پار کر کے سنکیانگ آئیں گے، برفانی میدانوں پر رفتار اور جوش کا تجربہ کریں گے، گلی محلوں میں رونق اور گرمجوشی کا مزہ لیں گے، اور ایک حقیقی، خوبصورت اور پرجوش سنکیانگ کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے۔ یہاں کی برف تیار ہے، یہاں کے لوگ آپ کے پرجوش خیرمقدم کے لیے تیار ہیں، اور آپ کی جانب سے سنکیانگ کی انوکھی سردیوں کی سوغات دریافت کرنے کے منتظر ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسینیٹر عرفان صدیقی کی خالی سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب کا اعلان نظام بدلنا ہوگا۔ چین کا قومی دن ،خاندان اور ملک کے لئے جذبات کی حقیقی ترجمانی مائیں اپنے بچوں کی جان کیوں لے رہی ہیں؟ ’’شنگنس لمحہ‘‘: شائستگی کی فتح رقص کریں، دلوں کو جوڑیں گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ ،مون سون کی تباہی، لیکن ذمہ دار کون؟ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کی حقیقی تصویر اسکی ریزورٹس سنکیانگ میں نوجوانوں کی سنکیانگ کی سنکیانگ کے کرتے ہیں رہے ہیں کے لیے اور اس

پڑھیں:

حیدرآباد،استحکام پاکستان آرگنائزیشن کا اہم اجلاس

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)استحکام پاکستان آرگنائزیشن کا اہم اجلاس چیئرمین محمد احسن ناغڑ کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں سینئر وائس چیئرمین نواب الدین قریشی، صدر سید رفعت زیدی، سیکریٹری جنرل سید ریاض شاہ، وائس چیئرمین شہزاد قریشی، کوآرڈینیٹر حامد علی شیخ، ممبران ایگزیکٹو کمیٹی ودیگر شریک تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین محمد احسن ناغڑ نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے پاکستان، خصوصاً صوبہ سندھ اور قومی خود مختاری سے متعلق اشتعال انگیز اور متنازعہ بیانات کی شدید مذمت کرتے ہیں ،ان بیانات کو نہ صرف حالیہ کشیدگی کے پیش نظر خطرناک تصور کرتے ہیں بلکہ یہ بین الاقوامی قانون، ریاستوں کی خودمختاری، اور تسلیم شدہ سرحدوں کی کھلی خلاف ورزی بھی ہیں۔ ہم واضح کرتے ہیں کہ سندھ اور پاکستان کا ہر صوبہ اور ہر علاقہ ہمارا اٹوٹ اور نا قابلِ تقسیم حصہ ہے ایسے نعرے اور دعوے جو تاریخی یا تہذیبی بنیادوں پر پاکستان کے داخلی و قانونی جغرافیہ کو مشکوک بنانے کی کوشش کریں، ناقابلِ قبول ہیں ایسے بیانات خطے کے امن و استحکام کے لیے شدید خطرہ ہیں اور اشتعال انگیزی کو فروغ دینے کا سبب بن سکتے ہیں۔ پاکستان کا عوام اور مسلح افواج کسی بھی جارحیت یا دھمکی کا بھرپور، فیصلہ کن اور متحدہ ردعمل دینے کے لیے تیار ہیں اور کسی بھی طرح کی فرقہ واریت یا مادہ پرستی کی بنیاد پر دعوے برداشت نہیں کیے جائیں گے ہم عالمی برادری، مسلم امت اور جنوبی ایشیا کے تمام ترقی پسند عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ ایسی فسادی سوچ اور توسیع پسندانہ منطق کی شدید مخالفت کریں اور خطے میں امن، مساوات اور باہمی احترام کی فضاء کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • امریکا برفانی طوفان کی زد میں، ہزاروں پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار
  • امریکا میں تباہ کن برفانی طوفان سے نظام زندگی مفلوج، ہزاروں پروازیں منسوخ
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسرائیل کو شام میں عدم استحکام سے گریز کی سخت تنبیہ
  • حیدرآباد،استحکام پاکستان آرگنائزیشن کا اہم اجلاس
  • متاثرین اسلام آباد حقوق کے حصول کے لیے متحد، ذیشان نقوی کو حقیقی نمائندہ قرار دے دیا
  • ہیڈ کوچ کے بعد قومی ٹیم کا غیر ملکی سپورٹ سٹاف بھی چھٹیوں پر چلا گیا
  • پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا غیر ملکی سپورٹ اسٹاف چھٹیوں پر چلا گیا
  • حقیقی عوامی سیاست کی بنیاد بھٹو نے رکھی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
  • ہیڈ کوچ پاکستان وائٹ بال ٹیم چھٹیوں پر اپنے وطن روانہ، سوشل میڈیا پر کیا بیان جاری کیا؟