صوبے بھر میں گداگروں اور ان کے سہولت کاروں کی شامت آگئی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
علی ساہی :صوبے بھر میں بھکاریوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جبکہ سیف سٹی اتھارٹی نے جدید مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی کی مدد سے ان کی نشاندہی کا خودکار نظام تیار کر لیا ہے۔
سیف سٹی حکام کے مطابق اے آئی جدید موشن انیلیکٹس رویے پر مبنی نیاسسٹم متعارف کروا دیا ہے،سسٹم سڑکوں پر افراد کی حرکات و سکنات کو دیکھ کر بھکاریوں کی موجودگی کو ظاہر کرے گا، سسٹم افراد کی حرکات و سکنات کودیکھ کر اندازہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہےکہ یہ بھکاری ہے یا نہیں۔
لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی
سیف سٹی حکام کے مطابق یہ نظام بغیر مشکوک سرگرمیوں کی نشاندہی کرنے کے لیے ایڈوانس موشن اینالیٹکس کا استعمال کرتا ہے،زیادہ دیر سڑک پر کھڑے رہنا ، گاڑیوں کے قریب جانا، سڑک پر آہستہ چلنا ، بے مقصد سڑک پر کھڑے رہنا شامل ہے۔
حکام نے بتایا کہ یہ جدید نظام بھیک مانگنے کی سرگرمیوں اور بھکاریوں کے منظم گروہوں کی سرکوبی کیلئے تیار کیا گیا ہے، تاکہ شہروں میں سڑکوں پر پیش آنے والی مشکلات اور گداگری کے نیٹ ورک کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔
لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی
لکی مروت کے علاقے بخمل احمد زئی میں پولیس موبائل پر خودکش حملہ ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہو گئے۔
دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکے میں خودکش حملہ آور بھی ہلاک گیا ہے جبکہ دوسرا حملہ آور فرار ہو گیا۔ دھماکے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
دونوں حملہ آور سڑک کنارے کھڑے تھے، پولیس موبائل قریب آنے پر ایک نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔