جسمانی وزن بڑھ جائے، خاص طور پر پیٹ آگے نکل آئے تو اکثر لوگ ڈائٹنگ، سخت ورزش یا مہنگے فٹنس پلانز کی طرف دوڑ پڑتے ہیں۔ مگر حیرت انگیز بات یہ ہے کہ وزن میں کمی کا ایک ایسا طریقہ بھی موجود ہے جس کے لیے نہ جم جانا پڑتا ہے، نہ کیلوریز گننے کی ضرورت ہوتی ہے، بس موسم کی سردی برداشت کرنا کافی ہے۔

ماہرین کے مطابق سرد موسم میں جسم اپنے درجہ حرارت کو برقرار رکھنے کے لیے زیادہ محنت کرتا ہے، جس سے کیلوریز تیزی سے جلتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کپکپی کے دوران جسمانی وزن گھٹنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

انسانی جسم میں چربی کی دو اقسام ہوتی ہیں: سفید اور بھوری۔

سفید چربی وہ ہے جو ضرورت سے زائد کیلوریز کے جمع ہونے سے بڑھتی جاتی ہے اور بالآخر وزن میں اضافہ، ذیابیطس ٹائپ 2 اور دل کی بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے۔ اس کے برعکس بھوری چربی جسم کے لیے فائدہ مند تصور ہوتی ہے کیونکہ یہ حرارت پیدا کرتی ہے، توانائی دیتی ہے اور میٹابولزم کو بہتر بناتی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ دبلے افراد کے جسم میں بھوری چربی موٹے افراد کی نسبت زیادہ ہوتی ہے، اور ماہرین کے مطابق کم درجہ حرارت بھوری چربی کی سرگرمی بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

2012 میں ہونے والی ایک تحقیق میں دیکھا گیا کہ سردی سے پیدا ہونے والی کپکپی کے دوران بھوری چربی کے خلیے زیادہ فعال ہو جاتے ہیں، یعنی یہ چربی جلنے لگتی ہے اور جسم حرارت پیدا کرنے لگتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ سرد موسم قدرتی طور پر کیلوریز جلانے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔

2014 کی ایک تحقیق میں مزید انکشاف ہوا کہ کپکپی کے دوران Irisin نامی ہارمون بھی متحرک ہوتا ہے، جو چربی گھلانے میں مدد دیتا ہے۔

ماہرین اس نتیجے پر پہنچے کہ سرد موسم میں صرف 15 منٹ کی کپکپی جسم کے لیے ایک گھنٹے کی ورزش جتنی کیلوریز جلا سکتی ہے۔

اس لیے اگر سردیوں میں کبھی ہلکی کپکپی محسوس ہو تو اسے محض تکلیف نہ سمجھیں، یہ آپ کے میٹابولزم کے تیز ہونے اور وزن میں ممکنہ کمی کا اشارہ بھی ہو سکتی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بھوری چربی کے لیے

پڑھیں:

محکمہ موسمیات کی ملک میں شدید سردی کی پیش گوئی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251201-01-3
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) محکمہ موسمیات نے پاکستان کے مختلف شہروں میں شدید سردی کی پیشگوئی کی ہے۔ اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ مری، گلیات اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی سردی کی شدت برقرار رہے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات، جہلم، فیصل آباد، جھنگ، ساہیوال، خانیوال، ملتان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، کوٹ ادو اور بہاولپور میں دھند اور اسموگ کی صورتحال پیش آ سکتی ہے۔ بلوچستان کے شمالی اضلاع، گلگت بلتستان اور کشمیر میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردی کا امکان ہے، جبکہ خیبر پختونخوا کے زیادہ تر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا۔ اس کے علاوہ، پشاور، صوابی، مردان، ڈیرہ اسماعیل خان اور ان کے گردونواح میں کچھ مقامات پر دھند کا سامنا ہو سکتا ہے۔ موسم کی شدت کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • سردی میں مونگ پھلی کھانے کے بعد پانی پینے سے کیا ہوتا ہے؟
  • یہ عادت آپ کی ورزش کے اثرات کم کر سکتی ہے!
  • جسمانی وزن کم کرنے کا سب سے آسان طریقہ کیا ہے؟
  • گوگل کا رنگ برنگے قمقموں سے جگمگاتا ڈوڈل؛ صارفین خوشگوار حیرت میں مبتلا
  • باڈی اگر فِٹ ہو تو دماغ بھی ’جوان‘ رہتا ہے
  • محکمہ موسمیات کی ملک میں شدید سردی کی پیش گوئی
  • فراڈ کا نیا طریقہ، پی ٹی اے نے شہریوں کو خبردار کر دیا
  • 75 سالہ دادی کا شاندار ڈانس اور زبردست فلپ، سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
  • وزن بڑھانے کے لیے جنک فوڈ استعمال کرنے والا فٹنس انفلوئنسر ایک ماہ میں انتقال کر گیا