ویب ڈیسک: انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے 18 غیر حاضر ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیے گئے ملزمان میں شبلی فراز، عمر ایوب، کنول شوذب، شیخ راشد شفیق اور زرتاج گل شامل ہیں۔

اس کے علاوہ مہر جاوید، محمد احمد چٹھہ، رائے حسن نواز، بلال اعجاز، مرتضیٰ خان، اشرف سوہنا، چوہدری آصف، شکیل نیازی، محمد انصر اقبال، حیدر محمود، شاہیر سکندر اور حمزہ لطیف کو بھی اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔

لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی 

عدالت نے تمام ملزمان کی غیرمنقولہ جائیداد ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے جب کہ اس سلسلے میں ملزمان کے متعلقہ اضلاع کے ریونیو افسران کو بھی احکامات دیے گئے ہیں۔

عدالت نے ریونیو افسران کو ملزمان کی جائیداد قرق کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہےکہ ملزمان مقررہ تاریخ کے اندر عدالت کے سامنے سرنڈر نہیں کرتے تو ان کی جائیداد نیلام کی جائے، عدالت نے ملزمان کے ضامنوں کو بھی نوٹسز جاری کردیے ہیں۔

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: اشتہاری قرار عدالت نے

پڑھیں:

عمران خان کے کیس میں پی ٹی آئی وکلا غیر حاضر، سماعت یکم دسمبر تک ملتوی

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات اور شوکت خانم اسپتال کے اکاؤنٹ ڈی فریز کرنے سے متعلق دو درخواستوں کی سماعت ہوئی، لیکن پی ٹی آئی کے وکلاء عدالت میں پیش نہ ہوئے۔
درخواستیں علیمہ خان اور سلمان اکرم راجہ نے گزشتہ روز دائر کی تھیں، اور عدالت نے آج دونوں فریقین کو نوٹس جاری کیے تھے، تاہم عمران خان کے وکیل عدالت میں موجود نہ تھے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ اور پراسیکیوٹر ٹیم پی ٹی آئی وکلاء کے پہنچنے کا انتظار کرتے رہے۔ اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ “بانی پی ٹی آئی کا کوئی وکیل عدالت میں حاضر نہیں ہوا، سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، لیکن عدالت میں کوئی پیش نہیں ہوتا۔” انہوں نے مزید کہا کہ درخواستیں کل جمع کرائی گئیں اور نوٹس بھی دیے گئے، لیکن وکلاء کی غیر حاضری سوالیہ نشان ہے۔
عدالت نے علیمہ خان اور سلمان اکرم راجہ کی دائر کردہ دونوں درخواستوں کی سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • 9 مئی حملہ: عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت پی ٹی آئی کے 18 رہنما اشتہاری قرار
  • نو مئی حملہ:عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت پی ٹی آئی کے 18 رہنما اشتہاری قرار
  • 9 مئی حملہ کیس، پی ٹی آئی کے 18 غیرحاضر ملزمان اشتہاری قرار، جائیداد ضبط کرنے حکم
  • بنوں: میرانشاہ روڈ پر فائرنگ سے  اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان سمیت 4 افراد شہید
  • شوکت خانم کے 4 بینک اکاؤنٹ ڈی فریز کرنے کا حکم
  • انسداد دہشتگردی عدالت کا شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹس ڈی فریز کرنے کا حکم
  • شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے بینک اکاؤنٹ ڈی فریز کرنے کا حکم
  • بنگلہ دیش کے شہر کھلنا میں عدالت کے باہر فائرنگ سے 2 افراد ہلاک
  • عمران خان کے کیس میں پی ٹی آئی وکلا غیر حاضر، سماعت یکم دسمبر تک ملتوی