گاڑی کی ٹکر سے 2 جوان لڑکیاں جاں بحق اسلام آباد حادثہ، جج کے کم عمر بیٹے کی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
اسلام آباد کے علاقے تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں گزشتہ شب ایک دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا، جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد آصف کے 16 سالہ بیٹے ابوذر کے مبینہ طور پر اوور اسپِیڈ لینڈ کروزر وی 8 کے چلانے سے دو لڑکیاں جاں بحق ہو گئیں۔
حادثہ رات تقریباً 1 بج کر 10 منٹ پر شاہراہ دستور پر پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق گاڑی انتہائی تیز رفتاری سے آ رہی تھی اور ٹکر اتنی شدید تھی کہ متاثرہ الیکٹرک اسکوٹی کئی فٹ دور جا گری۔ دونوں لڑکیاں موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔
بریکنگ نیوز: ریڈ زون میں تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں سکوٹی پر گھر جانے والی دو لڑکیاں گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق، گرفتار ملزم ایک اعلیٰ عدالتی شخصیت کا 18 سال سے کم عمر بیٹا بتایا جا رہا ہے pic.
— Ehtsham Kiani (@ehtshamkiani) December 2, 2025
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور ابتدائی تحقیقات میں گاڑی کی تیز رفتاری کو حادثے کی بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزم کی عمر 18 سال سے کم بتائی جا رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد حادثہ جج کا بیٹاذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد حادثہ جج کا بیٹا
پڑھیں:
اسلام آباد ہائی کورٹ نے آن لائن شکایات ازالہ نظام متعارف کرادیا
اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے آن لائن شکایات ازالہ میکینزم متعارف کرادیا۔
سائلین اور عوام اب ای میل اور واٹس ایپ کے ذریعے شکایات درج کرا سکیں گے، عدالت کا افسران و اسٹاف کے طرزِ عمل پر شکایات کے لیے خصوصی نظام متعارف کرادیا گیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ای میل ایڈریس اور مخصوص واٹس ایپ نمبر جاری کردیا، شکایات ازالہ کی تفصیلات عدالت کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کردی گئی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ عوامی اعتماد بڑھانے اور شکایات کے فوری ازالے کے لیے نظام بنایا گیا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہریوں سے فیڈبیک دینے کی درخواست کر دی۔