ابوظہبی ٹی10 میں ریکارڈز کی برسات،38 چھکوں کی نئی تاریخ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
ابوظہبی ٹی10 میں ریکارڈز کی برسات،38 چھکوں کی نئی تاریخ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز
ابوظہبی ٹی10 کی فاتح ٹیم یو اے ای بلز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فائنل میں بلز نے اسپن اسٹیلینز کو 80 رنز سے شکست دی۔ ٹورنامنٹ کا نواں ایڈیشن دھواں دار بیٹنگ، تباہ کن بولنگ اور متعدد ریکارڈز کے باعث یادگار بن گیا۔فائنل میں ٹم ڈیوڈ نے 98 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر میچ کو یکطرفہ بنا دیا۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 393 رنز بنائے اور 38 چھکے لگا کر کرس لین کا 2019 کا ریکارڈ توڑ دیا۔
بہترین کارکردگی پر انہیں ’بیٹر آف دی ٹورنامنٹ‘ اور ’پلیئر آف دی ٹورنامنٹ‘ کے اعزازات سے نوازا گیا۔ٹاپ رن اسکوررز میں فل سالٹ (256)، جانسن چارلس (249) نمایاں رہے۔ اسٹرائیک ریٹ میں بھی ٹم ڈیوڈ 263.
جبکہ یو اے ای کے نوجوان اسٹارز زوہیر اقبال اور جنید صدیق نے 10، 10 وکٹیں لے کر سب کو متاثر کیا۔ بہترین مقامی کھلاڑی کا ایوارڈ جنید صدیق کے نام رہا، جنہوں نے 9.8 کی شاندار اکانومی سے مخالف بلے بازوں کو دباؤ میں رکھا۔یو اے ای فاسٹ بالر محمد روہید کی 3/13، زوہیر اقبال اور جنید صدیق کی 3/16 کی شاندار بولنگ فگرز بھی نمایاں رہیں۔ نیوزی لینڈ کے معروف کمنٹیٹر سائمن ڈول نے مقامی کھلاڑیوں کی کارکردگی کو ’’قابلِ ستائش‘‘ قرار دیا۔ٹورنامنٹ میں سب سے لمبی ون اسٹریک کوئٹہ کیولری نے چھ میچز جیت کر قائم کی، تاہم اہم مرحلے پر ناکامی کے باعث وہ فائنل میں جگہ نہ بنا سکے۔ دوسری جانب یو اے ای بلز نے درست وقت پر رفتار پکڑی اور مسلسل چار میچز جیت کر ٹرافی اٹھا لی۔ایونٹ نے عالمی مداحوں کو تیز ترین کرکٹ فارمیٹ کی بھرپور جھلک دکھائی اور واضح کیا کہ مستقبل کی کرکٹ زیادہ ایکشن، طاقت اور رفتار کا امتزاج ہوگی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنو مئی حملہ:عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت پی ٹی آئی کے 18 رہنما اشتہاری قرار معین علی بھی آئی پی ایل چھوڑ کر ایچ بی ایل پی ایس ایل کھیلنے کے لیے تیار آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 کا آغاز؛ شائقین عالمی کرکٹ کے ایک اور شاندار سیزن کے منتظر یو اے ای بُلز پہلی بار ابوظہبی ٹی10 لیگ کی چیمپئن بن گئی انڈر 17 ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان نے گوام کیخلاف تاریخی فتح حاصل کرلی روومن پاول کی طوفانی بیٹنگ، یو اے ای بلز نے عجمان ٹائٹنز کو ایلیمینیٹر میں باہر کردیا ابوظہبی ٹی 10 لیگ: اسپن اسٹالینز نے کوئٹہ کیولری کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ابوظہبی ٹی10
پڑھیں:
اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: آسٹریلیا نے فائنل میں رسائی حاصل کرلی
آسٹریلیا نے اوور 40 ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی پر کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل پر نظریں مرکوز کرلیں۔
ناکام ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 ویں اوور میں 151رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
جواب میں آسٹریلیا نے 19ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔
فاتح سائیڈ کے بریٹسن ایڈورڈز نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ 13 گیندوں پر 21 رنز بھیبنائے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
ناصر 41، اسٹیف نوٹلی 28 اور اسٹیون پلسین 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
دوسرا سیمی فائنل ایونٹ کی ناقابل شکست میزبان ٹیم پاکستان اور امریکاکے درمیان کھیلا جائے گا۔