جسٹس ظفر راجپوت کو چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ تعینات کرنے کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے لیے جسٹس ظفر راجپوت اور بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے لیے جسٹس کامران خان ملاخیل کے نام کی منظوری دے دی۔
چیف جسٹس جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے پہلے اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری پر غور کیا گیا۔
جوڈیشل کمیشن کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ کے 3 سینئر ججز ، قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت، جسٹس اقبال کلہوڑو اور جسٹس محمود اے خان کے ناموں پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے لیے جسٹس ظفر راجپوت کے نام کی مظوری دی۔
جوڈیشل کمیشن کے دوسرے اجلاس میں کمیشن نے بلوچستان ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کیلئے 3 سینئر ججز کے ناموں پر غور کیا جن میں جسٹس کامران خان ملاخیل، جسٹس اقبال احمد کانسی اور جسٹس شوکت علی درخشانی شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق کمیشن نے بلوچستان ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کیلئے جسٹس کامران خان ملاخیل کے نام کی منظوری دی۔
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے تیسرے اجلاس میں سپریم کورٹ میں مستقل جج کی تعیناتی پر غور کیا گیا جس کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 سینئر ججز کے ناموں پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کمیشن نے ایکٹنگ جج سپریم کورٹ کی ذمہ داریاں ادا کرنے والے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو ہی سپریم کورٹ کا مستقل جج تعینات کرنے کی منظوری دی۔
جوڈیشل کمیشن کے تینوں اجلاسوں کا باقاعدہ اعلامیہ کچھ دیر میں جاری ہونے کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے پر غور کیا گیا جوڈیشل کمیشن کی منظوری
پڑھیں:
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ، آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار نہ کرنے کا حکم
اسلام آباد(نیوزڈیسک) پہلی مرتبہ کم عمرموٹر سائیکل اور گاڑی چلانے والےبچوں کو وارننگ دی جائے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے کم عمر بچوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کرنے پر نوٹس لے لیا ۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو کم عمر ڈرائیور بچوں سے متعلق پہلے آگاہی مہم چلانے کا حکم دیا اور کہا کہ پہلی مرتبہ کم عمر موٹر سائیکل اور گاڑی چلانے والے بچوں کو وارننگ دی جائے ، غلطی دہرانے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔