Jasarat News:
2025-12-02@14:45:32 GMT

بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہے: عظمیٰ خان

اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان نے کہا ہے کہ عمران خان مکمل طور پر صحتیاب ہیں اور ان کی حالت بالکل معمول کے مطابق ہے۔

اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ خان نے بتایا کہ ملاقات خوشگوار رہی اور دونوں بہنوں سے مشاورت کے بعد وہ میڈیا کو مزید تفصیلات فراہم کریں گی۔

عظمیٰ خان نے اس موقع پر کہا کہ ملاقات کی اجازت ملنے پر خوشی ہوئی اور ملاقات کے بعد وہ میڈیا سے براہ راست گفتگو کریں گی۔

انہوں نے بتایا کہ بانی کو مسلسل ذہنی اذیت پہنچائی جا رہی ہے اور انہیں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عظمیٰ خان ملاقات کے لیے فیکٹری ناکے سے اڈیالہ جیل پہنچی تھیں، جہاں انہیں عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی گئی۔ انہوں نے صحافیوں کو یقین دلایا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت پر کسی قسم کی تشویش کی ضرورت نہیں اور وہ بالکل ٹھیک ہیں۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ہمیں اپنی آزادی کے لئے لڑنا ہو گا، پی ٹی آئی کے بانی کا اڈیالہ جیل سے پیغام

سٹی42: پی ٹی آئی کے اڈیالہ جیل میں قید بانی نے اپنی بہنوں کے ساتھ ملاقات میں پاکستانیوں کو "آزادی کے لئے لڑنے" کی کال دے دی۔

پی ٹی آئی کے بانی کی بہن عظمی خان نے اڈیالہ جیل میں ان سے ملاقات کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ بانی نے کہا  ہے کہ ہمیں اپنی آزادی کے لیے لڑنا ہو گا۔  آپ ان کی نسلوں کے غلام بنیں گے۔

بانی کی بظاہر غیر سیاسی بہن عظمیٰ خان نے میڈیا کیمروں کے سامنے کسی ماہر سیاستدان کی طرح تقریر کرتے ہوئے بتایاکہ پی ٹی آئی کے بانی نے کہا ہے کہ کوئی آپشن نہیں سوائے آواز اٹھانے کے۔بانی نے کہا کہ لینڈ مافیا سمیت تمام مافیاز،مینڈیٹ چوروں سے آزادی حاصل کرنا ہو گی۔

مفتی منیب الرحمٰن ڈینگی کی وجہ سے ہسپتال داخل

عظمی خان جو اڈیالہ جیل میں اپنے بھائی کی صحت کے حوالے سے افواہوں کے متعلق پیشان تھیں، جیل سے واپس آ کر بتایا کہ ان کےبھائی بالکل ٹھیک ہیں۔  لیکن وہ بہت غصے میں ہیں۔ غصے میں اس وجہ سے تھے کہ انھیں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ 

عظمیٰ خان نے الزام لگایا کہ عمران خان کو "مینٹلی ٹارچر" کیا جا رہا ہے۔ البتہ عظمیٰ خان نے کسی مینٹل ٹارچر کی کوئی تفصیل نہیں بتائی اور یہ بتانا شروع کر دیا کہ پی ٹی آئی کے بانی نے کسانوں کے حوالے سے بات کی۔  وہ کسانوں کے متعلق پریشان تھے۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے ترک وزیر توانائی کی میٹنگ؛ ترک پیٹرولیم کمپنی کا دفتر پاکستان میں کھولا جائے گا

عظمیٰ خان نے کہا، "اگر ہمارے اوپر کوئی آئین اور قانون لاگو نہیں ہوتا تو ہمیں بھی اس سے آزاد ہو جانا چاہئے."

 پی ٹی آئی کے بانی کی دوسری بڑی بہن علیمہ خان نے اس موقع پر الگ سے میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کیں۔ انہیں الگ خبر کی شکل میں شائع کیا جا رہا ہے۔

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • ہمیں اپنی آزادی کے لئے لڑنا ہو گا، پی ٹی آئی کے بانی کا اڈیالہ جیل سے پیغام
  • عمران خان سے ملاقات کی اجازت، ڈاکٹر عظمیٰ خانم اڈیالہ جیل روانہ
  • پی ٹی آئی کے بانی کی صحت کے متعلق مصدقہ اطلاع جیل سے باہر نکل آئی
  • عظمیٰ خان کی بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہونے کی تصدیق
  • ہم پوری دنیا کے میڈیا پر آواز اٹھائیں گے، علیمہ خان
  • بھائی سے ملنا ہمارا حق، پوری دنیا کے میڈیا پر آواز اٹھائیں گے، علیمہ خان
  • بانی پی ٹی آئی کی بہن ڈاکٹر عظمی خان کو ملاقات کی اجازت مل گئی
  • عمران خان سے ملاقات کی اجازت ملنے کے بعد عظمیٰ خان اڈیالہ جیل روانہ
  • بانی پی ٹی آئی کی بہن عظمیٰ خان کو ملاقات کی اجازت مل گئی