لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل میڈیا کی رپورٹنگ نے حکومت کو مجبور کیا کہ وہ عمران خان کی اپنی بہنوں سے ملاقات کروائیں۔ واضح رہے کہ کئی ہفتوں بعد آج اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ان کی بہن عظمیٰ خان نے ملاقات کی ہے۔

ایکس پر اپنے بیان میں زلفی بخاری نے کہا  کہ وہ بین الاقوامی میڈیا کے بے حد شکر گزار ہیں، کیونکہ جب مقامی میڈیا کو پابندیوں کا سامنا ہے اور اسے خاموش کر دیا گیا ہے، ایسے میں عالمی ذرائع ابلاغ کی مسلسل رپورٹنگ اور ہمدردانہ توجہ نے بالآخر موجودہ نگران سیٹ اَپ کو مجبور کیا کہ عمران خان کی بہن کو ان سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

نمل یونیورسٹی میں سلنڈر دھماکا،ایک ٹیچر اور طالب علم زخمی

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان قانونی طور پر اس بات کے حق دار ہیں کہ اُن سے خاندان کے متعدد افراد اور دیگر لوگ باقاعدگی سے ملاقات کریں۔ زلفی بخاری کے مطابق آج کا دن ثابت کرتا ہے کہ جب آوازیں یکجا ہو کر اٹھتی ہیں تو تبدیلی ممکن بن جاتی ہے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: زلفی بخاری

پڑھیں:

عظمیٰ خان کی بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہونے کی تصدیق

فوٹو: اسکرین گریب

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ہمشیرہ عظمیٰ خان نے عمران خان کی صحت ٹھیک ہونے کی تصدیق کردی۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد عظمیٰ خان جیل سے باہر آئیں اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔

عظمیٰ خان نے مزید کہا کہ وہ اپنے دیگر دو بہنوں سے مشاورت کے بعد میڈیا سے تفصیلی بات کریں گی۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان سے ملاقات بہنوں کا حق تھا جو مل گیا، جیل میں سیاسی ملاقاتیں ممکن نہیں ہیں، فیصل واوڈا
  • بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہے: عظمیٰ خان
  • عظمیٰ خان کی بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہونے کی تصدیق
  • بانی پی ٹی آئی سے سیاسی ملاقاتیں ممکن نہیں، سینیٹر فیصل واوڈا
  • بانی پی ٹی آئی سے سیاسی ملاقاتیں ممکن نہیں، بہنوں سے ملاقات غیر سیاسی ہے، فیصل واوڈا
  • عظمٰی خان کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی
  • عمران خان سے ملاقات کی اجازت ملنے کے بعد عظمیٰ خان اڈیالہ جیل روانہ
  • باہر بیٹھ کر فیک نیوز پھیلانے والے سمجھ رہے ہیں کہ انہیں تحفظ ملے تو یہ ممکن نہیں: وزیر داخلہ
  • خواجہ آصف کی بچوں کی عمران خان سے ملاقات کے بارے گارنٹی پر جمائمہ نے رد عمل جاری کر دیا