کویت سے بھارت جانیوالی پرواز میں بم کی اطلاع پرہنگامی لینڈنگ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
کویت (ویب ڈیسک)کویت سے حیدرآباد جانے والی پرواز میں بم کی موجودگی کی اطلاع پر کھلبلی مچ گئی اور ممبئی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انڈیگو کی پرواز میں بم کی اطلاع ایک ای میل کے ذریعے ملی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بم ایک مسافر سے بندھا ہوا ہے۔
بم کی دھمکی پر افراتفری مچ گئی اور طیارے کو حیدر آباد کے بجائے قریبی ممبئی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔
ممبئی ایئرپورٹ پر پہلے ہی ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا تھا۔ رن وے کو خالی کرالیا گیا تھا اور طیارے کو ایک ویران جگہ لے جایا گیا۔
ویران علاقے میں سیکیورٹی اہلکاروں نے طیارے کی مکمل تلاشی لی لیکن وہاں سے کوئی ممنوعہ چیز برآمد نہیں ہوئی۔
مسافروں کی بھی جامع تلاشی لی گئی تھی لیکن کسی کے پاس سے کوئی بارودی مواد نہیں ملا۔ طیارے کو 3 گھنٹے کی تاخیر سے دوبارہ پرواز کی اجازت ملی۔
بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ صرف 2024 کے پہلے گیارہ مہینوں میں ایئرلائنز اور ایئرپورٹس کو 999 ہوکس بم کالز موصول ہو چکی ہیں۔
گزشتہ سال بھارت کی سول ایوی ایشن سیکیورٹی نے ایسے جھوٹے دھمکی بازوں کے لیے پانچ سالہ فضائی پابندی کی تجویز بھی پیش کی تھی مگر دھمکیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا۔
ایمرجنسی کے بعد پرواز معمول پر آ گئی لیکن یہ واقعہ ثابت کرتا ہے کہ ایک جھوٹا میل بھی ہزاروں لوگوں کی جان کو لمحوں میں خطرے میں ڈال سکتا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث8پروازیں منسوخ
(اقصیٰ شاہد)تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث پروازوں کو بریک لگ گئی اور8پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
منسوخ ہونےوالی پروازوں میں کراچی سے دبئی جانےوالی ایمریٹس کی پرواز ای کے 605،کراچی سے دبئی جانےوالی ایئربلو کی پرواز پی اے 110 اورکراچی سے مسقط جانےوالی عمان ایئر کی پرواز ڈبلیو وائے 324 شامل ہیں۔
کراچی سے بینکاک جانےوالی تھائی کی پرواز ٹی جی 342 ،کراچی سے لاہورجانےوالی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 141اور 145 بھی منسوخ ہوگئیں۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 35 پیسے تک کمی کا امکان
کراچی سے اسلام آبادجانےوالی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 123اورکراچی سے لاہورجانےوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 302بھی منسوخ ہونےوالی پروازوں میں شامل ہیں۔