پاکستان نے سمندری کارگو کے ذریعے 200ٹن انسانی امدادی سامان سری لنکا روانہ کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
پاکستان نے سمندری کارگو کے ذریعے 200ٹن انسانی امدادی سامان سری لنکا روانہ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان نے سمندری کارگو کے ذریعے 200 ٹن انسانی امدادی سامان سری لنکا روانہ کیا ہے۔طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ امدادی سامان سے تباہ کن سمندری طوفان ڈِٹواہ کے بعد سری لنکا میں امدادی سرگرمیوں میں مدد ملے گی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسلام آباد میں امدادی سامان کے روانگی کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، سری لنکا کے ہائی کمشنر سری لنکا برائے پاکستان ایڈمرل رویندرا سی،وجے گنارتنے نے شرکت کی۔وزارتِ خارجہ اور این ڈی ایم اے کے سینئر حکام بھی تقریب میں موجود تھے، طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان سری لنکن کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت اور افغانستان سے چلنے والے درجنوں پاکستان مخالف اکاونٹس کا انکشاف بھارت اور افغانستان سے چلنے والے درجنوں پاکستان مخالف اکاونٹس کا انکشاف نمل یونیورسٹی میں گیس لیکج سے دھماکہ،چار افراد زخمی پاکستان کے سری لنکا کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی مشن میں بھارت رکاوٹ بن گیا ستائیسویں ترمیم میں پارٹی پالیسی سے انحراف، پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو شوکاز نوٹس جاری اسلام آباد کے پرانے سیکٹرز و مراکز کی بحالی و اپ گریڈیشن کے منصوبے پر کاموں کا آغاز چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے بحرین کے سفیر کی ملاقات ، باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سری لنکا
پڑھیں:
سری لنکن سیلاب متاثرین کیلئے پاکستان کی امدادی پرواز میں تاخیر کی وجہ سامنے آگئی
فوٹو: اے ایف پیپاکستانی دفتر خارجہ نے سری لنکا کے سیلاب متاثرین کےلیے امدادی سامان لے جانے والی خصوصی پرواز میں تاخیر کی وجہ بتادی۔
ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی رویے کے باعث پاکستان کی سری لنکا کے سیلاب متاثرین کےلیے امدادی سامان لے جانے والی خصوصی پرواز تاخیر کا شکار ہے۔
سری لنکن کرکٹ اسکواڈ کے اراکین وطن واپس پہنچتے ہیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہوگئے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ سری لنکا کے لیے پاکستانی امداد کو بھارت مسلسل روک رہا ہے، فلائٹ کو بھارتی کلیئرنگ کے انتظار میں 60 گھنٹے سے زائد کی تاخیر کا سامنا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ بھارت کی کل رات 48 گھنٹے بعد دی گئی جزوی فلائٹ کلیئرنس ناقابلِ عمل تھی، بھارتی رویے نے سری لنکن عوام کے لیے ہنگامی امدادی مشن کو شدید متاثر کیا۔
یہ ملک میں 2004 کے سونامی کے بعد بدترین قدرتی آفت قرار دی جارہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا میں شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 410 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 336 تاحال لاپتہ ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ میں موجودہ تباہی کو 2004ء کے سونامی کے بعد بدترین قرار دیا جارہا ہے، جس میں 15 لاکھ افراد متاثر ہوچکے ہیں، زیادہ تباہی کانڈی ریجن میں آئی، جاں امواد کی تعداد 88 تک پہنچ چکی ہے۔