تربت، 26 کروڑ روپے مالیت کی 88 کلوگرام چرس برآمد، گاڑی ضبط
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
کوئٹہ:(نیوزڈیسک) ایف بی آر کے ماتحت ادارے کسٹمز انفورسمنٹ گڈانی نے انسداد تربت میں 26 کروڑ روپے مالیت کی 88 کلوگرام چرس اور ایک نان کسٹم پیڈ گاڑی قبضے میں کرلی۔
کسٹمز انفورسمنٹ گڈانی نے منگل کو خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی ایک کامیاب کارروائی میں تربت کے علاقے میں دریائے کیچ کے نزدیک ایم 8 روڈ پر 88 پلاسٹک پیکٹس میں چھپائی گئی 88 کلو گرام چرس برآمد کرلی۔
ضبط کی گئی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت کا تخمینہ 26 کروڑ 40 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔ اسمگلنگ کے لیے استعمال کی جانے والی نان کسٹمز پیڈ ٹویوٹا AXIO بھی منشیات کے ساتھ تحویل میں لے لی گئی ہے جس کی مالیت 40 لاکھ روپے ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان کے مجموعی ذخائر میں 3 ارب 47 کروڑ 65 لاکھ ڈالرزکا اضافہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: ایک سال میں زرمبادلہ کےمجموعی ذخائر میں 3 ارب 47 کروڑ 65 لاکھ ڈالرزکا اضافہ ہوگیا، اگلےہفتے آئی ایم ایف فنڈز کی منظوری سے زرمبادلہ کے ذخائر مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویز کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر ایک سال میں 2 ارب 52 کروڑ 28 لاکھ ڈالرز بڑھ گئے ہیں، اسی مدت میں کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 95 کروڑ 37 لاکھ ڈالرزکا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دستاویز کے مطابق زرمبادلہ کےمجموعی ذخائر 19 ارب 60 کروڑ 50لاکھ ڈالرز ہوچکے ہیں، جن میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر14 ارب56 کروڑ7 لاکھ ڈالرزپر پہنچ گئے ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس5 ارب 4 کروڑ 43 لاکھ ڈالرز کے ذخائر ہیں۔ ایک سال قبل زرمبادلہ کےمجموعی ذخائر 16 ارب 12 کروڑ 85 لاکھ ڈالرز تھے، جن میں اسٹیٹ بینک کے پاس 12 ارب 3 کروڑ 79 لاکھ ڈالرز کے ذخائر تھے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس4 ارب 9 کروڑ 6لاکھ ڈالرز کے ذخائر تھے۔
دستاویز کے مطابق پاکستان کے لیےآئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈکا اجلاس8 دسمبرکو شیڈول ہے جس میں پاکستان کے لیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالرز جاری کرنے کاجائزہ لیا جائے گا۔