اسلام آباد(نیوزڈیسک) گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کا محفوظ اور کم لاگتی نظام تشکیل دینا اولین ترجیح ہے، کو بیجنگ سے پاکستان کی ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نظام مزید مضبوط ہوگا۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے فیصل بینک لمیٹڈ کی جانب سے ماسٹر کارڈ اور پاکستان کی قومی ادائیگی اسکیم ’پے پاک ‘ کے اشتراک سے نیا co-badged
کارڈ متعارف کرانے کی تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ Co-Badging سے پاکستان کی ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نظام مزید مضبوط ہو گا۔ یہ تقریب ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کو محفوظ، مستعد اور خود انحصار بنانے کے سفر میں سنگ میل ثابت ہو گی۔

شراکت داروں کو مبارکباد دیتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ اب صارفین بین الاقوامی اور ای کامرس ادائیگیاں بلاتعطل انداز میں کر سکیں گے، جبکہ ملکی ٹرانزیکشنز کا پاکستان کے اندر تصفیہ ممکن ہو سکے گا، جس سے کارکردگی میں اضافہ اور بیرونی نیٹ ورکس پر انحصار کم کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے نئے co-badged card کو ایک ’فائدہ مند‘ مالی پروڈکٹ قرار دیا، جس سے صارفین کو سہولت ملنے کے علاوہ ادائیگیوں کا قومی انفراسٹرکچر مزید مضبوط ہو گا۔

جمیل احمد نے کہا کہ پاکستان کے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام میں co-badging بڑھ رہی ہے۔ گذشتہ ماہ ’پے پاک ‘ اور ’یونین پے‘ کا Co-badged کارڈ متعارف کرانے کے بعد آج اس کارڈ کا اجرا بڑھتے ہوئے رجحان کو ظاہر کرتا ہے، جس میں پاکستان کی ملکی ادائیگی اسکیم ، ادائیگیوں کے بڑے عالمی اداروں کے ساتھ اسٹریٹجک اتحاد تشکیل دے رہی ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مزید بینک بھی ایسے ماڈلز اختیار کریں گے کیونکہ ایسے اشتراک مضبوط قدر کے منصوبوں کی پیشکش کرتے ہیں۔

2016 ء میں ’پے پاک‘ کے آغاز کے بعد سے اس کے ارتقائی مراحل پر روشنی ڈالتے ہوئے گورنر نے یاد دلایا کہ اسےوسیع ہوتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت کے لیے سستی، محفوظ اور مقامی ادائیگی کی سہولت کے طور پر ڈیزائن کیا گیا تھا۔ فی الحال زیرِ گردش 53 ملین ڈیبٹ کارڈز میں سے 25فیصد سے زائد ’پے پاک‘ پرہیں تاہم اس کے استعمال کی شرح 6فیصد پر برقرار ہے۔ انہوں نے مختلف چیلنجوں کو اس فرق کی وجہ قرار دیا جن میں ای کامرس اور بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر محدود قبولیت، تشہیر کی معمولی کوششیں اور ’پے پاک‘ کو کم قدر والا کارڈ سمجھا جانا شامل ہیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے ’پے پاک‘ کو ایک پائیدار اور مسابقتی نظام بنانے کے لیے اِن رکاوٹوں کو دور کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے حالیہ اقدامات کی تعریف کی جن میں تشہیری مہمات، co-badging کے انتظامات اور ای کامرس گیٹ ویز کے ساتھ اشتراک شامل ہیں۔

انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ان اقدامات سے ’پے پاک‘ کی قدر میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے ون لنک پر بھی زور دیا کہ وہ طویل مدتی حکمت عملی اپنائے جو ٹیکنالوجی، فراڈ کی شناخت، سائبر سکیورٹی، تنازعات کے حل اور تاجروں اور صارفین کو مراعات دینے کے لیے سرمایہ کاری پر مرکوز ہو۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات اعتماد سازی اور قومی ادائیگی کی اسکیم کو اپنانے کی رفتار بڑھانے کے لیے ناگزیر ہیں۔

مضبوط اور جامع ڈجیٹل ادائیگیوں کے لیے ایکوسسٹم کی تشکیل کی خاطر اسٹیٹ بینک کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے، جمیل احمد نے ایسے ضوابطی فریم ورک کی اہمیت کو اجاگر کیا جو جدت طرازی، مسابقت، اور صارفین کے تحفظ کو فروغ دیتا ہو۔ انہوں نے تمام متعلقہ فریقوں (اسٹیک ہولڈرز)، بشمول ادائیگیوں کی عالمی اسکیموں، کے لیے یکساں مواقع یقینی بنانے کے حوالے سے بھی مرکزی بینک کا عزم دہرایا، کیونکہ پاکستان ادائیگیوں کے محفوظ، ہم آہنگ اور خود کفیل ڈھانچے کی جانب گامزن ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے اپنے اختتامی کلمات میں کہا کہ آج co-badging کے لیے یہ اقدام باہمی مفاد پر مبنی شراکت داریوں کی طاقت کی ایک مثال ہے، جس سے صارفین کے انتخاب کو بڑھانے، ڈجیٹل رسائی کو وسعت دینے، اور ملک کی ڈجیٹل تبدیلی میں مدد ملے گی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کی نمو میں تیزی لانے اور مالی طور پر ایک جدید اور شمولیتی پاکستان کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی غرض سے مزید مالی ادارے اسی طرح کا تعاون جاری رکھیں گے

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے ڈیجیٹل ادائیگیوں کا مزید مضبوط ہو ادائیگیوں کے پاکستان کی نے کہا کہ انہوں نے پے پاک کے لیے

پڑھیں:

باہمی روابط مزید مضبوط بنانے کے لیے سعودی عرب میں پاکستانی ثقافت کے 3 روزہ پروگرام کا آغاز

سعودی وزارتِ اطلاعات نے پاکستانی ثقافت کے 3 روزہ پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا، جو عالمی یگانگت 2 کے اقدام کے تحت جنرل اتھارٹی فار انٹرٹینمنٹ کے تعاون اور پروگرام کوالٹی آف لائف کی شراکت سے منعقد کیا جا رہا ہے۔

اس کا مقصد سعودی عرب میں مقیم برادریوں سے روابط مضبوط بنانا اور مملکت میں موجود ثقافتی تنوع کو اجاگر کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب میں عالمی یگانگت 2 کے تحت یمن کے ثقافتی دن کامیابی سے مکمل

تقریب میں پاکستانی ثقافت کے مختلف رنگوں کو پیش کیا جا رہا ہے، جن میں لوک رقص، انٹرایکٹیو سرگرمیاں اور روایتی موسیقی کے ساتھ ساتھ خصوصی پروگرام بھی شامل ہیں۔

اس موقع پر پاکستانی روایتی ملبوسات، دستکاری اور ثقافتی نمونوں کے اسٹالوں نے شرکا کی توجہ حاصل کی، جبکہ پاکستانی کھانوں کے ذائقے مہمانوں کے لیے خصوصی کشش بنے رہے۔

پہلے روز مختلف لوک فنون کی ٹیموں نے اپنی سرگرمیوں سے ماحول کو پرجوش بنا دیا، جبکہ مملکت میں قائم ایک پاکستانی اسکول کے طلبا نے بھی شو پیش کیا جسے عوام کی جانب سے خوب پذیرائی ملی۔

یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب پاکستان میں مزید 600 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، دونوں ممالک میں اتفاق

وزارتِ اطلاعات نے پاکستانی کمیونٹی سمیت دیگر ممالک کے شہریوں کو پروگرام میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ یہ سرگرمیاں مختلف ثقافتوں کے درمیان رابطے اور ہم آہنگی کو فروغ دیتی ہیں، اور مملکت کو عالمی ثقافتی اور باہمی رابطے کا مرکز ثابت کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ عالمی یگانگت 2 کے تحت سعودی عرب میں مقیم 14 مختلف عالمی ثقافتیں روزانہ کی پیشکشوں اور سرگرمیوں کے ذریعے اجاگر کی جا رہی ہیں، جن میں مقیمین کی روزمرہ زندگی اور سعودی معاشرے کے ساتھ ان کے باہمی تعلق کو نمایاں کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان پروگرام ثقافت سعودی عرب عالمی یگانگت 2

متعلقہ مضامین

  • 28ویں نیشل کمانڈ کورس کے شرکا کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات، عوامی تحفظ مزید مضبوط کرنے کا عزم
  • پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں، صدر زرداری
  • پاکستان فِن ٹیک کا نیا پاور ہاؤس بننے لگا، ڈیجیٹل بینکنگ اور آن لائن ادائیگیوں میں تیز رفتار ترقی
  • فیلڈ  مارشل  ِ مصری  وزیر خارجہ  ملاقات  : سٹر ٹیجک  تعلقات  مزید  مضبوط  بنانے کے  عزم  کا اعادہ 
  • پاکستان میں عالمی بینک کے مطابق 45 فیصد لوگ خط غربت سے نیچے ہیں: سینیٹر شیری رحمان
  • گورننس میں ڈیجیٹل انقلاب ضروری ہے ورنہ نظام بیٹھ جانے کا خطرہ ہے: بلال بن ثاقب
  • پاکستانی اور مصری وزرائے خارجہ کی ملاقات، سکیورٹی و دفاعی تعلقات مزید مضبوط کرنے کا اعادہ
  • باہمی روابط مزید مضبوط بنانے کے لیے سعودی عرب میں پاکستانی ثقافت کے 3 روزہ پروگرام کا آغاز
  • پاک عراق کے عسکری تعاون مزید مضبوط، این سی ٹی سی میں عراقی فوج کی اسپیشل فورسز کی تربیت مکمل