بانی سے ملاقاتوں کے حوالے سے عدالتی آرڈرز موجود ہیں۔ علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
علیمہ اور عظمٰی خان(فائل فوٹو)۔
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ اب ہمارا لائحہ عمل ہے کہ منگل کے دن فیملی کے 6 ممبرز کی ملاقات ہونی چاہیے۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ جمعرات کو 6 پارٹی لیڈرز کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہونی چاہیے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے حوالے سے عدالتی آرڈرز موجود ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کی دوسری ہمشیر عظمٰی خان نے کہا کہ بانی کی صحت بلکل ٹھیک ہے، 4 ہفتوں سے بانی پی ٹی آئی کو کسی سے ملنے نہیں دیا گیا، بشریٰ بی بی کو بھی قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ہمشیرہ عظمیٰ خان نے عمران خان کی صحت ٹھیک ہونے کی تصدیق کردی۔
انھوں نے کہا کہ بار کونسلز کے انتخابات کیلئے حامد خان اور سلمان اکرم راجہ امیدوار چنیں گے۔ محمود اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر کا نوٹیفکیشن ہونا چاہیے۔
عظمٰی خان نے کہا کہ سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی کی مکمل سپورٹ حاصل ہے، ان کا سارا آئین اور قانون صرف پی ٹی آئی پر لاگو ہوتا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی پی ٹی ا ئی نے کہا کہ
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے پارلیمان کی کمیٹی بنا دی جائے، سینیٹر کامران مرتضیٰ
سینیٹر کامران مرتضیٰ(فائل فوٹو)۔جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے پارلیمان کی ایک کمیٹی بنا دی جائے۔
پیر کو ہونے والے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ کمیٹی جا کر بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے تسلی کرے۔
انہوں نے کہا کہ ائیر پورٹس پر ایف آئی اے والے شہریوں کو بلاوجہ آف لوڈ کر رہے ہیں، ایف آئی اے والے یا فورسز کے لوگ بادشاہ سلامت نہیں جس کو مرضی آف لوڈ کردیں۔
پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی بنا دی جائے جو جاکر بانی پی ٹی آئی کو مل کر آئے، میں اس تجویز کی حمایت کرتا ہوں۔
پی ٹی آئی کی سینیٹر مشال یوسفزئی نے کہا میرے لیڈر کو ایک ماہ سے کٹ آف کیا ہوا ہے، ملاقات نہیں کرنے دی جا رہی۔ ایک ماہ سے خبر نہیں ان کی طبیعت کیسی ہے، ہمیں پنجاب پولیس نے گھیرے میں لیا، کیا اس میں خاتون پولیس نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ مردوں کی لڑائی مردوں کی طرح لڑیں، غیر سیاسی خاتون کو مت لائیں، مریم نواز شریف کا دروازہ سندھ میں توڑا گیا تھا۔
پیپلز پارٹی کی سینیٹر روبینہ قائم خانی نے مشال یوسفزئی کی تقریر پر احتجاج کیا اور کہا ان کے دور میں ہماری خواتین کے ساتھ کیا ہوتا رہا ہے۔
سینیٹ کا اجلاس اب جمعرات کی شام 4 بجے تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔