ہم ہراسانی کی شکار خواتین کی مشکلات کا اندازہ نہیں لگا سکتے، وزیر قانون
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ
وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ہم ہراسانی کا شکار بننے والی خواتین کی مشکلات کا اندازہ نہیں لگا سکتے۔
صنفی بنیاد پر تشدد کے حوالے سے اقوام متحدہ کے تحت منعقدہ تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ ٹیکنالوجی زندگی آسان بناتی ہے لیکن کبھی کبھار مشکلات کا شکار بھی کردیتی ہے۔
وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ دھمکیاں دینے سے ایوان فتح نہیں ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں لاکھوں خواتین ڈیجیٹل ہراسانی کا شکار ہوتی ہیں، پاکستان نے خواتین کے ہراساں کرنے کے معاملے پر کافی حد تک قابو پالیا ہے۔
سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ پاکستان میں خواتین کو ہراساں کرنے والے ملزمان کو سزا ملنے کے اعداد و شمار کم ہیں، اب وقت بدل گیا ہے، اب ملزمان کے خلاف ثبوت واضح طور پر مل جاتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ افسوس ہوتا ہے جب ثبوت موجود ہوتے ہیں لیکن شک کی بنیاد پر ملزم کو فائدہ مل جاتا ہے، ہم ہراسانی کا شکار ہونے والی خواتین کی مشکلات کا اندازہ نہیں لگا سکتے۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل ہراسانی کےحوالے سے موبائل ایپلیکیشن بنائی گئی ہے، متاثرہ خواتین کے پاس قانونی راستہ ضرور ہوتا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سینیٹر اعظم نذیر تارڑ وفاقی وزیر قانون مشکلات کا کا شکار کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹیفکیشن جاری ہوجائیگا یہ میرے اور آپ کیلئے پریشانی کی بات نہیں، وزیر قانون
اسلام آباد:وزیر قانونی اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ چیف آف دی ڈیفنس فورسز کے عہدے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جلد جاری ہوجائے گا میرے اور آپ کے لیے پریشانی کی بات نہیں ہے۔
ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ یہ سرکاری پراسس کا حصہ ہے، وزیراعظم ملک میں نہیں ہیں، وزیر اعظم آجائیں گے تو سب کچھ ہوجانا چاہیے، ہوسکتا ہے فائل ورک ہوچکا ہو۔
وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ وزارت دفاع کو وزیراعظم ہاؤس سے کوآرڈی نیشن کے بعد نوٹی فکیشن جاری کرنا ہے۔