عظمیٰ خان نےپی ٹی آئی کےکئی لیڈروں کا پتہ کاٹ دیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
سٹی42: پی ٹی آئی کے بانی کے ساتھ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی کی بڑی بہن عظمیٰ خان نے ایک ہی جملے سے پی ٹی آئی کے کئی لیڈروں کا پتہ کاٹ دیا۔
بانی کی بڑی بہن عظمیٰ خان نے میڈیا کیمروں کے سامنے بتایا کہ بانی سے ملاقات کے لئے جانے سے پہلے ان کے ذریعہ بانی کو کچھ سوالات پارٹی (پی ٹی آئی کے رہنماؤں) کی جانب سے بھجوائے گئے تھے۔ ان سوالات کے حوالے سے عظمی خان نے کہا، بانی نے کہا ہے کہ سلمان اکرم راجہ اور حامد خان جس کو کہیں گے پی ٹی آئی اسکو سپورٹ کرے گی ۔
صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا 7 خوارج ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس دو اپوزیشن لیڈر اور "تحریک کے لیڈر"
اس موقع پر عظمیٰ خان نے بتایا کہ بانی نے ان سے کہا کہ میں محمود اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کی عزت کرتا ہوں ،پارٹی سپیکر قومی اسمبلی اورچیئرمین سینٹ کے سامنے احتجاج کرے اور کوشش کرے کہ ان (دونوں) کو قائد حزب اختلاف بنانے کے نوٹیفیکیشن جاری ہوں،عظمیٰ خان نے کہا، وہ (عمران خان) حیران تھے ابھی تک انکے نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوئے۔ عظمی ٰ خان نے مزید بتایا, "تحریک کی ذمہ داری محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو دی گئی ہے،وہ اتحاد کے لیڈر ہیں۔"
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو کاروائیاں، 7 خوارج ہلاک
بانی نے شاہد خٹک کوپارلیمانی لیڈر نامزد کیا، عظمیٰ خان
عظمیٰ خان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کے ساتھ ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے شاہد خٹک کو پارلیمانی لیڈر نامزد کیا ہے۔
شاہد خٹک کون ہیں؟
شاہد احمد خٹک کرک سے ایم این اے ہیں جو فروری 2024 سے کے الیکشن میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیاب ہوئے تھے۔ اس سے قبل وہ اگست 2018 سے جنوری تک قومی اسمبلی کے رکن رہے۔
سول جج سید جہانزیب بخاری نےاستعفی دے دیا
سہیل آفریدی کو "فرنٹ فٹ پر کھیلنے"کاحکم
بانی نے سہیل آفریدی کوکہا کہ آپ فرنٹ فٹ پر کھیلیں،بانی نے کہا کہ میں سلوک مکمل سپورٹ کرتا ہوں۔
عظمیٰ خان نے بتایا کہ اب ہمارا لائحہ عمل ہے کہ منگل کے دن ہماری فیملی کے چھ ممبرز کی عمران خان سے ملاقات ہونی چاہئے۔ جمعرات کو چھ پارٹی لیڈرز کی ملاقات ہونی چاہیئے۔ ملاقاتوں کے حوالے سے عدالتی آرڈر موجود ہیں،عدالتی آرڈرکے تحت ملاقات نہیں ہونے دی جاتی تو ہماری فیملی منگل کے دن اور پارٹی کے لیڈر جمعرات کو دھرنا دیں گے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ترک وزیر توانائی کی ملاقات، توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانےپرزور
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی کے نے کہا
پڑھیں:
ہمیں اپنی آزادی کے لئے لڑنا ہو گا، پی ٹی آئی کے بانی کا اڈیالہ جیل سے پیغام
سٹی42: پی ٹی آئی کے اڈیالہ جیل میں قید بانی نے اپنی بہنوں کے ساتھ ملاقات میں پاکستانیوں کو "آزادی کے لئے لڑنے" کی کال دے دی۔
پی ٹی آئی کے بانی کی بہن عظمی خان نے اڈیالہ جیل میں ان سے ملاقات کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ بانی نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی آزادی کے لیے لڑنا ہو گا۔ آپ ان کی نسلوں کے غلام بنیں گے۔
بانی کی بظاہر غیر سیاسی بہن عظمیٰ خان نے میڈیا کیمروں کے سامنے کسی ماہر سیاستدان کی طرح تقریر کرتے ہوئے بتایاکہ پی ٹی آئی کے بانی نے کہا ہے کہ کوئی آپشن نہیں سوائے آواز اٹھانے کے۔بانی نے کہا کہ لینڈ مافیا سمیت تمام مافیاز،مینڈیٹ چوروں سے آزادی حاصل کرنا ہو گی۔
مفتی منیب الرحمٰن ڈینگی کی وجہ سے ہسپتال داخل
عظمی خان جو اڈیالہ جیل میں اپنے بھائی کی صحت کے حوالے سے افواہوں کے متعلق پیشان تھیں، جیل سے واپس آ کر بتایا کہ ان کےبھائی بالکل ٹھیک ہیں۔ لیکن وہ بہت غصے میں ہیں۔ غصے میں اس وجہ سے تھے کہ انھیں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔
عظمیٰ خان نے الزام لگایا کہ عمران خان کو "مینٹلی ٹارچر" کیا جا رہا ہے۔ البتہ عظمیٰ خان نے کسی مینٹل ٹارچر کی کوئی تفصیل نہیں بتائی اور یہ بتانا شروع کر دیا کہ پی ٹی آئی کے بانی نے کسانوں کے حوالے سے بات کی۔ وہ کسانوں کے متعلق پریشان تھے۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے ترک وزیر توانائی کی میٹنگ؛ ترک پیٹرولیم کمپنی کا دفتر پاکستان میں کھولا جائے گا
عظمیٰ خان نے کہا، "اگر ہمارے اوپر کوئی آئین اور قانون لاگو نہیں ہوتا تو ہمیں بھی اس سے آزاد ہو جانا چاہئے."
پی ٹی آئی کے بانی کی دوسری بڑی بہن علیمہ خان نے اس موقع پر الگ سے میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کیں۔ انہیں الگ خبر کی شکل میں شائع کیا جا رہا ہے۔
Waseem Azmet