ہماری جدوجہد عمران خان کے لیےہے،سیاسی مسائل کا حل طاقت نہیں مکالمہ ہے،بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ پارٹی کی تمام جدوجہد اور مؤقف کا مرکز عمران خان ہی ہیں، اور ہم جو بھی کر رہے ہیں اُنہی کے لیے کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی مسائل کا حل ہمیشہ سیاسی طریقے سے نکالا جانا چاہیے، جبر یا زورِ بازو سے نہیں۔ بانی چیئرمین کی ایک ہمشیرہ کو ملاقات کی اجازت دیے جانے کو انہوں نے مثبت قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حق سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کے اہلِ خانہ کا ہے کہ وہ ایک دوسرے سے مل سکیں۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ حالات کو اب بہتری کی طرف جانا چاہیے اور معاملات کو بات چیت سے حل کرنا ناگزیر ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ گزشتہ ہفتے دھرنے کے دوران ان کے خلاف کسی قسم کی نعرے بازی نہیں ہوئی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
یہ جمہوریت ہے؟جوآپ کےساتھ توٹھیک ورنہ غدار،بیرسٹرگوہر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کیا یہ جمہوریت ہے جوآپ کے ساتھ اتفاق کرے تو ٹھیک ورنہ غدار۔
وفاقی دارالحکومت میں پارلیمنٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ وہ عوام کے ووٹ سے واپس آئیں گے اور ترامیم کو واپس کریں گے۔
ا ±نہوں نے قومی اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران یقین دہانی کرائی کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹ پر کبھی حملہ آور نہیں ہوگی، ہم اس ایوان اور جمہوریت کے لیے کام کرتے رہیں گے، جمہوریت میں اختلاف رائے ہوتا ہے۔
رہنما تحریک انصاف کا ارکان اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ لوگوں نے ایک دوسرے کو چور کہا، ہمیں نہیں پتہ تھا کہ آپ میں سے چور کون ہیں، کیا آپ کے وزیراعلیٰ نے ایک دفعہ نہیں کہا تھا ٹانگیں توڑدیں گے؟ پارلیمنٹ کے وقار کو مجروح کرنے کی کبھی کوشش نہیں کی۔
اجلاس کے دوران ا سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اِن کی نظر میں محمود اچکزئی اپوزیشن لیڈر نہیں، اس پر بیرسٹر گوہر نے موقف اختیار کیا کہ محمود اچکزئی اپوزیشن لیڈر کی حیثیت رکھتے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ محمود خان اچکزئی تو آپ لوگوں کے ساتھ 30 سال سے اکٹھے تھے، ا ±نہوں نے جنرل ضیا کی 8 ویں ترمیم کو بھی چیلنج کیا تھا، محمود خان اچکزئی کے والد نے جمہوریت کے لیے جان دی۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی کو ہمارے ساتھ ڈیڑھ سال ہوا ہے، کیا یہ جمہوریت ہے جو آپ کے ساتھ اتفاق کرے تو ٹھیک ورنہ غدار ہیں، آپ مہربانی کرکے حکومت کی سائیڈ نہ لیں۔