وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا منرلز ایکٹ کے تحت مقامی آبادی کو سرمایہ کاری میں اوّلین ترجیح حاصل ہے، مقامی آبادی کو فائدہ پہنچانے والی نجی سرمایہ کاری کی مکمل حوصلہ افزائی کریں گے اور اسے سہولت دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے امریکی قونصل جنرل تھامس ایکرٹ نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، معدنیات، توانائی اور سکیورٹی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ انسدادِ دہشت گردی اور انسداد منشیات میں تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔ تھامس ایکرٹ کا کہنا تھا کہ تجارتی سفارتکاری امریکی خارجہ پالیسی کا مرکزی ستون ہے، اقتصادی سفارتکاری کے فروغ سے مجموعی امن و استحکام کو تقویت ملے گی۔ معدنیات اور توانائی کی شراکت داری اقتصادی سفارتکاری کو مضبوط کرے گی۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا منرلز ایکٹ کے تحت مقامی آبادی کو سرمایہ کاری میں اوّلین ترجیح حاصل ہے، مقامی آبادی کو فائدہ پہنچانے والی نجی سرمایہ کاری کی مکمل حوصلہ افزائی کریں گے اور اسے سہولت دی جائے گی۔

 سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ عوامی مفاد صوبائی حکومت کی اوّلین ترجیح ہے، صوبائی حکومت سستی اور صاف توانائی کے لیے چھوٹے پن بجلی گھروں اور ڈیموں پر کام کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ نائن الیون کے بعد دہشتگردی کے خلاف جننگ میں خیبر پختونخوا سب سے زیادہ متاثر ہوا، اب صوبائی حکومت انفرااسٹرکچر، ادارہ جاتی مضبوطی اور استعداد سازی پر کام کر رہی ہے، ضم شدہ اضلاع میں نایاب معدنی ذخائر سے مقامی آبادی کو براہ راست فائدہ دیا جائے گا۔ اجلاس میں عالمی تجارت کے فروغ کے لیے بزنس اینڈ انویسٹمنٹ روڈ شو کرانے کی تجویز سامنے آئی جبکہ قیمتی و نایاب معدنیات کے لیز ہولڈرز کو روڈ شو میں مدعو کرنے کی تجویز پر بھی غور گیا گیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مقامی آبادی کو خیبر پختونخوا سرمایہ کاری وزیر اعلی

پڑھیں:

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی کرسی عوام کے لیے تماشہ اور مذاق بن چکی ہے، مریم اورنگزیب

پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو فوری طور پر پشاور اور خیبر پختونخوا کا دورہ کرنے کا اعلان کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ کے لوگ وزیر اعلیٰ کے وعدوں کے منتظر ہیں۔

مریم اورنگزیب نے صوبے کی موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کے کھنڈر اسپتال، اسکول، ٹوٹی ہوئی سڑکیں اور پرانی بسیں وزیراعلیٰ کے انتظار میں ہیں۔ ان کے بقول، صوبے کے طالب علم سکالرشپ پروگرام اور لیپ ٹاپ کے وعدوں کے لیے بے چین ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ریکارڈ مدت میں کام مکمل کیا گیا، مریم اورنگزیب

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی گلیوں، بازاروں اور سڑکوں میں پڑا ہوا کوڑا اور گند بھی وزیراعلیٰ کے توجہ کے منتظر ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی کرسی اب عوام کے لیے تماشہ اور مذاق بن چکی ہے۔

صوبائی وزیر نے یاد دلایا کہ 23 نومبر کو خیبر پختونخواہ کے عوام نے مسلم لیگ (ن) کے حق میں فیصلہ دیا تھا، اور عوام کی راحت کے لیے سیاسی قیادت کو اپنی ذاتی فیملی ری یونین زمان پارک میں رکھنے کی تاکید کی تاکہ عوام کو مزید تکلیف نہ ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پنجاب خیبر پختونخوا مریم اورنگزیب

متعلقہ مضامین

  • سہیل آفریدی سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال
  • وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی سے امریکی قونصل جنرل تھامس ایکرٹ کی ملاقات
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سےاہم امریکی شخصیت کی بڑی ملاقات
  • سہیل آفریدی سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال
  • پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے امریکی قونصل جنرل کی اہم ملاقات
  • آئی جی نے پولیس فورس کو خیبرپختونخوا سے باہر جا کر ڈیوٹی کرنےسےمنع کردیا
  • وفاق پر خیبر پختونخوا کے 3 ہزار ارب روپے واجب الادا ہیں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
  • پی ٹی آئی کو پشاور اور کے پی جانے کا اعلان کرنا چاہیے، مریم اورنگزیب
  • وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی کرسی عوام کے لیے تماشہ اور مذاق بن چکی ہے، مریم اورنگزیب