جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، شفیق اللہ صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
جے یو پی (نورانی) جنوبی پنجاب کے صدر محمد ایوب مغل نے کہا کہ ہمارا مقصد ملک پاکستان میں نظام مصطفے کا قیام اور مقام مصطفے کا تحفظ ہے۔ پاکستان کے تمام سیاسی و معاشی مسائل کا حل صرف اور صرف اسلام میں ہے، پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور پاکستان تمام عالم اسلام کی قیادت و سیادت کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) جنوبی پنجاب کے انتخابات آج جامع مسجد سراجیہ سکینہ شریف، مدرسہ بدریہ رزاقیہ، البدری سٹاپ ملتان میں مرکزی جوائنٹ سیکرٹری جمعیت علما پاکستان نورانی پروفیسر پیر محمد شفیق اللہ صدیقی البدری کی میزبانی میں منعقد ہوئے۔ جس کی سرپرستی مرکزی رہنما علامہ حبیب اللہ قادری (آف رحیم یار خان) نے کی۔ انتخابات میں جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) صدر جنوبی پنجاب علامہ محمد ایوب مغل نورانی، سینیئر نائب صدر رانا مرید احمد ظہوری اور جنرل سیکرٹری پروفیسر حبیب اللہ ہارونی منتخب ہوئے۔ اس موقع پر صوبائی صدر جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) محمد ایوب مغل نورانی نے کہا کہ ہمارا مقصد ملک پاکستان میں نظام مصطفے کا قیام اور مقام مصطفے کا تحفظ ہے۔ پاکستان کے تمام سیاسی و معاشی مسائل کا حل صرف اور صرف اسلام میں ہے۔ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور پاکستان تمام عالم اسلام کی قیادت و سیادت کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ہماری پاک فوج ہمارے لیئے قابل فخر ہے۔ ہم اپنی فوج کے دست و بازو ہیں۔ اس موقع پر علامہ حبیب اللہ قادری نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے اس اجلاس سے دلی خوشی حاصل ہوئی ہے۔ کارکنان کا جذبہ قابل دید ہے۔ ہم حضور خاتم النبیین احمد مجتبے محمد الرسول اللہ صلی اللہ علی حبیبہ محمد وآلہ وسلم کے دیوانے اور پروانے ہیں۔
اس موقع پر مرکزی جوائنٹ سیکرٹری جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) پروفیسر پیر محمد شفیق اللہ صدیقی البدری نے کہا کہ جمعیت علما پاکستان (نورانی) افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ پاکستان کے خلاف جتنی بھی قوتیں ہیں ہم ان کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے ہونگے۔ پاکستان فوج اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل حافظ سید عاصم منیر صاحب مسلم امہ کے قائد ہیں اور ہم ان کے ہمراہ امت مسلمہ کو یکجا کرنے کی کاوشیں جاری رکھیں گے۔ اجلاس میں حاجی عاشق علی قادری، مولانا محمد اکبر، ڈاکٹر عباس سیالوی، رانا معین الدین کرنالی سعیدی، محمد وزیر احمد، علامہ صادق سیرانی، علامہ طارق ہاشمی، حافظ صدر رضا سعیدی، محمد ارشد سعیدی، محمد قطیبہ البدری، عبدالحمید البدری، قاری محمد اقبال ڈوگر، عبدالشبیر البدری ودیگر قائدین نے شرکت کی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جمعیت علمائے پاکستان پاکستان کے نے کہا کہ مصطفے کا
پڑھیں:
یوم یکجتی فلسطین منایا گیا : اسرائیلی افواج کا غزہ سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے مکمل انخلا‘ احتساب ضروری ہے : پاکستان
اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی افواج کا غزہ سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے مکمل انخلا ضروری ہے اور جنگی جرائم اور نسل کشی پر اسرائیل کا احتساب کیا جانا چاہئے۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہفتہ کو یومِ یکجہتی فلسطین بھرپورانداز میںمنایا گیا اس دن کی مناسبت سے گلی کوچوں میں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں اور جلسے جلسوس و مظاہر ے کئے ۔ جن میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا اور اسرائیلی مخالف نعرے لگائے گئے ۔اس موقع پر غزہ پر قابض اسرائیلی فورسز کی بربریت کو بے نقاب کرتے ہوئے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا گیا کہ اسرائیلی مظالم کی فوری روک تھام کی جائے ۔یاد رہے غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی اسرائیلی جارحیت کے دوران اب تک دسیوں ہزار فلسطینی جان سے جا چکے ہیں اور پورے کے پورے محلے، آبادیاں، ہسپتال، سکول اور بنیادی ڈھانچہ ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں، عالمی برادری کی کوششوں کے نتیجے میں 10 اکتوبر 2025 سے غزہ میں فائر بندی کا نفاذ ہوا، تاہم اس کے باوجود بھی اسرائیل کی جانب سے وقتا فوقتا حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔