سندھ اسمبلی میں یوسف شمسی کی اہلیہ اور شاہد بھائی کے لیے دعائے مغفرت
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی کے اجلاس میں منگل کو جماعت اسلامی کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر محمد فاروق فرحان کی درخواست پر رکن جماعت اسلامی یوسف شمسی کی اہلیہ اور شاہ فیصل کالونی کے رکن شاہد بھائی کے لیے دعائے مغفرت کرائی گئی ۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سندھ اسمبلی: ای چالان کے بھاری جرمانوں کیخلاف جماعت اسلامی کی قرارداد مسترد
کراچی:سندھ اسمبلی میں جماعت اسلامی نے ای چالان کے جرمانے زیادہ ہونے کی قرارداد پیش کردی، شرجیل میمن نے اعتراض اٹھایا کہ معاملہ کورٹ میں ہے جماعت اسلامی یہاں کیسے لے کر آگئی؟جس پر اسپیکر نے قرارداد کو مسترد کردیا۔
جماعت اسلامی کے رکن فاروق احمد نے ای چالان سے متعلق قرارداد ایوان میں پیش کی۔ محمد فاروق نے کہا کہ پنجاب میں کم جرمانے لیے جاتے ہیں جبکہ کراچی میں زیادہ جرمانے وصول کیے جا رہے ہیں۔
شرجیل میمن نے ایوان کو بتایا کہ میرے بھائی کو پتہ نہیں کس نے قرارداد لکھ کر دی ہے، اس میں تضاد ہے، کہتے ہیں قوانین پر عمل نہیں ہورہا اور کہتے ہیں جرمانے بھی کم کریں۔ حکومت کہتی ہے کہ ہیلمٹ پہن کر موٹر سائیکل چلائیں تو حکومت کو کیا ملے گا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سرکار کوئی بھی فیصلہ سوچ سمجھ کر کرتی ہے۔ رانگ سائیڈ پر گاڑی چلنے سے انسانی جانیں چلی جاتی ہیں، ہم کہتے ہیں جرمانے کم کیے جائیں۔ ای چالان کی سب تعریف کرتے ہیں۔ حکومت چاہتی ہے کہ انسانی جانیں ضائع نہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ یہ اس معاملے کو کورٹ میں لے کر گئے ہیں اور خود بھی پٹیشنر ہیں اور یہاں بھی لے کر آگئے۔ یہ عدالت میں معاملہ ہے تو پھر اسمبلی میں کیسے لے کر آئے۔
اسپیکر نے محمد فاروق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اسمبلی کو مس گائیڈ کر رہے ہیں،
کورٹ کا مسئلہ آپ اسمبلی میں لے کر آئے۔ یہ قرارداد آؤٹ آف آرڈر ہے، پوری کارروائی کو ہذف کیا جاتا ہے۔
اسپیکر نے یہ بھی کہا کہ بہت جلد اسمبلی میں اے ٹی ایم لگوا دیں گے۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس جمعہ کے روز صبح 10 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔