data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251203-08-13
لاہور (نمائندہ جسارت)سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب کا بلدیاتی ایکٹ ایک کالا قانون ہے جسے ہم قطعی طور پر مسترد کرتے ہیں۔ یہ قانون عوام کے حقوق کو سلب کرتا ہے اور ان کے نمائندوں کو کسی بھی قسم کی کوئی آزادی نہیں دیتا۔ جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں 7 دسمبر کو پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا اور آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ پیپلز پارٹی اب ایک مکمل قبضہ گروپ ہے جس نے سندھ میں کرپشن، نااہلی اور لوٹ مار کا بازار گرم کررکھا ہے۔ سندھ حکومت کے سرپرست وہ لوگ ہیں جنہیں اپنی مرضی کی ترامیم اور قانون سازی کرنی ہوتی ہے اور اسی بدعنوانی کی بدولت وہ استثنا حاصل کرتے ہیں۔ کراچی صوبے کا 98 فیصد بجٹ فراہم کرتا ہے، مگر اس کے باوجود یہ شہر اور اس کے عوام لاتعداد مسائل کا شکار ہیں۔ سندھ حکومت نے گزشتہ 15 برس میں کراچی کے 3360 ارب روپے کھا لیے ہیں، اور اب صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کی بحثیں چھیڑ کر عوام کو لڑایا جا رہا ہے۔جب سندھ حکومت کراچی کے اداروں، اختیارات و وسائل پر قبضہ کر رہی تھی، تو ایم کیو ایم خاموش رہی۔انہوں نے کہا کہ ہماری شدید خواہش ہے کہ بلدیاتی حکومتوں کو باقاعدہ شہری حکومتوں کا درجہ دیا جائے اور آئین میں ان کا تحفظ کیا جائے۔ آرٹیکل 140-A کے مطابق تمام مالیاتی، سیاسی اور انتظامی اختیارات مقامی حکومتوں کو منتقل کیے جائیں۔ عوام سے براہِ راست منتخب ہونے والے یوسی چیئرمین کے اختیارات کا سلب کیا جانا عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے۔ جماعت اسلامی کا نعرہ ’’عوام کو اختیار دو‘‘ اور’’بدل دو نظام تحریک‘‘ عوام کو اختیار دینے کی تحریک ہے۔ ہم مقامی حکومتوں کے قیام اور انہیں بااختیار بنانے کی تحریک کو تیز تر کریں گے۔ڈاکٹر حمیرا طارق نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومتی غفلت کا تازہ ترین مظاہرہ نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے معصوم بچے کا دل خراش واقعہ ہے۔ اس واقعے کی ذمے داری براہِ راست قابض میئر مرتضیٰ وہاب پر عاید ہوتی ہے جو واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے چیئر مین ہیں۔ کراچی میں جگہ جگہ گڑھے ہیں، انفرااسٹرکچر تباہ حال ہے، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور مسلسل حادثات ہو رہے ہیں۔ ریڈ لائن کے نام پر اہل کراچی کی زندگی عذاب بنا دی گئی ہے اور 30 فیصد کام بھی مکمل نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا عزم ہے کہ ہم عوامی کمیٹیوں کی مدد سے ان کے حقوق کا دفاع کریں گے۔ ڈاکٹر فواد اور جماعت اسلامی کے دیگر رہنماؤں نے گلشن اقبال میں ایک عام شہری کے گھر پر قبضے کی کوشش کو ناکام بنایا۔ ہم نے قبضہ گیروں کے خلاف عوامی مزاحمت شروع کر دی ہے اور اس سلسلے میں ایک سیل بھی قائم کیا ہے۔پاکستان کے ہر حصے میں قبضہ مافیا اپنی سرگرمیاں بڑھا رہا ہے، خواہ وہ کسانوں کی زمین ہو یا شہریوں کے گھروں پر قبضے کا معاملہ۔ جماعت اسلامی اس پورے سسٹم میں عوام کی ترجمانی کرے گی اور جہاں بھی کوئی قبضہ ہوگا، وہاں جماعت اسلامی مظلوم کے ساتھ کھڑی ہو گی۔ ہم نے اس سلسلے میں باقاعدہ ایک عوامی تحریک شروع کی ہے اور عوام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے حقوق کے دفاع کے لیے جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر اس تحریک کا حصہ بنیں۔’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کا نعرہ لگانے والے جواب دیں یہی ووٹ کی عزت ہے کہ عوام کو ان کا حق نہیں دیا جا رہا؟ لاہور جیسے شہر کو اب ایک ٹاؤن کا اسٹیٹس دے دیا گیا ہے اور اب وہاں کوئی بھی چیئرمین صرف لاہور ٹاؤن کا چیئرمین ہو گا۔ موجودہ حکومت کسی کو بھی بااختیار نہیں دیکھنا چاہتی۔ڈاکٹر حمیراطارق نے کہا کہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کا یہ عہد کیا ہے کہ وہ ملک کے ہر فرد کے حقوق کے لیے اپنی آواز بلند کرے گی اور عوام کو ان کے حقوق دلانے کے لیے جدوجہد کرتی رہے گی۔ ہم اس پورے نظام کے خلاف عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے میدان میں ہیں۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی ڈاکٹر حمیرا نے کہا کہ کرتے ہیں کے حقوق عوام کو ہے اور اور ان کے لیے

پڑھیں:

1500 گھرانوں کو پانی کی فراہمی‘ نئی سڑک کی تعمیر کا آغاز ماڈل ٹاؤن کے عوام کیلیے تحفہ ہے‘ منعم ظفر خان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ٹی ایم سی ماڈل کالونی کے تحت ملیر جی ایریا لیاقت مارکیٹ میں 60سے زائد گلیوں میں 1500گھرانوں کے لیے پانی کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح اور ملیر ہالٹ سے سعود آباد ریلوے لائین کے ساتھ 3.5کلو میٹر نئی سڑک کی تعمیر کا سنگ ِ بنیاد رکھ دیا، منعم ظفر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1500گھرانوں کو پانی کی فراہمی اور 3.5کلو میٹر نئی سڑک کی تعمیر کا آغاز ماڈل ٹائون کی جانب سے عوام کے لیے تحفہ ہے ، جماعت اسلامی کی عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کی جانب پیش رفت جاری ہے ، ہم نے وعدہ کیا تھا کہ اختیارات و وسائل سے بڑھ کر کام کریں گے اس وعدے کو پورا کر رہے ہیں ، جی ایریا کے علاقے میں عوام کو 25سال بعد لائنوں میں پانی کی فراہمی شروع کی گئی ہے ، جماعت اسلامی اندھیروں میں امید کی کرن ہے اور امانت و دیانت اور عوامی خدمت کا نام ہے ، اہل کراچی اپنے حق کے لیے کھڑے ہوں ، اجتماعی جدو جہد میں شامل ہوں اور تعمیر و ترقی و مسائل کے حل کے لیے جماعت اسلامی کے دست و بازو بنیں ۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع ایئر پورٹ محمد اشرف ، رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق ، ٹائون چیئر مین ماڈل کالونی ظفر احمد خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ فراہمی آب کے منصوبے کے افتتاح اور سڑک کے سنگ ِ بنیاد کے حوالے سے منعقدہ تقریبات میں علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ منعم ظفر خان سے اظہار تشکر کیا اور جماعت اسلامی کے بلدیاتی نمائندوں کی کوششوں و جدو جہد کو سراہا ۔امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ مہنگائی کے دور میں عوام بجلی کے بھاری بلز ادا کریں یا پینے کے لیے پانی خریدیں،شہر میں ٹینکر مافیا کا راج ہے اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن مافیا کی سرپرستی کررہا ہے، کراچی کے شہریوں کا حق ہے کہ انہیں بنیادی ضروریات زندگی فراہم کی جائیں۔ کراچی کا ہر شہری ٹیکس دیتا ہے لیکن اس کے باوجود شہریوں کو ان کا حق نہیں دیا جاتا۔ 60 گلیوں میں 1500 گھرانوں میں پانی پہنچایا جارہا ہے جبکہ گزشتہ ڈھائی سال میں 800 گھروں کو پانی پہنچایا جا چکا ہے ۔ جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئر مین نے کروڑوں روپے کی خطر رقم پانی کی فراہمی پر خرچ کی ، اب واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے متعلقہ عملے کی ذمہ داری ہے کہ مستقل بنیادوں پر پانی کی فراہمی کو ممکن بنائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے گزشتہ 2 سال میں 170 سے زائد پارکس بحال اور کھیلوں کے میدانوں کو آباد، 42 سرکاری اسکولوں از سر نو بحال کیے۔ بچوں کی رجسٹریشن میں 7000 کااضافہ ہوا ہے۔ ایک لاکھ سے زائد اسٹریٹ لائٹس لگاکر گلیوں اور سڑکوں کو روشن کیا ہے۔ منعم ظفر خان نے سڑک کی تعمیر کے آغاز و سنگ بنیاد کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ملیر کے رہنے والوں کے لیے ماڈل کالونی ٹاؤن کی جانب سے وعدے کی تکمیل کی جانب پیش رفت ہے ،ہمارا وعدہ تھا کہ اختیارات سے بڑھ کر کام کریں گے ، وعدے کے مطابق جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئر مینز اپنے محدود وسائل میں اختیارات سے بڑھ کر کام کررہے ہیں، سڑکیں ماضی میں بھی بنتی رہی ہیں۔ کروڑوں روپے خرچ کرکے سڑکیں بنائی جاتی ہیں لیکن سیوریج کا نظام درست نہ ہونے کی وجہ سے سڑک ٹوٹ جاتی ہے۔ ہم نے تعمیر میں معیار کو مدنظر رکھا ہے۔ ایم ایم عالم روڈ کو کے ایم سی نے بنانا تھا جس پر ابھی تک کام شروع ہی نہیں ہوا جبکہ لیاقت علی شاہراہِ پر سیوریج کا نظام درست نہیں تھا جماعت اسلامی نے اپنے وسائل سے سیوریج کا نظام درست کیا اور شاہراہ تعمیر کی۔ایک جانب ہم شہریوں کے حقوق کے حصول کے لیے مزاحمت کررہے ہیں دوسری جانب جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمینز سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر کررہے ہیں۔ نیو کراچی ٹاؤن میں 600 گلیوں میں پیور بلاکس لگائے گئے۔ مہنگائی و بے روزگاری کے دور میں ہمارے ٹاؤن چیئر مینز تعلیم و صحت کی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن سندھ حکومت کے ماتحت ہے ، جن کی نا اہلی اور ناقص کارکردگی عوام کے لیے عذاب بنی ہوئی ہے ، شہر کراچی کا المیہ یہ ہے کہ انفرااسٹرکچر تباہ حال ہے، سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں۔ محمد اشرف نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئر مین و یوسی چیئرمینز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے انتھک محنت کی۔ جماعت اسلامی خدمت و دیانت کی علامت ہے اور ہم عوامی خدمت جاری رکھیں گے اور عوام کو مزید خوشخبریاں دیں گے ۔آج 25 سال کے بعد 60 سے زائد گلیوں کو لائنوں میں پانی ملنا ممکن ہوسکا۔ جماعت اسلامی کے منتخب ٹاؤن چیئرمین اور یوسی چیئرمینز کے پاس اختیارات نہیں ہے، واٹر بورڈ کے چیئرمین قابض مئیر مرتضیٰ وہاب ہیں جو مسائل حل کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں، عوام کے دباؤ سے واٹر بورڈ سے این او سی لے کر جی ایریا کے لوگوں کے لیے پانی کا مسئلہ حل کروایا۔ کے الیکٹرک یا واٹر بورڈ کا مسئلہ ہو جماعت اسلامی عوام کی آواز بنتی ہے، محمد فاروق نے وزیر اعلی سندھ، وزیر بلدیات سے مطالبہ کیاکہ کراچی کے تمام ٹاؤنز کو2 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ دیا جائے۔سندھ حکومت اختیارات و وسائل دینے پر تیار نہیں ہے اور ٹاؤن چیئرمین کے پاس صرف اور صرف روڈ کٹنگ کے پیسے ہیں۔ جماعت اسلامی اپنے وعدے کے مطابق کام کررہی ہے اور کرتی رہے گی۔ ظفر احمد نے کہا کہ ساڑھے تین کلو میٹر پر مشتمل شاہراہِ کی تعمیر شروع کی جارہی ہے جو 30 مارچ2026 تک مکمل ہو جائے گی ، اس شاہراہِ سے 6 یوسیز کے رہائشی استفادہ کریں گے۔آج اہلیان جی ایریا کے لیے خوشی کا موقع ہے، ہم نے وعدہ کیا تھا اور آج وعدہ پورا کررہے ہیں اور اہلیان جی ایریا کو 25 سال بعد لائنوں میں پانی فراہم کررہے ہیں۔ ہمارا اگلا ہدف گلیوں اور سڑکوں میں پیور بلاکس لگانے کا ہے اور بہت جلد یہ کام بھی شروع کیا جائے گا۔ اس موقع پر ٹاؤن وائس چیئرمین ماڈل کالونی فیصل باسط، چیف کوآر ڈی نیٹر ٹائون نجم الدین ، سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ودیگر بھی موجود تھے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ٹی ایم سی ماڈل کالونی کے تحت ملیر ہالٹ سے سعود آباد ریلوے لائن کے ساتھ 3.5کلو میٹر نئی سڑک کی تعمیر کا سنگ بنیاد اور ملیر جی ایریا لیاقت مارکیٹ میں 60سے زاید گلیوںمیں 1500گھرانوںکے لیے پانی کی فراہمی کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے ہیں

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • حکومت خصوصی افراد کے حقوق کی فراہمی کو یقینی بنائے‘ حافظ نعیم الرحمن
  • سندھ اسمبلی: ای چالان، بھاری جرمانوں کیخلاف جماعت اسلامی کی قرارداد مسترد
  • سندھ اسمبلی: ای چالان کے بھاری جرمانوں کیخلاف جماعت اسلامی کی قرارداد مسترد
  • عوام کا مزید استحصال برداشت نہیں کریں گے، حافظ طاہر مجید
  • قابض میئر اپنی نااہلی کا الزام جماعت اسلامی پر لگا رہے ہیں‘ کاشف شیخ
  • جماعت اسلامی نے بلدیاتی ایکٹ مسترد کردیا، 7 دسمبر کو احتجاج کا اعلان
  • بااختیاربلدیاتی نظام کیلیے تحریک 7دسمبر سے شروع ہوگی‘ طارق سلیم
  • 1500 گھرانوں کو پانی کی فراہمی‘ نئی سڑک کی تعمیر کا آغاز ماڈل ٹاؤن کے عوام کیلیے تحفہ ہے‘ منعم ظفر خان
  • جماعت اسلامی نے پنجاب کا بلدیاتی ایکٹ مسترد کردیا