Express News:
2025-12-07@00:40:41 GMT

2025 ٹیسٹ کرکٹ، پاکستانی ٹیم بڑا معرکہ سر انجام نہ دے سکی

اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT

لاہور:

رواں سال میں پاکستانی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ میں کوئی بڑا معرکہ سر انجام نہ دے سکی،5 میں سے2 ہی میچز میں کامیابی ملی، شان مسعود سب سے زیادہ 397رنز بنانے میں کامیاب رہے، واحد سنچری کپتان ہی نے بنائی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم کو 2025 میں صرف 5 ٹیسٹ ہی کھیلنے کا موقع ملا جس میں 2 فتوحات حاصل ہوئیں، تین میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،ٹیم نے سال کا آغاز جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ سے کیا جس میں 10 وکٹ سے مات ہوئی۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ملتان میں ہوم سیریز1-1 سے برابر رہی، ٹیم نے پہلا مقابلہ 127رنز کے بڑے مارجن سے جیتا، اگلے میچ میں 120 رنز سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

جنوبی افریقہ کیخلاف لاہور ٹیسٹ میں پاکستان نے93 ر نز سے کامیابی حاصل کی، مگر راولپنڈی میں8 وکٹ سے مات ہو گئی۔

رواں سال گرین کیپس نے اننگز میں سب سے زیادہ اسکور 478 رنز جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹائون میں بنایا، سب سے کم133 رنز ملتان ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف اسکور کیے۔

کپتان شان مسعود 5 ٹیسٹ میں سب سے زیادہ 397 رنز بنانے میں کامیاب رہے، محمد رضوان 360 رنز کے ساتھ دوسرے اور بابر اعظم 315 رنز بنا کر تیسرے نمبرپر رہے۔

سال کی واحد سنچری بھی کپتان نے ہی بنائی، شان اور بابر اعظم 3،3 ففٹیز بھی بنانے میں کامیاب رہے۔

اسپنرنعمان علی نے سب سے زیادہ 30 وکٹیں حاصل کیں، ساجد خان 21 وکٹوں کے ساتھ دوسرے جبکہ ابرار احمد 7 شکار کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ بہترین بولنگ صرف 41 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز بھی نعمان علی کے نام رہا۔

محمد رضوان نے وکٹ کے پیچھے 18 کیچز تھامے، شان مسعود اور بابر اعظم کے دوران کیپ ٹائون ٹیسٹ میں سب سے بڑی 205رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ قائم ہوئی ۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سب سے زیادہ ٹیسٹ میں

پڑھیں:

اس سال دنیا بھر میں گوگل پر کس موضوع کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا؟ نام حیران کر دے گا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

گوگل ہر سال ایک رپورٹ جاری کرتا ہے جس میں بتایا جاتا ہے کہ سال بھر کن موضوعات، شخصیات اور واقعات کو دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین نے سب سے زیادہ تلاش کیا۔

اس رپورٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ لوگ کس چیز کے بارے میں تجسس رکھتے تھے اور معلومات حاصل کرنے کے لیے کن عنوانات کی طرف گئے۔

اس سال بھی متعدد موضوعات نے عالمی سطح پر لوگوں کی توجہ حاصل کی، جن میں گرم شہد (ہاٹ ہنی)، اے آئی چیٹ بوٹس اور دیگر ٹرینڈز شامل رہے۔ مگر یہ بات ذہن میں رہے کہ گوگل کی یہ فہرست مقبول ترین سرچز نہیں ہوتی، ورنہ “ویڈر” جیسی عام اصطلاحات ہمیشہ سرفہرست ہوتیں۔ یہ رپورٹ ان عنوانات پر مبنی ہوتی ہے جن کی سرچ ٹریفک میں پچھلے سال یعنی 2024 کے مقابلے میں 2025 میں نمایاں اضافہ ہوا۔

اس سال دنیا بھر میں سب سے زیادہ ٹرینڈ کرنے والی سرچ جیمنائی رہی، یعنی گوگل کا اے آئی چیٹ بوٹ جس کے بارے میں لوگوں نے سب سے زیادہ معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی۔ اس کے بعد بھارت بمقابلہ انگلینڈ اور Charlie Kirk نے دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اے آئی کے میدان میں جیمنائی واحد نام نہیں تھا، بلکہ ڈیپ سیک بھی اس سال ٹرینڈنگ سرچز میں ساتویں نمبر پر رہا، جبکہ پاکستان بمقابلہ بھارت دسویں نمبر پر شامل رہا۔

خبروں کی کیٹیگری میں سب سے زیادہ ٹرینڈ کرنے والی سرچ Charlie Kirk کے قتل سے متعلق رہی، جبکہ ایران اور یو ایس گورنمنٹ شٹ ڈاؤن دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

کھانوں اور ریسیپیز میں ہاٹ ہنی نے سب سے زیادہ توجہ حاصل کی، اس کے بعد میری می چکن اور چیمی چوری نے جگہ حاصل کی۔

فلموں میں سب سے زیادہ ٹرینڈ ہونے والی Anora رہی، اس کے بعد Superman اور Minecraft Movie شامل رہیں۔

اداکاروں میں Anora کی اداکارہ میکی میڈیسن سب سے زیادہ سرچ کی گئیں، جبکہ لوئس پل مین دوسرے اور Isabela Merced تیسرے نمبر پر رہیں۔

کھیلوں میں فیفا کلب ورلڈ کپ نے پہلی پوزیشن حاصل کی، اس کے بعد ایشیا کپ اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹرینڈ میں رہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • شاہد آفریدی کا پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا دورہ
  • شاہد آفریدی کا پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا دورہ
  • اس سال دنیا بھر میں گوگل پر کس موضوع کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا؟ نام حیران کر دے گا
  • ریکارڈ ٹوٹنے کے بعد وسیم اکرم کا ردعمل آگیا، مچل اسٹارک کو کیا پیغام دیا؟
  • 59ویں نصف سنچری ،13ہزار ر نز شان مسعود نے اہم سنگ میل عبور کرلیا
  • مچل اسٹارک ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے لیفٹ آرم فاسٹ بولر بن گئے
  • نواز 2025 میں پاکستان ٹی 20 ٹیم کے بہترین پرفارمر بن گئے
  • وسیم اکرم کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، مچل اسٹارک ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے کامیاب لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر بن گئے
  • شان مسعود نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا