قصور:

ضلع قصور کے علاقہ نور شاہ ولی میں آج صبح ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جب کچن میں کھانا پکاتے ہوئے گیس سلنڈر سے اچانک شعلے بھڑک اٹھے اور صابر علی کی 27 سالہ بیوی عاصمہ بی بی کے کپڑوں کو آگ لگ گئی۔

چند لمحوں میں آگ نے پورے جسم کو لپیٹ میں لے لیا۔ چیخیں سن کر گھر والوں نے دوڑ کر بچانے کی کوشش کی لیکن تب تک خاتون شدید جھلس چکی تھیں۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری موقع پر پہنچی اور عاصمہ بی بی کو شدید حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بلھے شاہ قصور منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق ان کے جسم کا بڑا حصہ جھلس چکا ہے۔

خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے اور بچانے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے۔

تھانہ صدر قصور کی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ہے اور واقعے کی ابتدائی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

لانڈھی میں کپڑوں کی فیکٹری میں آتشزدگی، فائر بریگیڈ آگ بجھانے میں مصروف

کراچی میں ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں کپڑوں کی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان ریسکیو 1122 نے بتایا کہ لانڈھی کے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں آتشزدگی کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو 1122 کو اطلاع موصول ہوتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم بمعہ ایمبولینس اور فائر بریگیڈ ٹرک جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ ریسکیو 1122 کی جانب سے آگ پر قابو پانے کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی شوہر دوسری شادی کی کوشش کر رہا ہے، پاکستانی خاتون کی نریندر مودی سے مداخلت کی اپیل
  • غزہ میں ایندھن کی ترسیل میں صہیونی رکاوٹیں
  • فیلڈ رپورٹنگ کے دوران پرندہ خاتون رپورٹرسے اچانک ٹکراگیا
  • کراچی، اعلیٰ عدالت کے باہر وکلاء کا پولیس پر تشدد، ملزم کو گرفتاری سے بچانے کی کوشش ناکام
  • کراچی: اعلیٰ عدالت کے باہر وکلاء کا پولیس پر تشدد، ملزم کو گرفتاری سے بچانے کی کوشش ناکام
  • قصور: زیادتی کے ملزم کانسٹیبل کے بری ہونے پر خاتون نے خود کو آگ لگا لی
  • لانڈھی میں کپڑوں کی فیکٹری میں آتشزدگی، فائر بریگیڈ آگ بجھانے میں مصروف
  • ایف 16 لڑاکا طیارہ دورانِ پرواز آگ لگنے سے تباہ
  • راولپنڈی میں نومبر کے دوران آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ