نئی دہلی: بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں دفتری اوقات کے بعد دفتر کی فون کالز اور ای میلز کو نظر انداز کرنے کا حق دینے کے لیے ’’رائٹ ٹو ڈس کنیکٹ‘‘ نامی بل پیش کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رکن اسمبلی سپریا سولے کی جانب سے پیش کیے گئے پرائیوٹ ممبر بل میں کہا گیا ہے کہ ہر ملازم کو یہ قانونی حق حاصل ہونا چاہیے کہ وہ دفتر کے وقت کے بعد نہ کال ریسیو کرے اور نہ ہی ای میل کا جواب دینے کا پابند ہو۔

بل میں خواتین ملازمین کے لیے خصوصی ایام میں دفتر کے اندر ہائی جین سہولتیں فراہم کرنے اور باقاعدہ ’’پیڈ لیو‘‘ دینے کی تجویز بھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ بھارت میں سزائے موت کے خاتمے اور صحافیوں کے تحفظ سے متعلق اہم بل بھی پیش کیے گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس آسٹریلیا میں بھی ملازمین کو دفتری اوقات کے بعد ’ڈس کنیکٹ‘ ہونے کا قانونی حق دیا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے بعد

پڑھیں:

وفاق کی مشکلات کم کرنے کیلیے صوبے مزید ذمہ داریاں اٹھانے کو تیار ہیں، بلاول

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ وفاق کی معاشی مشکلات کم کرنے کے لیے صوبے مزید ذمہ داریاں اٹھانے کو تیار ہیں اور سندھ سیلز ٹیکس آن سروسز کے ساتھ دیگر ٹیکسز بھی جمع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

کراچی میں قومی ادارہ برائے امراضِ قلب (این آئی سی وی ڈی) کے نئے او پی ڈی بلاک کا افتتاح کرتے ہوئے بلاول نے اپنے خطاب میں کہا کہ صوبوں کو مالی وسائل منتقل کرنا غلطی نہیں تھی، بلکہ این آئی سی وی ڈی کی کامیاب کارکردگی اس فیصلے کی بہترین مثال ہے،  بعض وزرا صوبوں سے اختیارات واپس لینے کی بات کرتے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ صوبوں کو مزید ذمہ داریاں دینے سے وفاقی حکومت کا بوجھ کم ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے سیلز ٹیکس آن سروسز کی وصولیوں میں ریکارڈ اضافہ کیا ہے اور اب وفاق کے لیے دیگر ٹیکسز جمع کرنے کی پیشکش بھی کر رہے ہیں،  اگر صوبوں کو مزید اختیارات دیے جائیں تو وہ زیادہ توانائی کے ساتھ ٹیکس وصولی میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

پیپلز پارٹی چیئرمین نے سابق وزیراعظم کی این ایف سی سے متعلق پالیسیوں پر بھی تنقید کی اور کہا کہ صوبے ملک کی معاشی ترقی میں برابر کا حصہ رکھتے ہیں، اس لیے انہیں مالی خود مختاری دینا وقت کی ضرورت ہے۔

تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، صوبائی وزرا شرجیل میمن، مکیش چاولہ، ماہرین امراضِ قلب اور دیگر شخصیات بھی شریک ہوئیں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • بھارتی پارلیمنٹ میں دفتری اوقات کے بعد دفتر کی فون کال اور ای میل نظر انداز کرنے کا حق دینے کا بل پیش
  • فوج میں تنظیم سازی کا مقصد تینوں فورسز میں رابطے کو بہتر بنانا ہے، علی پرویز
  • ملازمین کیلئے اچھی خبر، ایک اضافی تنخواہ دینے کا اعلان کردیا گیا
  • کے الیکٹرک کو پرانے واجبات کی وصولی کی اجازت دینے سے متعلق درخواست مسترد
  • وفاق کی مشکلات کم کرنے کیلیے صوبے مزید ذمہ داریاں اٹھانے کو تیار ہیں، بلاول
  • پاکستان نے اقوام متحدہ کی درخواست پر افغان عوام کے لیے امدادی سامان بھیجنے کی اجازت دی، دفتر خارجہ
  • امریکہ میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی پر گرفتار شہری پاکستانی نہیں بلکہ افغان ہے:پاکستان دفتر خارجہ 
  • امریکہ: غیر قانونی اسلحہ، حملہ منصوبہ بندی کرنیوالا گرفتار افغان شہری پاکستانی نہیں: دفتر خارجہ
  • وزیراعلیٰ خیبر پی کے کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع، بانی سے ملاقات کی اجازت پھر نہ ملی: صوبہ حق سے محروم، سہیل آفریدی