پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے پاک افواج سے متعلق اشتعال انگیز بیان کو مسترد کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 December, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے پاکستانی افواج سے متعلق بیان کو بے بنیاد اور اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ بھارت کے زیادہ تر مسائل کی وجہ پاکستان کی مسلح افواج ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر خارجہ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز قرار دے دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے، پاکستان کے تمام ادارے، بشمول مسلح افواج قومی سلامتی کے مضبوط ستون ہیں، یہ ادارے ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ مئی 2025 میں پاکستان کی مسلح افواج نے پیشہ ورانہ مہارت، عزم اور ذمہ داری سے بھارتی جارحیت کا مثر جواب دیا، کوئی بھی پروپیگنڈا اس حقیقت کو جھٹلا نہیں سکتا، بھارتی قیادت کی پاکستان کے ریاستی اداروں اور قیادت کو بدنام کرنیکی کوششیں مذموم پروپیگنڈا مہم ہیں۔طاہر حسن اندرابی کا کہنا تھا بھارت کی اس مہم کا مقصد بھارت کے خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے والے اقدامات سے توجہ ہٹانا ہے، بھارت پاکستان میں اس کی ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے، اس طرح کیاشتعال انگیز بیانات عکاسی کرتے ہیں کہ بھارت کو خطے میں امن، ہم آہنگی اور استحکام کی پروا نہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی قیادت کو پاکستان کی مسلح افواج پر بے بنیاد تبصرے کے بجائے فاشسٹ اور انتہاپسندانہ ہندوتوا نظریے کی تحقیقات کرنی چاہئیں، ہندوتوا نظریے نے بھارت میں ہجوم کے ہاتھوں قتل، ماورائے عدالت کارروائیوں کو جنم دیا اور بھارت میں عبادت گاہوں و املاک کی مسماری کو جنم دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اور اس کی قیادت مذہب کے نام پر پروان چڑھنے والی دہشت سے یرغمال بن چکے ہیں، پاکستان بقائے باہمی، مکالمے اور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے، پاکستان قومی مفادات اور خودمختاری کیتحفظ کے لیے متحد، مضبوط اور پرعزم ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کی مسلح افواج کیخلاف پروپیگنڈا مہم کی شدید مذمت پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کی مسلح افواج کیخلاف پروپیگنڈا مہم کی شدید مذمت ٹرمپ کی بڑی درخواست مسترد، اسرائیلی صدر نے کرپشن کیسز میں نیتن یاہو کو معافی دینے سے انکار کر دیا سکیورٹی فورسز کا قلات میں آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 12 دہشتگرد ہلاک پی ٹی آئی کے خلاف شکنجہ مزید سخت، کل سے ایسی کی تیسی ہوگی: فیصل واوڈا کا دعویٰ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستان دشمن اسرائیل کی جاسوسی سازش کا پردہ فاش کر دیا مظفرآباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.

2 ریکارڈ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: نے بھارتی وزیر خارجہ اشتعال انگیز

پڑھیں:

فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان کی مسلح افواج کو ایک نیا استحکام اور توانائی ملے گی، فیض نقشبندی

انہوں نے فیلڈ مارشل کی شاندار سروس، دیانتداری، ملکی سالمیت کے لیے غیر متزلزل عزم اور وطن کے دفاع کے لیے ثابت قدمی کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سینئر رہنما سید فیض نقشبندی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز بننے پر دلی مبارکباد دی ہے۔ ذرائٰع کے مطابق سید فیض نقشبندی نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں اپنے اطمینان اور اعتماد کا اظہار کیا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی مسلح افواج کو مزید عزت، استحکام اور ایک نئی قوت بخشے گی۔ انہوں نے فیلڈ مارشل کی شاندار سروس، دیانتداری، ملکی سالمیت کے لیے غیر متزلزل عزم اور وطن کے دفاع کے لیے ثابت قدمی کو سراہا۔ فیض نقشبندی نے کہا کہ سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی وزیراعظم اور صدر مملکت کی طرف سے ان کی قائدانہ صلاحیتیوں کا اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں برس مئی کی پاک بھارت لڑائی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جو نہایت جراتمندانہ فیصلے کیے اور بھارت کو ایک بھرپور سبق سکھایا، اس سے نہ صرف دنیا میں پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا بلکہ بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد میں مصروف کشمیریوں کے حوصلوں کو بھی ایک نئی مہمیز ملی۔ سید فیض نقشبندی نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی کمان میں ملک نئے ولولے اور جوش و جذبے کے ساتھ کامیابیوں کی طرف گامزن ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی وزیر خارجہ کے مسلح افواج کیخلاف بیانات انتہائی اشتعال انگیز اور گمراہ کن ہیں، دفتر خارجہ
  • پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے پاکستانی افواج سے متعلق بیان مسترد کردیا
  • پاکستان نے بھارتی وزیرخارجہ کا بیان اشتعال انگیز قرار دے کر مسترد کردیا
  • آپریشن سندور کے دوران ہماری افواج اور بھی بہت کچھ کرسکتی تھیں لیکن تحمل کا انتخاب کیا، راجناتھ سنگھ
  • پاکستان نے بھارتی وزیرِ خارجہ کے اشتعال انگیز بیان کو مسترد کردیا
  • پاکستان کا بھارتی وزیر خارجہ کے مسلح افواج سے متعلق اشتعال انگیز بیان پر شدید ردعمل
  • پاکستان کے ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش بھارتی پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہے، دفتر خارجہ
  • فلسطینیوں کی اپنی سرزمین سے بے دخلی کی کوششیں مسترد
  • فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان کی مسلح افواج کو ایک نیا استحکام اور توانائی ملے گی، فیض نقشبندی