سٹی 42: انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عثمان انور نے اہم بیان جاری کرتے ہوئے  کہا  کہ سکول کے بچوں کی زندگیوں کی حفاظت پر کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس ڈرائیونگ موت اور حادثات کو دعوت دینے کے مترادف ہے، لائسنس کے بغیر ڈرائیونگ ' لائسنس ٹو کل' ہے جو دنیا میں کوئی ملک کسی کو نہیں دیتا۔

ہڑتال کا مطلب ہے کہ سکول وینز الٹتی رہیں اور معصوم بچے مرتے رہیں اور کوئی نہ پوچھے، یہ رویہ کوئی مہذب ملک برداشت نہیں کر سکتا،والدین کا مطالبہ رہا ہے کہ اس نظام کو تبدیل کیا جائے، اسی عوامی اور جانی اہمیت کے مسئلے پر ایک اچھے قدم کی حمایت ہونی چاہیے۔

گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز شریف نے بیلچہ چلادیا

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، یہ فرض کسی دباؤ کے بغیر ادا کرتے رہیں گے، مہلت دے رہے ہیں، گاڑی بند رکھیں گے تو ہم سڑک پر گاڑی بھی نہیں آنے دیں گے اور ضبط کر لیں گے۔ ذمہ داری کا احساس کریں، یہ لوگوں اور بچوں کی جانوں کا معاملہ ہے،  قانون پر عمل درآمد کے سوا کوئی چوائس نہیں، زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہےگی۔ 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

صوبے میں رشوت، بدسلوکی و الزامات کی کوئی گنجائش نہیں: مریم نواز شریف

لاہور(نیوزڈیسک ) وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے میں رشوت، بدسلوکی اور الزامات کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی، قانون ہرحال میں نافذ ہو لیکن عوام سے رویہ ہمیشہ درست، دوستانہ اور باعزت ہو۔وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت پیرا فورس کی کارکردگی اور نگرانی سے متعلق اجلاس ہوا۔

اجلاس سے گفتگو کے دوران مریم نواز کا کہنا تھا کہ پیرا فورس اچھا کام کر رہی ہے، عوام میں نیک نامی کےلیے نتائج پر توجہ دی جائے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیرا فورس کی کارکردگی اور شفافیت بڑھانے کے لیے جلد از جلد باڈی کیم لگائے جائیں گے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے اجلاس کے دوران پیرا ٹریننگ سینٹر قائم کرنے کی بھی منظوری دے دی۔

متعلقہ مضامین

  • بغیر لائسنس ڈرائیونگ موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
  • مہلت دے رہے ہیں، گاڑی بند رکھیں گے تو ہم سڑک پر بھی نہیں آنے دیں گے، آئی جی پنجاب کی وارننگ
  • آج عالمی سطح پر کوئی بھی بیٹھک پاکستان کے بغیر نہیں ہوتی: علی پرویز ملک
  • گھر بیٹھے لائسنس بنوانے کی سہولت، راولپنڈی میں لائسنس کے اجرا میں ریکارڈ اضافہ
  • پی ٹی اے: لائسنس کے بغیر لورا وین نیٹ ورک چلانا اور آلات فروخت کرنا غیر قانونی
  • نئے ٹریفک قوانین کا نفاذ، راولپنڈی میں لائسنس اجراء میں ریکارڈ اضافہ
  • سندھ میں بغیر نمبر پلیٹس، ڈرائیونگ لائسنس گاڑیاں چلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
  • صوبے میں رشوت، بدسلوکی و الزامات کی کوئی گنجائش نہیں: مریم نواز شریف
  •  بغیر نمبر پلیٹس، ڈرائیونگ لائسنس گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
  • سندھ میں بغیر نمبر پلیٹس، ڈرائیونگ لائسنس گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ