اسلام آباد میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ایک ملزم سے دو موبائل فون برآمد ہوئے ہیں جبکہ اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کی زیرِ صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا سمیت تمام ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ اجلاس میں شہر کی سیکیورٹی اور عوام کے تحفظ کو مزید مؤثر بنانے کے لیے سخت احکامات جاری کیے گئے۔
ڈی آئی جی نے بتایا کہ غیر قانونی طور پر مقیم بعض افراد کے جرائم میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ انہوں نے قبضہ مافیا، غیر قانونی اسلحہ اور منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے افسران کو سخت کارروائی کی ہدایت دی۔
محمد جواد طارق نے مزید کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث فعال گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کیا جائے، جبکہ گاڑی اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث گروہوں کے خلاف مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے شہر میں گشت اور چیکنگ کو مزید مضبوط بنانے اور شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے خلاف

پڑھیں:

پنجاب بھر میں ون ڈش اور لائوڈ سپیکر کے غیر ضروری استعمال پر کریک ڈائون کا فیصلہ

 پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ون ڈش پابندی کی خلاف ورزی اور لائوڈ سپیکر کے غیر ضروری استعمال کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈائون کا فیصلہ کر لیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے شادیوں اور تقریبات میں ون ڈش کی پابندی ہر صورت یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔وزیراعلیٰ نے شادیوں اور دیگر تقریبات میں بلند آواز میوزک چلانے پر سخت کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوالی نائٹس اور کسی بھی تقریب میں لائوڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔حکام کے مطابق اب فارم ہائوسز اور گرائونڈز میں بھی شادی ہالز کی طرح لائوڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال پر پابندی کے اقدامات کیے جائیں گے، اسی طرح فارم ہائوسز اور اوپن ایریاز میں ون ڈش پالیسی پر عملدرآمد بھی لازمی قرار دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔مزید برآں، شادی ہالز کے مقررہ اوقات کار کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی جبکہ ون ڈش یا لائوڈ سپیکر کی خلاف ورزی کی صورت میں سرکاری افسران کو ایسی تقریبات میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔حکومتی اقدامات کا مقصد صوبے میں شور کی آلودگی اور فضول خرچی کے خاتمے کے ساتھ شادی تقریبات میں نظم و ضبط کو یقینی بنانا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں غیر قانونی مقیم افغانیوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم
  • ڈی آئی جی اسلام آباد کا جرائم میں ملوث ہونے پر غیر قانونی مقیم افغانیوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم
  • اسلام آباد میں غیر قانونی مقیم افغانیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
  • پنجاب میں ون ڈش کی خلاف ورزی، کریک ڈا¶ن کا فیصلہ
  • پنجاب میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کاررائیاں مزید تیز
  • وکلا کی ہڑتال یا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ غیر قانونی ہے، ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ
  • پنجاب بھر میں ون ڈش اور لائوڈ سپیکر کے غیر ضروری استعمال پر کریک ڈائون کا فیصلہ
  • پنجاب میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی، 31 ہزار سے زائد افراد ڈی پورٹ
  • خیبرپختونخوا: غیر قانونی افغان شہریوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز، 11 دسمبر کی ڈیڈلائن