تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ آپریشن سندور کے دوران ہم نے اپنی مسلح افواج، سول انتظامیہ اور سرحدی علاقوں کے شہریوں کے درمیان جو ہم آہنگی دیکھی وہ ناقابل یقین تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اتوار کو کہا کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد آپریشن سندور کے دوران مسلح افواج بہت کچھ کرسکتی تھیں لیکن جان بوجھ کر "محدود" اور "کیلیبریٹڈ" جواب کا انتخاب کیا۔ بھارتی وزیر دفاع نے اتوار کو لداخ میں بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) کے ذریعہ تعمیر کردہ 125 انفرا پراجیکٹس کے منصوبوں کا افتتاح کیا، اسے بی آر او اور مرکز کی "سرحد کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لئے غیر متزلزل عزم" کے لئے ایک "بڑی کامیابی" قرار دیا۔ لیہہ میں بی آر او پروجیکٹس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ مئی میں ہونے والی کارروائی نے ہندوستانی افواج کی صلاحیت اور نظم و ضبط دونوں کو اجاگر کیا، جنہوں نے دہشت گردی کے خطرات کو بغیر کسی تناؤ کے بے اثر کر دیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ آپریشن سندور کے دوران ہم نے اپنی مسلح افواج، سول انتظامیہ اور سرحدی علاقوں کے شہریوں کے درمیان جو ہم آہنگی دیکھی وہ ناقابل یقین تھا۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ یہ ہم آہنگی ہی ہماری شناخت کو متعین کرتی ہے، یہ ہمارا باہمی رشتہ ہے جو ہمیں دنیا میں سب سے الگ شناخت دیتا ہے۔ ہندوستانی مسلح افواج کی طرف سے 7 مئی کو آپریشن سندور کا آغاز کیا گیا تھا، جس میں پاکستان میں دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا تھا، تاکہ کشمیر میں 22 اپریل کو پہلگام حملے کا بدلہ لیا جا سکے، پہلگام دہشت گردانہ حملے میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے، جن میں زیادہ تر سیاح تھے۔

بھارتی وزیر دفاع نے کہا کہ صرف چند ماہ قبل ہم نے دیکھا کہ کس طرح پہلگام میں گھناؤنے دہشت گردانہ حملے کے جواب میں، ہماری مسلح افواج نے آپریشن سندور کو انجام دیا اور دنیا جانتی ہے کہ انہوں نے دہشت گردوں کے ساتھ کیا کیا۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ یقیناً اگر ہم چاہتے تو اور بھی بہت کچھ کر سکتے تھے، لیکن ہماری افواج نے نہ صرف بہادری بلکہ تحمل کا مظاہرہ کیا، صرف وہی کیا جو ضروری تھا۔ بھارت کے وزیر دفاع بات پر زور دیتے ہوئے کہ مضبوط رابطے کی وجہ سے اتنا بڑا آپریشن ممکن ہوا۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ آج ہمارے فوجی دشوار گزار خطوں میں مضبوط کھڑے ہیں کیونکہ ان کے پاس سڑکوں، ریئل ٹائم کمیونیکیشن سسٹم، سیٹلائٹ سپورٹ، نگرانی کے نیٹ ورکس اور لاجسٹک کنیکٹیویٹی تک رسائی ہے۔

راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ سرحد پر تعینات فوجی کا ہر منٹ، ہر سیکنڈ انتہائی اہم ہے، اس لئے کنیکٹیویٹی کو صرف نیٹ ورکس، آپٹیکل فائبر، ڈرون اور ریڈار تک محدود نہیں دیکھا جانا چاہیئے، بلکہ اسے سیکورٹی کی ریڑھ کی ہڈی کے طور پر دیکھا جانا چاہیئے۔ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اگر وہ ملک کے کسی بھی کونے میں مسلح افواج سے مل سکتے ہیں تو یہ مضبوط مواصلاتی نیٹ ورک اور رابطے کی وجہ سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت سرحدی علاقوں کی ہمہ گیر ترقی کے لئے پورے جوش و خروش کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ آپریشن سندور کے دوران وزیر دفاع نے کہا کہ مسلح افواج

پڑھیں:

قوم کو اپنی بہادر افواج اور قیادت پر فخر ہے، وزیر دفاع کی فیلڈ مارشل کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر مبارکباد

وزیر دفاع خواجہ آصف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ ملک کو غیر معمولی کامیابی دلانے والوں کو آج قوم کی جانب سے اعلیٰ اعزازات سے سرفراز کیا جارہا ہے۔

اللہ کی رحمت فضل وکرم سے جن فاتحین نے قوم و ملک کو تاریخ ساز فتح سے نوازا، آج قوم ان کواورانکی کما نڈ میں لاکھوں وطن کے محفافظوں کی لازوال خدمت کے اعتراف میں سپہ سالاروں کو اعزاز سے نواز رہی ھے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نشان امتیاز ملٹری،ھلال جرات اور ائیر چیف مارشل ظہیر احمد… pic.twitter.com/WSfomXjKs9

— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) December 5, 2025

انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو مدت ملازمت میں دو سالہ توسیع پر مبارکباد پیش کی۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ قوم اپنی جری افواج اور ان کی قیادت پر فخر کرتی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ انہیں اپنی حفظ و امان میں رکھے۔

واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دی ہے، جس کے بعد وزارت دفاع نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

اس کے علاوہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں 2 سالہ توسیع کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews خواجہ آصف سید عاصم منیر فیلڈ مارشل وزیر دفاع وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ہے تو ہم ہیں کیونکہ پاکستان ہماری ذات، اَنا اور سیاست سے مقدم ہے؛ وزیر دفاع خواجہ آصف
  • بھارتی وزیر خارجہ کے مسلح افواج کیخلاف بیانات انتہائی اشتعال انگیز اور گمراہ کن ہیں، دفتر خارجہ
  • پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے پاک افواج سے متعلق اشتعال انگیز بیان کو مسترد کردیا
  • پاکستان کا بھارتی وزیر خارجہ کے مسلح افواج سے متعلق اشتعال انگیز بیان پر شدید ردعمل
  • فوج پر تنقید ہم نے بھی کی لیکن کبھی ریڈ لائن کراس نہیں کی‘ وزیر دفاع
  • وزیر دفاع خواجہ آصف کی عمران خان پر سخت تنقید، پاکستان دشمن رویہ قرار
  • ہم نے بھی فوج پر تنقید کی لیکن کبھی سرخ لکیر عبور نہیں کی، وزیر دفاع
  • فوج پر تنقید ہم نے بھی کی لیکن کبھی ریڈ لائن کراس نہیں کی، وزیر دفاع
  • قوم کو اپنی بہادر افواج اور قیادت پر فخر ہے، وزیر دفاع کی فیلڈ مارشل کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر مبارکباد