بدنصیبی ہے ملک کے آئینی سربراہ ایک دوسرے کیسامنے کھڑے ہیں، شاہد خاقان عباسی
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
بدنصیبی ہے ملک کے آئینی سربراہ ایک دوسرے کیسامنے کھڑے ہیں، شاہد خاقان عباسی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 December, 2025 سب نیوز
پشاور(سب نیوز)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بدنصیبی ہے ملک کے آئینی سربراہ ایک دوسرے کے سامنے کھڑے ہیں۔خیبر پختونخوا کے پشاور پریس کلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ گورنر راج قانون میں انتہائی قدم ہے، اگر یہاں گورنر راج ہوتا ہے تو پھر سب صوبوں میں گورننس حالات ایسے ہیں وہاں بھی گورنر راج لگا دیں۔انہوں نے کہا کہ یہاں سربراہ ملک میں فریق بن گئے، وفاق اور صوبہ ایک دوسرے کو برداشت کریں، ہمارا سیاست میں ایک مقصد ہے ملک کی فلاح ہو ملک ترقی کرسکے، مقصد کرسی نہیں ہے مقصد عوام اور ملک کی خدمت ہے۔
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی کا صرف ایک راستہ ہے ملک آئین و قانون پر چلے ، نظام کی ناکامی، مشکلات کا واحد حل آئین و قانون کا نفاد ہے، پاکستان وہ ملک ہے جس کا سب سے بڑا اثاثہ نوجوان ہیں اور نوجوان تعلیم چاہتا ہے، روزگار، کاروبار کے مواقع چاہتا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جہاں سیاسی استحکام نہیں ہوگا وہاں سرمایہ کاری نہیں ہوگی ، بدنصیبی ہے ملک کے آئینی سربراہ ایک دوسرے کے سامنے کھڑے ہیں، ہماری واحد جماعت ہے جو ملک میں مسائل کے حل کی بات کرتی ہے، تمام دوسری جماعتوں ایک دوسرے کو گالیاں دیتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ملک کو جوڑنے کے بات کرتے ہیں، یہ پاکستان کی ضرورت ہے، ہم سب نے ملکر کی ترقی کیلئے کام کرنا ہے،ایک شخص ایک جماعت کی بس کی بات نہیں ،سب ملکر اپنا کردار ادا کریں، امید کرتا ہوں پشاور اور خیبرپختونخوا کے نوجوان بھی ہمارے ساتھ ملکر کام کریں گے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ کرسی اور اقتدار کی بات نہیں، اِسی شہر میں چھ سات سال گزارے ہیں یہاں تعلیم حاصل کی والد ایئر فورس میں تھے، سب شہروں میں جانے کا اتفاق ہوا، خیبر پختونخوا کو نظر انداز کرکے پاکستان کے مسائل حل نہیں کرسکتے۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کا احترام کرنا ہم سب پر فرض ہے ، ملک کی خرابی کو قبول نہیں کرسکتے،27ویں ترامیم پاکستان کے سیاست دانوں کے لئے کالا دھبہ ہے، ایسا وقت آئے گا کہ تمام جماعتیں ترامیم کو واپس لانے کیلئے کوشش کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کسی کی کرسی کو تول نہ دیں اس سے نظام میں بگاڑ پیدا ہوگا ، اسٹبلشمنٹ سے آئے لوگ کو ترقی نہیں کہتا عوام کی طاقت والے اوپر جاتے ہیں،ڈائریکٹ اوپر جانے والوں کا انجام سب نے دیکھا ہے ۔سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ ملک کے مسائل حل کرنے کی بات کونسی جماعت کر رہی ہے ؟ کسی رہنما کے خلاف باتیں کرنا نہ ہمارا معاشرہ نہ ہمارا دین اجازت دیتا ہے، ہماری زندگی گزر گئی ہے ایک دوسرے پر الزامات کا سنتے ہوئے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم کی پارٹی قائد نوازشریف سے ملاقات، سیاسی و معاشی صورتحال پرگفتگو وزیراعظم کی پارٹی قائد نوازشریف سے ملاقات، سیاسی و معاشی صورتحال پرگفتگو اداروں کے خلاف بیان بازی، پی ٹی آئی رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان چیف آفیسر ایم سی آئی کا ایکشن ،شہر بھر میں کھلے مین ہولز کو کور کرنے کا ہنگامی آپریشن مکمل عمران خان ذہنی مریض ، خان نہیں تو کچھ نہیں والی سوچ پر لعنت بھیجتے ہیں،عطا تارڑ پی ٹی آئی کے فیصلے سمجھ سے بالاترہیں، حکومت کو غور کرنا ہوگا، خالد مقبول صدیقی دہشت گرد قوم پر اپنا نظام مسلط نہیں کر سکتے، فوج کیساتھ کھڑے ہیں، وزیراعلی بلوچستانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بدنصیبی ہے ملک کے آئینی سربراہ ایک دوسرے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کھڑے ہیں نے کہا کہا کہ ملک کی کی بات
پڑھیں:
آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سے مایوسی ہوئی، بیرسٹر گوہر
پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سے مایوسی ہوئی، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی جیل میں ہیں، ان سے ملاقاتوں کی اجازت ملے تو معاملات بہتری کی طرف چلے جائیں گے۔
سوشل میڈیا پر پیغام میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ریاستی ادارے اور سیاسی لوگ ایک دوسرے کو ذہنی مریض کہیں یا خطرہ سمجھیں تو یہ افسوس ناک ہے۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ملک کا دفاع اہم ہے، پی ٹی آئی کا بیانیہ کبھی ملک دشمن نہیں تھا، نہ ہے نہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی ہمارا ہے، فوج بھی ہماری ہے، یہ وقت ہے کہ سب ایک دوسرے کو تسلیم کریں اور جگہ دیں، اعتماد کے فقدان کو ختم کریں۔
بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ تمام جمہوریت پسند قوتوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ تناؤ کم کرنے میں کردار ادا کریں۔