Daily Mumtaz:
2025-12-07@23:51:24 GMT

کھجوروں کے استعمال سے صحت کو ہونے والے 6 بہترین فوائد

اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT

کھجوروں کے استعمال سے صحت کو ہونے والے 6 بہترین فوائد

کھجور ایک ایسا پھل ہے جو سال بھر آسانی سے دستیاب رہتا ہے اور اپنی بے شمار اقسام کی وجہ سے دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے۔ یہ تازہ اور خشک دونوں صورتوں میں ملتی ہے، تاہم ہمارے ہاں زیادہ تر خشک کھجوریں استعمال ہوتی ہیں۔ خشک ہونے کے بعد ان میں موجود قدرتی شکر زیادہ نمایاں ہو جاتی ہے، جس سے وہ زیادہ میٹھی محسوس ہوتی ہیں۔ لیکن میٹھی ہونے کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ وہ صحت کے لیے نقصان دہ ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ کھجور میں ایسے کئی غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں جن کی جسم کو باقاعدگی سے ضرورت رہتی ہے۔
صرف 100 گرام کھجور کا استعمال جسم کو کاپر، میگنیشیم، مینگنیز، پوٹاشیم، وٹامن بی6، فائبر اور آئرن سمیت بے شمار ضروری غذائی اجزا فراہم کرتا ہے۔ امریکا کے کلیو لینڈ کلینک نے کھجوروں کے 6 اہم فوائد بیان کیے ہیں جو مجموعی صحت کے لیے نہایت فائدہ مند ہیں۔
سب سے پہلے یہ کہ کھجوریں معدے کی صحت بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ اس میں موجود فائبر نظامِ ہاضمہ کو متوازن رکھتا ہے، قبض سے بچاتا ہے اور آنتوں کے افعال کو مضبوط کرتا ہے، جس سے آنتوں کے کینسر کا خطرہ کم ہو سکتا ہے۔
دوسرا بڑا فائدہ یہ ہے کہ کھجوریں جسم کو اینٹی آکسائیڈنٹس فراہم کرتی ہیں۔ اینٹی آکسائیڈنٹس وہ قدرتی عناصر ہیں جو جسم کے خلیات کو مضر اثرات سے محفوظ رکھتے ہیں۔ یہ قوتِ مدافعت کو بہتر کرتے اور آٹو امیون بیماریوں، کینسر اور دل کے امراض کے خطرات کو بھی کم کرتے ہیں۔
تیسرا فائدہ دماغی صحت سے متعلق ہے۔ مختلف تحقیقی رپورٹس کے مطابق کھجوریں دماغ کے افعال کے لیے نہایت مفید ہیں۔ ان میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس دماغی سوزش کو کم کرتے ہیں، جبکہ تجربات سے یہ بھی سامنے آیا ہے کہ کھجوریں بے چینی کم کرنے، یادداشت بہتر بنانے اور نئی چیزیں سیکھنے کی صلاحیت بڑھانے میں مدد دے سکتی ہیں۔
چوتھا فائدہ جلد کے حوالے سے ہے۔ کھجور میں موجود نباتاتی مرکبات جلد پر عمر کے اثرات کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ جھریوں کو ابھرنے سے روکنے یا اُن کے کم ہونے میں مدد کرتے ہیں، جس سے جلد زیادہ جوان اور تروتازہ دکھائی دے سکتی ہے۔
پانچواں فائدہ یہ کہ کھجوریں چینی کا قدرتی اور صحت مند متبادل ثابت ہوتی ہیں۔ اگر آپ چینی کا استعمال کم کرنا چاہتے ہیں، تو کھجور بہترین آپشن ہے۔ اس سے نہ صرف آپ کے کھانے میں مٹھاس برقرار رہتی ہے بلکہ بلڈ شوگر اور ذیابیطس ٹائپ 2 کے خطرات بھی کم ہو سکتے ہیں۔ البتہ کیلوریز کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے اسے اعتدال میں ہی کھانا چاہیے۔
چھٹا فائدہ ہڈیوں کی مضبوطی سے متعلق ہے۔ کھجور میں موجود فاسفورس، کیلشیئم اور میگنیشیم ہڈیوں کی صحت کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ یہ بڑھتی عمر کے ساتھ ہڈیوں میں آنے والی کمزوری کو روکنے میں مدد دیتے ہیں۔
آخر میں یہ بات ضروری ہے کہ یہ تمام معلومات طبی جریدوں میں شائع تحقیقات پر مبنی ہیں، تاہم کسی بھی طبی مشورے یا بیماری کے حوالے سے اپنے معالج سے ضرور رابطہ کریں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کہ کھجوریں ہوتی ہیں کہ کھجور کے لیے

پڑھیں:

بھارت میں پی ایس ایل 2025میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے اسپورٹس ایونٹ

پاکستان سپر لیگ نے بھارت میں اپنی مقبولیت کا نیا ثبوت دیتے ہوئے 2025میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے اسپورٹس ایونٹ کی فہرست میں جگہ بنالی۔گوگل نے 2025 میں بھارت میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے اسپورٹس ایونٹس کی فہرست بھی جاری کر دی۔فہرست میں ایک دلچسپ اضافہ پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی لیگ پی ایس ایل بھی شامل ہے۔ بھارتی صارفین نے مقبول عالمی ایونٹس کے ساتھ ساتھ پی ایس ایل کو بھی بڑی تعداد میں گوگل پر سرچ کیا۔گوگل کی جاری کردہ فہرست میں بھارت میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے اسپورٹس ایونٹ کی فہرست میں انڈین پریمیئر لیگ پہلے، ایشیا کپ دوسرے، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی تیسرے، پرو کبڈی لیگ چوتھے اور ویمنز ورلڈکپ پانچویں نمبر پر رہا۔فیفا کلب ورلڈکپ چھٹے ، پاکستان سپر لیگ ساتویں ، ومبلڈن آٹھویں، نیشنز لیگ نویں جبکہ میجر لیگ کرکٹ دسویں نمبر پر رہی۔

متعلقہ مضامین

  • طیاروں کی ہوا میں بیکٹیریا موجود ہونے کا انکشاف
  • رات میں پپیتا کھانے کے فوائد اور ممکنہ نقصانات
  • پی ٹی آئی کا فوج کیخلاف زبان استعمال کرنا پاکستان دشمنی ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • پاکستان میں جاسوسی کے لئے اسرائیلی سافٹ ویئر استعمال کئے جانے کا انکشاف
  • سرد موسم کی بہترین غذا ساگ، حیران کن فوائد سامنے آ گئے
  • موبائل زیادہ پکڑنے سے اسمارٹ فون پنکی کا مسئلہ بڑھنے لگا، طبی ماہرین
  • بھارت میں پی ایس ایل 2025میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے اسپورٹس ایونٹ
  • کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی 360 ٹن کھجوروں کی امداد
  • اسرائیلی فوج کے غزہ میں جنگی جرائم کے شواہد موجود ہیں، انتونیو گوتریس