data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں موجود سابق فوجی افسر اور یو ٹیوبر عادل راجا کو جج نے بریگیڈیئر ریٹائرڈ راشد نصیر سے عوامی سطح پر معافی مانگنے کا حکم دے دیا۔جج نے حکم دیا ہے کہ معافی 28 دن تک عادل راجہ کے ایکس، فیس بک، یوٹیوب اور ان کی ویب سائٹ کے پیج پر موجود رہے گی، عادل راجا کو 22 دسمبر تک ہرجانہ اور عدالتی اخراجات کی مد میں 3 لاکھ 10 ہزار پاؤنڈ ادا کرنے ہوں گے۔عادل راجا رواں برس اکتوبر میں اپنے خلاف ہونے والا ہتک عزت کا مقدمہ ہار گئے تھے۔ہائی کورٹ کے جج رچرڈ اسپئیر مین کے سی نے ہائی کورٹ کی سماعت کے دوران یہ فیصلہ سنایا، عادل راجا نے فیصلے کے خلاف اپیل کی درخواست بھی کی تھی جسے جج نے مسترد کردیا۔بریگیڈیئر راشد نصیر نے عدالت سے کہا تھا کہ وہ اکتوبر میں سنائے گئے فیصلے سے متعلق آرڈر جاری کرے۔جج نے حکم دیا ہے کہ عادل راجا کو 22 دسمبر تک 50 ہزار پاؤنڈ ہرجانہ اور عدالتی اخراجات کی مد میں 2 لاکھ 60 ہزار پاؤنڈ ادا کرنے ہوں گے، اضافی عدالتی اخراجات کا تخمینہ بعد میں لگایا جائے گا اور وہ بھی عادل راجا کو ادا کرنا ہوں گے، جج نے عادل راجہ کو آئندہ ہتک آمیز بیانات نہ دہرانے کا حکم امتناع بھی جاری کردیا۔عادل راجا کے وکیل نے اب فیصلے کے خلاف کورٹ آف اپیل میں جانے کا عندیہ دیا ہے، عادل راجا نے بھی کہا ہے کہ اس فیصلے کے خلاف کورٹ آف اپیل جاؤں گا۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: عادل راجا کو

پڑھیں:

ٹرمپ کی درخواست مسترد کردی، اسرائیلی صدر کا نیتن یاہو کو معافی دینے سے انکار

اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھیجی گئی اس درخواست کو مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو بدعنوانی کے مقدمات میں معافی دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق نیتن یاہو کے خلاف گزشتہ پانچ سال سے کرپشن کے مقدمات چل رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ نیتن یاہو کے خلاف الزامات سیاسی نوعیت کے ہیں اور انہیں معافی دی جانی چاہیے۔

تاہم اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے ٹرمپ کی درخواست رد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹرمپ کی دوستی اور رائے کا احترام کرتے ہیں، مگر اسرائیل ایک خودمختار ملک ہے اور اس کے قانونی نظام کی مکمل پاسداری ضروری ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیلی عوام کی بھلائی ان کی پہلی ترجیح ہے۔

متعلقہ مضامین

  • برطانوی عدالت کایوٹیوبر عادل راجہ کومعافی مانگنے اورہرجانہ ادا کرنےکاحکم
  • برطانوی عدالت کایوٹیوبرعادل راجہ کومعافی مانگنے اورہرجانہ ادا کرنےکاحکم
  • برطانوی عدالت کے جج نے معروف یو ٹیوبر عادل راجہ کو سزا سنا دی، جرمانے اور راشد نصیر سے عوامی سطح پر معافی مانگنے کا حکم
  • بھگوڑے عادل راجا کو ایک اور جھٹکا، عدالت کا بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر سے معافی مانگنے کا حکم
  • یوٹیوبر عادل راجہ کو بریگیڈیئر ریٹائرڈ راشد نصیر سے عوامی سطح پر معافی مانگنے کا حکم
  • ٹرمپ کی بڑی درخواست مسترد، اسرائیلی صدر کا نیتن یاہو کو معافی دینے سے انکار
  • اسرائیلی صدر کا کرپشن کیسز میں نیتن یاہو کو معافی دینے سے انکار
  • اسرائیلی صدر نے نیتن یاہو کی کرپشن مقدمات میں معافی کی امریکی درخواست مسترد کر دی
  • ٹرمپ کی درخواست مسترد کردی، اسرائیلی صدر کا نیتن یاہو کو معافی دینے سے انکار