data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)آٹو بھان روڈ پر وائن شاپ کھولے جانے کے خلاف آٹوبھان روڈ لطیف آباد میں ایک عوامی احتجا جی مظاہرہ کیا گیا جس میں مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر عمرفاروق خانزادہ، صنعت وتجارت کے ذمہ دار ارسلان عیسانی، جماعت اسلامی کے صوبائی رہنما حافظ طاہر مجید، ضلعی رہنما حافظ سفیان، ٹریفک روڈ سیفٹی مینجمنٹ ضلع حیدرآباد کے جاوید اقبال، آل لطیف آباد بزنس فورم حماد درانی، سول سوسائٹی، طلبا ،اساتذہ کے رہنما سید عبداللہ گیلانی، طلبا یونین کے ذمہ دار حمارضا ،یوتھ لیگ کے رہنما عبدالہادی اور دیگرسیاسی سماجی رہنماں اور شہریوں سمیت آٹوبھان روڈ پر واقع مختلف اکیڈمیز اسکولوں کے معصوم طلبا نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع مختلف تعلیمی اداروں کے بچوں نے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر ’’ہمیں شراب خانے نہیں تعلیم کی ضرورت ہے‘‘ تعلیم کے اداروں کے قریب شراب خانے کا کھلنا افسوس ناک قدم ہے ‘‘سندھ حکومت شہریوں کی صورتحال بدلنے کے بجائے شراب خانوں کے قیام میں مصروف عمل ہے‘‘ حیدرآباد کو سیف سیٹی بنانے کے بجائے نشہ خانہ بنایا جارہا ہے‘‘پر مبنی تحریریں درج تھیں۔اس موقع پر سول سوسائٹی، مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں سمیت اساتذہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا سندھ حکومت اپنے ایم این اے اور ایم پی اے کو ترقیاتی بجٹ دینے کے بجائے اپنے ممبران کو شراب خانوں کی پرمٹ دیکر سندھ کو اور سندھ کے شہریوں کو نشہ کا عادی بنانے پہ تلی ہوئی ہے، اس وقت حیدرآباد کا شہر کھنڈرات میں تبدیل ہو چکاہے لیکن حکومت شہرمیں تعمیر وترقیاتی منصوبا جات کے بجائے شراب خانوں کو عام کررہی ہے، مہذب معاشرہ کسی طور بھی یہ برداشت نہیں کریگا ۔رہنمائوں نے سندھ حکومت کی جانب سے نئے شراب خانوں کی پرمٹس جاری کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام اسلامی، سماجی اور اخلاقی اقدار کے منافی ہے، صوبے میں شراب خانوں کا بڑھتا جال حکومت کی ناکام پالیسیوں اور غیر سنجیدگی کا عکاس ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ آٹو بھان تعلیمی تربیتی مرکز ہے اور یہ علاقہ حیدرآباد کا بزنس حب ہے، اس علاقے میں ہماری فیملیاں بچے خریداری کیلیے آتے ہیں، اس کے علاوہ یہاں سیکڑوں اسکول اکیڈمیز ہیں جہاں بچے بڑے سب یہاں سے تعلیم حاصل کرتے ہیں مگر یہاں شراب خانے کا قیام کرنا ہمارے مستقبل کے لیے سوالیہ نشان ہے۔ آخر میں مقررین نے قرارداد پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فوری طور پرلطیف آباد آٹوبھان روڈ پر شراب خانے کا اجازت نامہ منسوخ کی جائے۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے بجائے

پڑھیں:

پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کی مسلح افواج کیخلاف پروپیگنڈا مہم کی شدید مذمت

پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کی مسلح افواج کیخلاف پروپیگنڈا مہم کی شدید مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 7 December, 2025 سب نیوز

راولپنڈی(آئی پی ایس )پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی (پیس)نے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاکستان کی مسلح افواج کے خلاف بڑھتی ہوئی منظم پروپیگنڈا مہم کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ملکی سلامتی اور قومی یکجہتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے یہ موقف صدر پیس، سابق سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل عبدالقیوم نے راولپنڈی پریس کلب میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اختیار کیا ،اس موقع پر وائس ایڈمرل عبدالعلیم، کموڈور ارشد محمود خان، بریگیڈیئر طارق محمود، بریگیڈیئر آصف ہارون، چیف آرگنائزر پیس عزیز احمد اعوان اور آفس سیکرٹری خالد محمود قاضی بھی موجود تھے

لیفٹیننٹ جنرل عبدالقیوم نے کہا کہ پاکستان اس وقت ہائبرڈ وار کا سامنا کر رہا ہے، جس کے تحت دشمن عناصر افغان سرزمین کو استعمال کر کے دہشت گرد حملے کروا رہے ہیں ان کے بقول یہ غیر اعلانیہ جنگ بھارت کی اس حکمتِ عملی کا تسلسل ہے جو وہ 1965 کی جنگ کے بعد آپریشن سندور کی شکل میں جاری رکھنے کا اعلان کر چکا تھا انہوں نے کہا کہ بھارتی ایجنسیاں گمنام دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی کر رہی ہیں جبکہ انہیں افغان طالبان کی سرپرستی بھی حاصل ہے پیس نے پاک فوج کے افسران و جوانوں کی بہادری، پیشہ ورانہ صلاحیت اور لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کے ہر حملے کاموثر جواب دیا جا رہا ہی لیفٹیننٹ جنرل عبدالقئوم نے پروپیگنڈا وار کو دشمن کا دوسرا بڑا ہتھیار قرار دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر مسلح افواج اور بالخصوص چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کو نشانہ بنانے کی منظم کوشش جاری ہے انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ ملک کے اندر بعض سیاسی عناصر اس بیانیے کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیںانہوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے حالیہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے بعض رہنما اور ان کے اندر و باہر موجود روگ عناصر بھارتی پروپیگنڈا کو تقویت دیتے ہوئے قومی سلامتی کو نقصان پہنچا رہے ہیں پیس نے مطالبہ کیا کہ ایسے تمام عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے صدر پیس نے کہا کہ قومی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قائداعظم محمد علی جناح کے اصولاتحاد، تنظیم اور یقینِ محکم پر عمل ضروری ہے

انہوں نے سیاسی قیادت، میڈیا، ریاستی اداروں اور عوام پر زور دیا کہ ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی سلامتی کو اولین ترجیح دی جائے ،علاقائی معاشی روابط پر بات کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل عبدالقئوم نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے کرغیز صدر ساڈیر ژاپروف کو پاکستانی بندرگاہیں استعمال کرنے کی پیشکش کو سراہا اور کہا کہ پاکستان وسط ایشیائی ممالک کے لیے بڑے تجارتی راستے فراہم کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، تاہم اس کے لیے افغان طالبان کو دہشت گرد گروہوں کو غیر مسلح اور غیر متحرک کرنے میں مکمل تعاون کرنا ہوگا انہوں نے روس اور بھارت کے بڑھتے ہوئے دفاعی تعاون پر بھی تشویش کا اظہار کیا، خاص طور پر ایس یو 57طیاروں اور اضافی ایس 400نظام کی ممکنہ فراہمی کو خطے میں اسلحے کی دوڑ اور بھارت کی بالادستی کے عزائم کے لیے خطرناک قرار دیاپیس نے ساتویں این ایف سی ایوارڈ کے مجوزہ جائزے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا دفاعی ضروریات، قرضوں کی ادائیگی، ترقیاتی حکمتِ عملی اور موسمیاتی مسائل جیسے قومی بوجھ میں تمام صوبوں کو منصفانہ طور پر شریک ہونا چاہیے پریس کانفرنس کے اختتام پر پیس کی قیادت نے ترقی، سلامتی اور قومی یکجہتی کے لیے مشترکہ قومی بیانیہ تشکیل دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹرمپ کی بڑی درخواست مسترد، اسرائیلی صدر نے کرپشن کیسز میں نیتن یاہو کو معافی دینے سے انکار کر دیا ٹرمپ کی بڑی درخواست مسترد، اسرائیلی صدر نے کرپشن کیسز میں نیتن یاہو کو معافی دینے سے انکار کر دیا سکیورٹی فورسز کا قلات میں آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 12 دہشتگرد ہلاک پی ٹی آئی کے خلاف شکنجہ مزید سخت، کل سے ایسی کی تیسی ہوگی: فیصل واوڈا کا دعویٰ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستان دشمن اسرائیل کی جاسوسی سازش کا پردہ فاش کر دیا مظفرآباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2 ریکارڈ پاکستان میں امریکی سرمایہ کاروں کے لئے زبردست کاروباری مواقع ہیں: رضوان سعید TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • مذاکرات کامیاب؛آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز کا ملک بھر میں گڈز اڈے کھولنے کا اعلان
  • پنجاب کے بلدیاتی قانون کیخلاف جماعتِ اسلامی کے ملک گیر احتجاجی مظاہرے
  • پنجاب کے بلدیاتی قانون کیخلاف جماعت اسلامی کا مختلف شہروں میں احتجاج
  • پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کی مسلح افواج کیخلاف پروپیگنڈا مہم کی شدید مذمت
  • ماسکو: یونیورسٹی نے 25 پاکستانی طلبہ کے ویزے ری نیو کرنے سے انکار کردیا، طلبہ پریشان
  • سندھ کو سرداری نظام اور وڈیرہ شاہی نے جکڑ رکھا ہے، ایاز لطیف پلیجو
  • کراچی میں 35 ویں نیشنل گیمز کا باقاعدہ افتتاح
  • وفاق کا سیاسی افراتفری پھیلانے والوں کیخلاف گھیرا تنگ، متعدد رہنما ای سی ایل میں شامل
  • مودی حکومت میں اپوزیشن رہنما کو غیر ملکی مہمان شخصیات سے ملنے کی اجازت نہیں، راہول گاندھی