data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جدید ٹیکنالوجی حاصل کرنا آج کے دور میں بے حد ضروری ہے اور ساتھ میں دینی تعلیم بھی بہت اہم ہے اور المدینہ پبلک اسکول لطیف آباد یہ دونوں کام احسن طریقہ سے انجام دے رہا ہے، اسکے لیے اسکول انتظامیہ قابل تعریف ہے۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ممبر صوبائی اسمبلی صوبہ سندھ صابر قائم خانی نے المدینہ پبلک اسکول لطیف آباد نمبر 8 کی تقریب تکمیل قرآن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ مجھے یہاں آکر بے خوشی ہوئی اور طلبہ نے جس خوبصورت آواز میں تلاوت قرآن پاک کی وہ تمام طلبہ و طالبات مبارک باد کے مستحق ہیں ،اس موقع پر اسکول کی پرنسپل بنت کفایت نے ممبر صوبائی اسمبلی صابر قائم خانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی آمد سے طلبہ و طالبات کی خوصلہ افزائی ہوئی ہے اور طلبہ میں بھی آگے بڑھنے کا حوصلہ بڑے گا اور یہی طلبہ اپنے والدین اسکول شہر اور پاکستان کانام روشن کریں گے کمپیرنگ کے فرائض عامر کفایت نے انجام دیے۔ اسکول کی پرنسپل بنت کفایت نے ممبر صوبائی اسمبلی کو اسکول کی طرف سے یادگاری سونیئر پیش کیا جبکہ اسکول کے ٹیچر سید راحیل صداقت نے اجرک پیش کی ۔بے بی عائشہ عابد اور ردا نے پھولوں کے گلدستے پیش کئے جبکہ آخر میں مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی صابر قائم خانی نے قرآن پاک مکمل کرنے والی حوریہ جیند، نور فاطمہ، عروہ فاطمہ، عبدالرفیع، احمد رضا،اعزان سعید، لائبہ کامران، بسمہ عدیل، عالین زبیر، نور فاطمہ کو قرآن پاک، جائے نماز اور اسناد دیں جبکہ مسز کفایت اللہ نے ٹیچرز کو تعرفی اسناد دیں۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ممبر صوبائی اسمبلی

پڑھیں:

ممبر ایڈمن سی ڈی اے طلعت محمود سے چینی بلیو اسکائی ریسکو فانڈیشن کی ٹیم کی ملاقات،باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

ممبر ایڈمن سی ڈی اے طلعت محمود سے چینی بلیو اسکائی ریسکو فانڈیشن کی ٹیم کی ملاقات،باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ممبر ایڈمن سی ڈی اے طلعت محمود سے چینی بلیو اسکائی ریسکو فانڈیشن کی ٹیم کی سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر چینی بلیو اسکائی ریسکو فانڈیشن نے خصوصی واٹر ریسکیو کٹس سی ڈی اے کے حوالے کیں۔اس موقع پر ڈائیریکٹر جنرل اسلام آباد ایمرجنسی سروسز سمیت سی ڈی اے کے دیگر شعبوں کے افسران بھی موجود تھے۔ یہ خصوصی کٹس نہ صرف آبی حادثات کے دوران بچا میں مددگار ثابت ہونگی بلکہ شہر میں ایمرجنسی رسپانس کی صلاحیت کو مزید مضبوط بنائیں گی۔

ممبر ایڈمنسٹریشن سی ڈی اے طلعت محمود نے چینی بلیو اسکائی فانڈیشن کی ٹیم کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے برادر ملک چین کے طرف سے تعاون کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قیمتی تحفہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی حفاظت اور بہتر ایمرجنسی سروسز کیلئے ایک اہم اضافہ ہے۔ سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن طلعت محمود نے کہا کہ سی ڈی اے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدید ریسکیو کٹس واٹر ایمرجنسیز سے نمٹنے میں ہمارے عملے کو زیادہ موثر بنائیں گی۔ چینی بلیو اسکائی ریسکو فانڈیشن کے وفد نے کہا کہ انسانی جان کے بچا کے مشترکہ مقصد کے تحت تعاون جاری رکھیں گے۔ اور اس سلسلہ میں سی ڈی اے کے متعلقہ عملے کو ان کٹس کے استعمال کی خصوصی تربیت بھی دی جائے گی۔

واضح رہے، رواں برس جولائی میں چینی بلیو اسکائی ریسکو فانڈیشن نے سی ڈی اے کے عملہ کو آبی حادثات سے نمٹنے کیلئے خصوصی ٹریننگ بھی فراہم کی تھی۔ چینی بلیو اسکائی ریسکو فانڈیشن نے تیز بہا میں انسانی جانوں کو بچانے سمیت بوٹ آپریشن پر خصوصی ٹریننگ دی تھی۔ چینی بلیو اسکائی ریسکو فانڈیشن رواں برس جولائی میں جدید واٹر ریسکو آلات بھی سی ڈی اے کو بطور تحفہ دے چکی ہے۔اس ضمن میں، تعاون کو مزید فروغ دینے کیلئے سی ڈی اے اور چینی بلیو اسکائی ریسکو فانڈیشن کے مابین جلد ہی مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کئے جائیں گے۔ حادثات سے نمٹنے کیلئے چینی بلیو اسکائی ریسکو فانڈیشن سی ڈی اے کے عملے کو جدید آلات اور خصوصی ٹریننگ بھی فراہم کرے گی۔ چینی بلیو اسکائی ریسکو فانڈیشن اس وقت 20 سے زائد ممالک میں اپنی خدمات فراہم کررہی ہے۔ اس موقع پر دونوں اطراف سے تعلقات اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحکومت پنجاب اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب،جرمانوں کو معطل کردیا گیا حکومت پنجاب اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب،جرمانوں کو معطل کردیا گیا پاکستان کوپانی کے شدید بحران کا سامنا ہے، ذخائر میں تیزی سے کمی جاری ہے،اے ڈی بی عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ، پاکستان میں ملیریا کیسز کی صورتحال تشویشناک، ایک سال میں 31لاکھ 55ہزار مریض رپورٹ ہری پور میں انتخابی بے ضابطگی کے کیس میں وزیراعلی خیبرپختونخوا الیکشن کمیشن طلب افواج پاکستان کیخلاف عمران کے بیانیے کی قوم اینٹ سے اینٹ بجا دیگی، دانیال چوہدری اسرائیلی آرمی چیف کی ہٹ دھرمی، مقبوضہ یلو لائن کو غزہ کی نئی سرحد قرار دیدیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد ،المدینہ پبلک اسکول میں قرآن تکمیل کی تقریب میں صابر قائمخانی بھی موجود ہیں
  • بلاول بھٹو سے پنجاب کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات؛عوامی مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا
  • تھرپارکر کے ریٹائرڈ اسکول ٹیچر نے 79 سال کی عمر میں قانون کی ڈگری حاصل کر لی
  • ڈیلس میں سندھی ثقافت کا رنگا رنگ میلہ، ٹیکساس اسمبلی ممبر سمیت اہم شخصیات کی شرکت
  • ممبر ایڈمن سی ڈی اے طلعت محمود سے چینی بلیو اسکائی ریسکو فانڈیشن کی ٹیم کی ملاقات،باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
  • صوبائی حکومت کو ریاست سے تعاون کرنا چاہئے ورنہ گورنر راج لگ سکتا ہے، فیصل کریم کنڈی
  • بعض لوگ فوج کی مخالفت کرکے اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں، طلال چوہدری
  • سندھ کی ترقی کیلیے سب کا متحد ہونا ضروری ہے، ضیاء الحسن لنجار
  •  پی ٹی آئی کا "واحد نظریہ اقتدار حاصل کرنا تھا"،ان کی "پاکستان سے وفاداری" نہیں ہے, خواجہ آصف