بولا کچھ گیا اور سمجھا کچھ اور گیا!!
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
انسان کے اندر ہر صلاحیت اللہ کی طرف سے ودیعت کی جاتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق انسان کا پہلے نمبر کا خوف موت نہیں بلکہ لوگوں سے خطاب کرنا ہے۔ ویسے موت کا نمبر پانچواں ہے، تو آپ سمجھ سکتے لوگوں سے اچھا خطاب کرنے والا ہونا (public speaker) اللہ کا کتنا بڑا انعام ہے۔ اچھا بولنے والوں کو ایک چیلنج یا مسئلہ درپیش ہوتا ہے کہ جو بولا گیا ہے وہی سمجھا بھی جائے اور اگر بولا کچھ گیا ہے اور سمجھا کچھ اور گیا تو سمجھ لیجیے کہ بولنے والے کی صلاحیت اور افادیت پر سوالیہ نشان لگ جاتا ہے۔
البرٹ میہرابین (Albert Mehrabian) کے مطابق جب انسان بات چیت کے ذریعے کوئی پیغام دینا چاہتا ہے کہ جس میں وہ احساسات، جذبات اور روئیے کی بات کرتا ہے تو اس میں الفاظ کی اہمیت کا تناسب 7 فی صد، آواز کے اُتار چڑھائو کی اہمیت 38 فی صد اور بدنی بولی، بالخصوص چہرے کے تاثرات کی اہمیت 55 فی صد ہوتی ہے۔ اب اگر کسی شخص نے یہ تحقیق نہ پڑھی ہوں تو اس کے لیے یہ سمجھنا کہ اس کے الفاظ کے جس کو اس نے سب سے مقدم جانا ہے اصل میں اس کی اہمیت صرف 7 فی صد ہے اور اس کے تمام الفاظ کو معنی یہ 93 فی صد دیتے ہیں جو مکمل طور پر غیر صوتی ہوتے ہیں شاید خاصا مشکل ہوں لیکن کیا کیجیے یہی حقیقت ہے۔
لوگوں سے خطاب کو موثر بنانے میں جگہ کا تعین، جگہ کا درجہ حرارت، خطاب کا ماحول، خطاب کرنے والے کے کپڑے اور دیگر ایسے چھوٹے چھوٹے عناصر بھی کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ لوگوں سے خطاب کرنا ایک مکمل سائنس اور آرٹ دونوں ہے۔ آرٹ والا حصہ ودیعت سے آتا ہے لیکن سائنس کو بہرحال سیکھنا پڑتا ہے۔ میری عمر اس دشت کی سیاحی میں گزری ہے۔ بدقسمتی سے ہر وہ شخص جو روز مرہ زندگی میں بات چیت کرتا ہے وہ یہ سمجھتا ہے کہ انہیں اصولوں کے تحت لوگوں کو خطاب بھی کیا جاسکتا ہے لیکن ایسا نہیں ہوتا ہے بلکہ جو تاثر آپ قائم کرنا چاہتے ہیں اس کا اثر بالکل اُلٹ ہوجاتا ہے اور فائدے کے بجائے نقصان ہوجاتا ہے۔
خطاب کے بعد سوال و جواب کا دورانیہ ایک الگ اہمیت و تربیت کا متقاضی ہے۔ بڑے بڑے سربراہان مملکت کی پریس کانفرنس میں کچھ اپنے لوگ بھی بٹھائے جاتے ہیں جو کہ اپنے سوالات کے ذریعے پریس کانفرنس کے انداز، ماحول اور لہجے کا تعین کرتے ہیں تاکہ اس موقعے سے حسب ِ منشا فائدہ اٹھایا جاسکے۔ ایک غلط سوال یا غلط جواب پوری کانفرنس کو تباہ و برباد کرسکتا ہے۔ ایمانداری کی بات تو یہ ہے کہ غلط سوال کی تو اُمید کی جاسکتی ہے اور اس کا صحیح اور موثر جواب ہی کانفرنس کرنے والے کا اصل امتحان ہوتا ہے اور اگر وہ اس امتحان میں امتیازی نمبروں سے کامیاب ہوجائے تو پورے خطاب اثر دوگنا بلکہ اس سے بھی زیادہ ہوجاتا ہے۔
آخر میں صحیح اور درست بولنا کس قدر اہم اور ضروری ہے اس پر ایک کہانی اور اختتام۔ ایک بادشاہ نے خواب دیکھا کہ اس کے سارے دانت ٹوٹ گئے ہیں۔ اگلے دن دربار میں اس نے اپنے ایک مشیر سے اپنے خواب کی تعبیر پوچھی۔ مشیر نے کہا کہ حضور آپ کے تمام گھر والے اور رشتہ دار آپ سامنے مر جائے گے اور آپ کچھ بھی نہیں کر پائیں گے۔ بادشاہ کو اس کا جواب سن کر بہت غصہ آیا اور اس نے اس مشیر کو قید میں ڈالنے کا حکم دے دیا۔ اس کے بعد دوسرے مشیر سے یہی سوال کیا؟ دوسرا مشیر پہلے مشیر کا انجام دیکھ چکا تھا، چنانچہ اس نے کہا کہ جہاں پناہ یہ تو بہت مبارک خواب ہے اور حضور اپنے خاندان میں سب سے طویل العمر ہوں گے۔ بادشاہ اس جواب سے بہت خوش ہوا اور اس مشیر کو انعام و اکرم سے نوازا۔ بعد میں تنہائی میں وزیر نے جان کی امان مانگ کر پوچھا کہ حضور دونوں مشیران نے ایک ہی تو بات کہی تھی پھر ایک کو سزا اور دوسرے کو انعام کیوں؟ بادشاہ نے جواب دیا کہ کہنے کا بھی کوئی قرینہ ہوتا ہے۔ پہلے والے نے اُجڈ طریقے سے بات کی اور اس کا نتیجہ پایا۔ دوسرے نے احسن طریقے سے بات کی تو اس کا انعام پایا۔ اس کے بعد بادشاہ نے وزیر سے کہا کہ تم نے بھی تو جان کی امان مانگ کر بات کہی ہے اس لیے تمام نے بھی جو مانگا وہ پایا اور وزیر فوراً ساری بات سمجھ گیا۔ آپ سب بھی سمجھ لیجیے کہ میں نے بھی جان کی امان مانگ کر یہ تحریر لکھی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لوگوں سے کی اہمیت ہوتا ہے اور اس ہے اور
پڑھیں:
ایک اضافی تنخواہ، حکومت نے ملازمین کو خوشخبری سنا دی
صدر آزاد کشمیر نے اسکیل ایک کے ملازمین کو بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ دینے کی منظوری دے دی۔
صدر ریاست نے یہ منظوری آزاد کشمیر کابینہ کے اجلاس میں کیے گئے فیصلے کی روشنی میں دی ہے۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم راجا فیصل ممتاز راٹھور نے اپنے پہلے خطاب میں اسکیل ایک کے ملازمین کو ایک اضافی تنخواہ دینے کا اعلان کیا تھا۔
راجا فیصل ممتاز راٹھور نے پہلے خطاب میں اسکیل ایک کے تمام عارضی ملازمین کی مستقلی کا اعلان بھی کیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آزاد کشمیر حکومت اضافی تنخواہ صدر آزاد کشمیر ملازمین خوشخبری وی نیوز