ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں کرپشن کے انڈیکس میں کمی خوش آئند ہے: بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
---فائل فوٹو
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اور سندھ کے مقابلے میں خیبر پختونخوا کا انڈیکس کافی بہتر ہے۔
بیرسٹر محمد علی سیف نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی ادارے کی رپورٹ میں کرپشن کے انڈیکس میں کمی خوش آئند ہے۔
بیرسٹرسیف کا کہنا ہے کہ رپورٹ اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ ملک میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے، ملک میں آئین و قانون کی بالادستی قائم ہو تو کرپشن میں مزید کمی لائی جا سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو بہتری کی جانب گامزن کرنے کے لیے موجودہ تصادم کی کیفیت کا خاتمہ ضروری ہے، سیاسی تلخیوں اور تصادم کی سیاست سے ملک ترقی نہیں کر سکتا۔
بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا کہ موجودہ دور تمام سیاسی قوتوں سے اتحاد و اتفاق کے ساتھ آگے بڑھنے کا تقاضا کرتا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پاکستان میں کرپشن کے تاثر میں واضح کمی ہوئی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل
پاکستان میں کرپشن کے تاثر میں واضح کمی آ گئی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے پاکستان میں کرپشن پر سیپشن سروے رپورٹ جاری کر دی۔
ٹرانسپیرنسی کے مطابق پاکستان میں شفافیت میں اضافہ ہوا، کرپشن میں کمی ہوئی۔
66 فیصد پاکستانیوں نے بتایا کہ پچھلے ایک سال کے دوران انھیں سرکاری کام کے لیے کوئی رشوت نہیں دینی پڑی۔
60 فیصد پاکستانیوں نے تسلیم کیا کہ موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کو مستحکم کیا اور ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالا۔
57 فیصد نے کہا کہ ان کی قوت خرید میں کمی ہوئی جبکہ 43 فیصد نے کہا کہ ان کی قوت خرید بڑھ گئی ہے۔
سروے 22 سے 29 ستمبر 2025 کے دوران 4 ہزار افراد سے کیا گیا۔
واضح رہے کہ یہ سروے بدعنوانی کی اصل شرح نہیں بتاتا بلکہ بدعنوانی کے بارے میں عوامی تاثر کو ظاہر کرتا ہے۔