محسن نقوی کی برطانوی وزیر سے مجرموں کی حوالگی پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
وفاقی وزیرِ داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے برطانوی وزیرِ مملکت برائے داخلہ ایلکس نورس سے مجرموں کی حوالگی پر گفتگو کی ہے۔
لندن میں محسن نقوی نے برطانوی وزیرِ مملکت اور نائب وزیر خارجہ برائے پاکستان اور افغانستان ہمیش فالکنر سے بھی ملاقات کی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی فارن آفس حکام سے چند پاکستانیوں کی حوالگی سے متعلق بات چیت کرلی۔
ذرائع کے مطابق سینیٹر محسن نقوی کی برطانوی اعلیٰ حکام سے ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ میں انسدادِ منشیات اور مجرموں کی حوالگی کے معاملے پر گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات پر بات چیت کی گئی، ساتھ ہی پاک برطانیہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کی حوالگی محسن نقوی
پڑھیں:
محسن نقوی، برطانوی حکام ملاقاتیں، چند پاکستانیوں کی حوالگی پرگفتگو
لندن (ویب ڈیسک)وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی فارن آفس حکام سے چند پاکستانیوں کی حوالگی سے متعلق بات چیت کی۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے لندن میں برطانوی فارن آفس حکام سے ملاقات کی، اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے دو طرفہ تعلقات اور چند پاکستانیوں کی حوالگی سے متعلق بھی بات کی۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے چند پاکستانیوں کی طرف سے پاکستان میں انتشار پھیلانے سے متعلق بھی آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے فارن آفس حکام کو پاکستان کے امیگریشن نظام میں بہتری کےلیے تبدیلیوں سے بھی آگاہی دی۔