روسی فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ آزمائشی پرواز کے دوران گر کر تباہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
روس(ویب ڈیسک) فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ منگل کو ٹیسٹ فلائٹ کے دوران ماسکو سے 254 کلومیٹر دور شمال مشرق میں ایوانوو ریجن میں گر کر تباہ ہو گیا۔
اس حوالے سے سرکاری میڈیا نے روسی وزارتِ دفاع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مذکورہ بالا اے این 22 طیارہ مرمت کے بعد آزمائشی پرواز پر تھا۔
ماسکو سے خبر ایجنسی کے مطابق طیارے میں عملے کے7 ارکان سوار تھے جن کے بارے میں کچھ پتہ نہیں چل سکا۔
طیارہ ایک غیر آباد علاقے میں گر کر تباہ ہوا، جس کا ملبہ تلاش کرنے والی ٹیم روانہ ہو چکی ہے اور اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاک فضائیہ کے جے ایف 17 طیاروں نے انڈونیشی صدر کا طیارہ حصار میں لے لیا
فوٹو: پی ٹی ویپاک فضائیہ کے جنگی طیاروں کی جانب سے انڈونیشیا کے صدر کا پرتپاک اور شاندار استقبال کیا گیا۔
انڈونیشی صدر پرابوووسبیانتو کا طیارہ پاکستان کی حدود میں داخل ہونے کے بعد پاک فضائیہ کے 6 جے ایف 17 جنگی طیاروں نے معزز مہمان کا شاندار استقبال کیا اور انہیں فضائی سلامی پیش کی۔
پاک فضائیہ کے طیاروں نے انڈونیشیا کے صدر کا طیارہ پاکستان کی حدود میں داخل ہوتے ہی حصار میں لے کر منفرد انداز میں خوش آمدید کیا۔
پرتپاک اور منفرد استقبال پر انڈونیشیا کے صدر نے پاک فضائیہ، پاکستانی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔
پاک فضائیہ کی جانب سے شاندار استقبال دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات اور باہمی احترام کا مظہر ہے، پاکستان کی فضا میں پرتپاک استقبال دونوں ممالک کے مابین پائیدار دوستی اور بھائی چارے کا ثبوت ہے۔
پاکستان کی حدود میں برادر ممالک کو فضائی سلامی پیش کر نا جذبۂ خیر سگالی کی روایات کا عکاس ہے۔