چین کے سرکاری ادارے کے سابق اعلیٰ عہدیدار کو سزائے موت دے دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بیجنگ: چین میں سابق اعلیٰ عہدیدار کو رشوت لینے پر سزائےموت دے دی گئی۔چینی عدالت نے مئی 2024 میں سابق ایگزیکٹو Bai Tianhui کو سزائے موت کی سزا سنائی تھی۔
سرکاری میڈیا کے مطابق چین نے منگل کو رشوت لینے پر سرکاری ادارے کے سابق ایگزیکٹو Bai Tianhuiکو سزائےموت دی۔سزا پانے والا مجرم چین کی بڑی سرکاری اثاثہ جات کا انتظام کرنے والی کمپنی China Huarong International Holdings میں جنرل مینیجر کے عہدے پر تعینات تھا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق چینی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ سابق ایگزیکٹو نے 2014 سے 2018 کے دوران 156 ملین ڈالر سے زائد رشوت لینے کا اعتراف کیا تھا۔ملزم کی جانب سے سزائے موت کے خلاف اپیل پر چینی سپریم کورٹ نے ملزم کے جرم کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے سزائےموت برقرار رکھی تھی۔اور منگل کی صبح Bai Tianhui کوچینی شہر Tianjinمیں اپنے قریبی رشتہ داروں سے آخری ملاقات کے بعد سزائے موت دی گئی۔
اس سے قبل اسی کمپنی کے سابق چیئرمینLai Xiaomin کو جنوری 2021 میں 253 ملین ڈالر کی رشوت لینے پر سزائے موت دی گئی تھی جبکہ کمپنی کے کئی دیگر افسران بھی بدعنوانی کی تحقیقات کی زد میں آ چکے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سزائے موت رشوت لینے
پڑھیں:
انڈونیشیا کے صدر آج سے پاکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کرینگے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (آن لائن) انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو آج پیر سے پاکستان کا دوروزہ سرکاری دورہ کرینگے۔ صدر پرابووو، صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہبازشریف ، آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ملاقات کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو 8 اور9 دسمبر کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر صدر پرابووو اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچیں گے۔ یہ انڈونیشن صدر پرابووو کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔ آخری صدارتی دورہ 2018 میں جوکو ویڈوڈو نے کیا تھا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورہ پاکستان و انڈونیشیا کے سفارتی تعلقات کے 75 سالہ جشن کے موقع پر ہو رہا ہے۔ صدر پرابووو اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔ صدر پرابووو، صدر مملکت آصف زرداری سے بھی ملاقات کریں گے۔ آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی صدر پرابووو سے ملاقات کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے میں تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، صحت، آئی ٹی، موسمیات، تعلیم و ثقافت پر تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوگی۔ پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں۔ دورہ دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط اور وسیع بنانے کا اہم موقع فراہم کرے گا۔